مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں 27 اکتوبر 2014ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دیے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔
بنیاِسرائیل خدا اور موسیٰ کے خلاف شکایت کیوں کرنے لگے اور اِس سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (گن 21:5) [1 ستمبر، م99 15/8 ص. 26، 27]
یہوواہ خدا کو بلعام پر غصہ کیوں آیا؟ (گن 22:20-22) [8 ستمبر، م04 1/8 ص. 27، پ. 3]
گنتی 25:11 سے ہمیں فینحاس کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے اور ہم اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ [8 ستمبر، م04 1/8 ص. 27، پ. 5]
موسیٰ نے ہمارے لیے خاکساری کی مثال کیسے قائم کی؟ (گن 27:5، 15-18) [15 ستمبر، م13 1/4 ص. 5]
یشوع اور کالب نے کیسے ثابت کِیا کہ عیبدار اِنسان مخالفت کے باوجود یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں؟ (گن 32:12) [22 ستمبر، م94 1/2 ص. 24، پ. 13]
جو مسیحی شادی کرنا چاہتے ہیں، وہ صلافحاد کی بیٹیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (گن 36:10-12) [29 ستمبر، م08 15/2 ص. 4، پ. 10]
جب بنیاِسرائیل بڑبڑائے تو اِس کا کیا نتیجہ نکلا اور ہم اِس سے کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (است 1:26-28، 34، 35) [6 اکتوبر، م13 15/8 ص. 11، پ. 7]
یہوواہ خدا کی برکت حاصل کرنے اور ملک کنعان میں ترقی کرنے کے لیے بنیاِسرائیل کو کن دو ذمےداریوں کو پورا کرنا تھا؟ (است 4:9) [13 اکتوبر، م06 1/6 ص. 30، پ. 15]
یہ کیسے ممکن تھا کہ بیابان میں اِسرائیلیوں کے کپڑے پُرانے نہیں ہوئے اور نہ ہی اُن کے پاؤں سُوجے؟ (است 8:3، 4) [20 اکتوبر، م04 15/9 ص. 25، پ. 9]
بنیاِسرائیل کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ’یہوواہ سے لپٹے رہیں۔‘ ہم اِس ہدایت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (است 13:4، 6-9) [27 اکتوبر، م02 15/10 ص. 16، پ. 14]