خوشی سے یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے لئے تیاری کریں
۱. یادگاری تقریب سے پہلے ہمارے پاس کیا کرنے کا موقع ہوتا ہے؟
۱ ہم منگل ۲۶ مارچ ۲۰۱۳ء کو یسوع مسیح کی یادگاری تقریب منائیں گے۔ یہ ہمارے لئے بڑی خوشی کا موقع ہے کیونکہ اِس دن ہم غور کریں گے کہ خدا نے ہمیں نجات دینے کا بندوبست کیسے کِیا۔ (یسع ۶۱:۱۰) یادگاری تقریب سے پہلے کا وقت بھی ہمارے لئے خوشی کا وقت ہونا چاہئے تاکہ ہم بڑھچڑھ کر تقریب کے لئے تیاری کر سکیں۔ لیکن ہمیں کون کونسی تیاریاں کرنی چاہئیں؟
۲. ہم کیوں یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کی پہلے سے تیاری کرتے ہیں؟
۲ یادگاری تقریب کی تیاریاں: اگرچہ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ایک بہت ہی اہم تقریب ہے تو بھی ہم اِسے سادگی سے مناتے ہیں۔ مگر ہم اِس بات کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ اِس تقریب کی تیاری میں کوئی کمی نہ رہے۔ (امثا ۲۱:۵) کلیسیا کو اِس بات کا پہلے سے بندوبست کرنا چاہئے کہ تقریب کس وقت اور کہاں منائی جائے گی۔ روٹی اور مے کا بھی پہلے سے اِنتظام کر لینا چاہئے۔ تقریب کی جگہ کو صافستھرا ہونا چاہئے اور دیگر اِنتظامات بھی پہلے سے ہونے چاہئیں۔ تقریر پیش کرنے والے بھائی کو اچھی تیاری کرنی چاہئے۔ اِس کے علاوہ حاضرباشوں کو اور روٹی اور مے پیش کرنے والے بھائیوں کو بھی پہلے سے واضح ہدایات دی جانی چاہئیں۔ بِلاشُبہ آپ کی کلیسیا نے اِن میں سے زیادہتر اِنتظامات کر لئے ہوں گے۔ چونکہ ہم یسوع مسیح کی قربانی کے لئے شکر گزار ہیں اِس لئے ہم اِس مُقدس موقعے کے لئے پہلے سے تیاری کرتے ہیں۔—۱-پطر ۱:۸، ۹۔
۳. ہم یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے لئے اپنے دل کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟
۳ اپنے دل کو تیار کریں: یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے ہمیں اپنے دل کو بھی تیار کرنا چاہئے۔ اِس کے لئے ہمیں وقت نکال کر اُن آیتوں کو پڑھنا چاہئے جنہیں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کے حوالے سے چُنا گیا ہے اور پھر اِن پر سوچبچار کرنا چاہئے۔ جب ہم یسوع مسیح کی بےلوث محبت پر غور کریں گے تو ہمارے دل میں اُن کی طرح بننے کی خواہش پیدا ہوگی۔—گل ۲:۲۰۔
۴. یسوع مسیح کی قربانی سے ملنے والی کونسی برکت آپ کے دل کو خوشی سے بھر دیتی ہے؟
۴ یسوع مسیح کی موت سے یہ ثابت ہوا کہ یہوواہ خدا ہی سچا حکمران ہے۔ یسوع مسیح کی قربانی کی بِنا پر ہمارے لئے گُناہ اور موت کی غلامی سے آزاد ہونا ممکن ہو گیا ہے۔ (۱-یوح ۲:۲) اِس قربانی کے ذریعے ہم یہوواہ خدا قربت حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیشہ کی زندگی کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔ (کل ۱:۲۱، ۲۲) یسوع مسیح کی قربانی ہمارے اِس عزم کو مضبوط کرتی ہے کہ ہم ہمیشہ یہوواہ خدا کی خدمت کرتے رہیں گے اور یسوع مسیح کی پیروی کرتے رہیں گے۔ (متی ۱۶:۲۴) دُعا ہے کہ جب آپ یادگاری تقریب کی تیاری کرتے ہیں اور اِس میں شریک ہوتے ہیں تو آپ کی خوشی میں اضافہ ہو۔