یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏14 ص.‏ 4
  • ایک خاص دعوت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک خاص دعوت
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • یادگاری تقریب کے دعوت‌ناموں کو تقسیم کرنے کی مہم یکم مارچ سے شروع ہوگی۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • یادگاری تقریب کے دعوت‌ناموں کو تقسیم کرنـے کی مہم ۲۲ مارچ سے شروع ہوگی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 7/‏14 ص.‏ 4

ایک خاص دعوت

1.‏ ہم 2014ء کے علاقائی اِجتماع کے لیے دعوت دینا کب شروع کریں گے؟‏

1 اگر آپ اپنے دوستوں یا رشتے‌داروں کے لیے کوئی خاص کھانا بناتے ہیں جس پر بہت محنت لگتی ہے اور بہت پیسہ خرچ ہوتا ہے تو آپ یقیناً اُنہیں بڑی خوشی سے بلا‌ئیں گے۔ اِسی طرح 2014ء کے علاقائی اِجتماعوں پر پیش کی جانے والی روحانی خوراک کو تیار کرنے میں بہت محنت لگی ہے۔ اپنے اِجتماع سے تین ہفتے پہلے ہم لوگوں کو اِس پر آنے کی دعوت دینا شروع کریں گے۔ آئیں، کچھ ایسی باتوں پر غور کریں جن سے ہمیں اِس مہم میں خوشی اور جوش کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب ملے گی۔‏

2.‏ ہم مہم میں بڑھ‌چڑھ کر حصہ کیوں لینا چاہتے ہیں؟‏

2 جب ہم اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ ہمارے اِجتماعوں پر پیش کی جانے روحانی خوراک سے ہمیں ذاتی طور پر کیا فائدے ہوتے ہیں تو یقیناً ہم اِس مہم میں بڑھ‌چڑھ کر حصہ لینا چاہیں گے۔ (‏یسع 65:‏13، 14‏)‏ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر سال اِس مہم کے بڑے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔ لیکن ہمارے علاقائی اِجتماعوں پر حاضری کم ہو یا زیادہ، اِس مہم کے دوران ہم جو کوششیں کرتے ہیں، اُن سے یہوواہ کی بڑائی ہوتی ہے اور اُس کی فراخ‌دلی ظاہر ہوتی ہے۔—‏زبور 145:‏3،‏ 7؛‏ مکا 22:‏17‏۔‏

3.‏ دعوت‌نامے کیسے بانٹے جائیں گے؟‏

3 ہر کلیسیا میں بزرگوں کی جماعت کو اِس بات پر غور کرنا چاہیے کہ کلیسیا کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ دعوت‌نامے کیسے بانٹے جا سکتے ہیں۔ وہ یہ طے کر سکتے ہیں کہ کیا مبشر اُن گھروں میں دعوت‌نامے چھوڑیں گے جن میں اُن کی ملاقات صاحبِ‌خانہ سے نہیں ہوتی یا کیا وہ اپنے علاقے میں عوامی جگہوں پر دعوت‌نامے بانٹیں گے۔ ہفتے اور اِتوار کے دن اگر موقع ملے تو دعوت‌ناموں کے ساتھ رسالے بھی پیش کیے جانے چاہئیں۔ اگر مہینے کا پہلا ہفتہ اِس مہم کے دوران آتا ہے تو بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی بجائے دعوت‌نامے بانٹنے کو ترجیح دیں۔ اِس مہم کے آخر میں ہمیں اِس بات سے بڑی خوشی ہوگی کہ ہم نے اِس میں پوری لگن سے حصہ لیا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اُس روحانی ضیافت میں شریک ہونے کے لیے بلا‌یا جو یہوواہ خدا نے تیار کی تھی۔‏

آپ کیا کہیں گے؟‏

سلام کرنے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏ہم پوری دُنیا میں لوگوں کو ایک خاص عبادت پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ اِس کی تاریخ، وقت اور پتہ دعوت‌نامے میں لکھا ہے۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں