یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏15 ص.‏ 1
  • کیا آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کر رہے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کر رہے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کر رہے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • خوشی سے یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے لئے تیاری کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • میموریل کیلئے یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • میموریل کی یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
خدم 3/‏15 ص.‏ 1

کیا آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کر رہے ہیں؟‏

یہ 13 نیسان 33ء کا دن تھا۔ یسوع مسیح جانتے تھے کہ اگلے ہی دن اُن کو قتل کر دیا جائے گا اور اِس شام وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ آخری بار عیدِفسح منائیں گے۔ وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اُس موقعے پر وہ ایک نئی تقریب کا آغاز کریں گے۔ ظاہر ہے کہ ایسے اہم موقعے کے لیے خاص تیاری کی ضرورت تھی۔ اِس لیے اُنہوں نے پطرس اور یوحنا کو تیاریاں کرنے کے لیے بھیجا۔ (‏لو 22:‏7-‏13‏)‏ آج سچے مسیحی بھی یادگاری تقریب منانے کے لیے تیاریاں کرتے ہیں۔ (‏لو 22:‏19‏)‏ اِس سال یادگاری تقریب 3 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔ ہمیں اِس کی تیاری کے لیے کیا کرنا چاہیے؟‏

بزرگوں کی طرف سے تیاریاں:‏

  • تقریب کے لیے مناسب جگہ کا بندوبست کریں، چاہے یہ کنگڈم ہال ہو یا کوئی اَور ہال۔ اِس میں سب کے لیے کُرسیاں ہونی چاہئیں اور اِسے روشن اور ہوادار ہونا چاہیے۔ اِس بات کا اِنتظام کریں کہ پہلے سے ہال کی صفائی کی جائے۔‏

  • ایک لائق مقرر، چیئرمین اور اُن بھائیوں کا اِنتظام کریں جو روٹی اور مے پر دُعا کریں گے۔‏

  • اگر ہال میں ایک کے بعد دوسری یادگاری تقریب منعقد ہوگی تو ہر تقریب کا وقت طے کریں، بہن بھائیوں کے ہال میں داخل ہونے اور باہر جانے اور گاڑیاں کھڑی کرنے کے سلسلے میں اِنتظامات کریں۔‏

  • روٹی اور مے پیش کرنے والے بھائیوں اور حاضرباشوں کا اِنتخاب کریں اور اُنہیں ہدایات دیں۔‏

  • روٹی، مے، پلیٹوں، گلاسوں، میز اور میز پر بچھانے کے لیے کپڑے کا اِنتظام کریں۔‏

مبشروں کی طرف سے تیاریاں:‏

  • دعوت‌نامے تقسیم کرنے کے مہم میں بھرپور حصہ لینے کا منصوبہ بنائیں۔‏

  • اُن لوگوں کی فہرست تیار کریں جنہیں آپ دعوت‌نامہ دینا چاہتے ہیں، مثلاً رشتے‌دار، ہم‌جماعت، آپ کے ساتھ کام کرنے والے، بائبل کا مطالعہ کرنے والے اور جان پہچان والے۔‏

  • یادگاری تقریب کے سلسلے میں بائبل کی پڑھائی کریں اور اِس پر سوچ بچار کریں۔‏

  • یادگاری تقریب پر وقت پر پہنچیں تاکہ آپ آنے والوں کا خیرمقدم کر سکیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں