27 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
27 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 5 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 58 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: استثنا 11-13 (10 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی (20 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ”کلام کی مُنادی کر۔ وقت اور بےوقت مستعد رہ۔“—2-تیم 4:2۔
15 منٹ: ”ہم مُنادی کے کام کے لیے جوش کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں؟“ سامعین سے بات چیت۔ ایک منظر دِکھائیں جس میں ایک مبشر کتاب پاک صحائف کی تعلیم یا کوئی پرچہ پیش کرتا ہے۔
15 منٹ: مؤثر طریقے سے پیغام سنانے کے لیے اچھی تیاری کریں۔ مینارِنگہبانی 15 اگست 2014ء، صفحہ 14، 15 پیراگراف 14-20 پر سامعین سے باتچیت کریں۔ اُن سے پوچھیں کہ اُن کے علاقے میں لوگ کن معاملات کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ ہم مُنادی کے دوران ایسے معاملات پر کیسے بات کر سکتے ہیں؟ ایک منظر دِکھائیں جس میں دو پہلکار یا ایک جوڑا اِس مواد کو اِستعمال کرتے ہوئے ایسا پیغام تیار کرتا ہے جو اُن کے علاقے کے لوگوں کو دلچسپ لگے گا۔ منظر پیش کرنے والے بہن بھائی طے کر سکتے ہیں کہ وہ کون سی کتاب یا رسالہ اِستعمال کریں گے۔
گیت نمبر 44 اور دُعا