19 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
19 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 16 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب 3، پ. 8-15؛ ص. 30 پر بکس (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: 1-تواریخ 8-11 (8 منٹ)
نمبر 1: 1-تواریخ 11:15-25 (3 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: مخالفت، اذیت—موضوع: شوہر کو بیوی کو اجازت نہیں دینی چاہئے کہ اُسے خدا کی خدمت کرنے سے روکے (بائبل موضوعات 32سی) (5 منٹ)
نمبر 3: مقرب فرشتہ میکائیل کون ہے؟ (پاک صحائف کی تعلیم ص. 218، 219) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ’جڑ پکڑتے جائیں اور ایمان میں مضبوط رہیں۔‘—کُل 2:6، 7۔
20 منٹ: ”ہم اُن لوگوں کے دل تک کیسے پہنچ سکتے ہیں جنہیں ہم بائبل کی تعلیم دیتے ہیں؟“ سوال اور جواب۔ دو منظر پیش کریں۔ مُنادی کے دوران ایک عورت کہتی ہے کہ اُس کا بیٹا فوت ہو گیا ہے اور اب وہ آسمان پر ہے۔ پہلے منظر میں مبشر واعظ 9:5 دِکھاتا ہے جس میں مُردوں کی حالت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ لیکن عورت کو اِس آیت سے تسلی نہیں ملتی اور وہ مبشر کی بات نہیں سننا چاہتی۔ دوسرے منظر میں دِکھائیں کہ مبشر یوحنا 5:28، 29 پڑھتا ہے اور عورت کو بتاتا ہے کہ مُردے زندہ ہوں گے۔ اِس پر عورت اُس کی بات دلچسپی سے سنتی ہے۔
10 منٹ: چاہے آپ جوان ہوں یا بوڑھے، دوسروں کے لیے اچھی مثال قائم کریں۔ (فل 3:17؛ 1-تیم 4:12) مینارِنگہبانی 1 دسمبر 2009ء، صفحہ 11-15 پر سامعین سے باتچیت کریں۔ بہن بھائیوں سے پوچھیں کہ اُنہوں نے اِس مضمون سے کیا سیکھا ہے۔
گیت نمبر 4 اور دُعا