گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—باتچیت شروع کرنے میں پہل کریں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ جب ہم گھرگھر مُنادی کرتے ہیں تو اکثر بہت سے لوگ ہمیں گھر پر نہیں ملتے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ اِن لوگوں سے ہماری ملاقات دوسرے موقعوں پر ہو جائے جیسے کہ بس یا ٹرین میں سفر کے دوران، کسی کلینک پر اپنی باری کا اِنتظار کرتے وقت یا پھر کام پر یا سکول میں وقفے کے دوران۔ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ سب لوگوں تک بادشاہت کی خوشخبری پہنچے۔ (1-تیم 2:3، 4) لیکن لوگوں کو گواہی دینے کے لیے اکثر ہمیں باتچیت شروع کرنے میں پہل کرنی پڑتی ہے۔
اِس مہینے یہ کریں:
غیرمنظم گواہی دینے کے لیے ہر ہفتے کمازکم ایک بار کسی کے ساتھ باتچیت شروع کرنے میں پہل کریں۔