گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—بائبل کورس کرنے والوں کو ذاتی مطالعہ کرنا سکھائیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ بائبل کورس کرنے والے لوگوں کو نہ صرف بائبل کی بنیادی باتیں اپنے دل پر نقش کرنی چاہئیں بلکہ اِس کی گہری باتیں بھی سیکھنی چاہئیں تاکہ وہ روحانی طور پر پُختہ ہو جائیں۔ (عبر 5:12–6:1) گہرائی سے مطالعہ کرنے کے لیے کافی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ مطالعہ کرتے وقت ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ جو باتیں ہم سیکھ رہے ہیں، اُن کا اُن باتوں سے کیا تعلق ہے جو ہمیں پہلے سے معلوم ہیں اور ہم اِن پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ (امثا 2:1-6) اگر بائبل کورس کرنے والا شخص خود تحقیق کرنا سیکھ جاتا ہے تو وہ ہماری کتابوں اور رسالوں کی مدد سے اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکتا ہے۔ جب وہ اُن باتوں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے جو اُس نے سیکھی ہیں تو وہ اُن مشکلوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے جو خدا کی خدمت کرنے کی وجہ سے ہم پر آتی ہیں۔—لُو 6:47، 48۔
اِس مہینے یہ کریں:
جب ایک ذیلی سُرخی یا باب ختم ہوتا ہے تو طالبِعلم سے کہیں کہ وہ چند جملوں میں اِس کا خلاصہ بتائے۔ اگر آپ فیالحال کسی شخص کو بائبل کورس نہیں کرا رہے تو بائبل کے کسی اِقتباس یا مینارِنگہبانی کے کسی پیراگراف کا خود خلاصہ کریں تاکہ آپ اُن باتوں کو زیادہ اچھی طرح سمجھ سکیں جو آپ نے پڑھی ہیں۔