13 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
13 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 8 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، چوتھے حصے کا تعارف اور کہانی 56 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: استثنا 4–6 (10 منٹ)
نمبر 1: استثنا 4:29-43 (4 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: خادم—تمام مسیحیوں کو خادم ہونا چاہئے (بائبل موضوعات 15اے) (5 منٹ)
نمبر 3: خدا ہمجنسپرستی کو کیسا خیال کرتا ہے؟ (م11 1/12 ص. 7) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ”کلام کی مُنادی کر۔ وقت اور بےوقت مستعد رہ۔“—2-تیم 4:2۔
5 منٹ: یہ کیسے ظاہر ہوگا کہ ہم مُنادی کے کام کو اشد ضروری سمجھتے ہیں؟ 2-تیمتھیس 4:2 کو اُجاگر کرتے ہوئے پُرجوش تقریر پیش کریں۔ مینارِنگہبانی، 1 مارچ 2012ء، صفحہ 18، 19، پیراگراف 7-9 کے مواد کو اِستعمال کریں۔
10 منٹ: مُنادی کا کام اِتنا ضروری کیوں ہے؟ ایک بزرگ مینارِنگہبانی، 1 مارچ 2012ء، صفحہ 17، 18، پیراگراف 3-6 اور صفحہ 20، پیراگراف 14-18 پر مبنی تقریر پیش کرے۔ اِس بات پر زور دیں کہ خدمتگزاری میں مضامین کے سلسلے ”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں“ میں جو مشورے دیے جاتے ہیں، اُن پر عمل کرنے سے ہمیں جوش کے ساتھ مُنادی کا کام کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
15 منٹ: ”بادشاہت کا پیغام سنانے کے ہر موقعے سے فائدہ اُٹھائیں۔“ سوال اور جواب۔ پیراگراف 3 پر بات کرتے ہوئے سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ غیرمنظم گواہی دیتے وقت اُنہیں کون سے تجربے ہوئے۔ آخر میں بتائیں کہ ماہانہ موضوع کا اِس حصے سے کیا تعلق ہے۔
گیت نمبر 17 اور دُعا