یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏15 ص.‏ 4
  • علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک خاص دعوت
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • صوبائی اِجتماع کے دعوت‌نامے تقسیم کرنے کا فائدہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • یادگاری کے دعوت‌ناموں کی تقسیم:‏ ۲-‏۱۷ اپریل
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
خدم 4/‏15 ص.‏ 4

علاقائی اِجتماع کے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم

1.‏ ہم 2015ء کے علاقائی اِجتماع کے لیے دعوت دینا کب شروع کریں گے؟‏

1 فرض کریں کہ آپ نے اپنے دوستوں یا رشتے‌داروں کے لیے کوئی خاص دعوت کا اِنتظام کِیا ہے۔ آپ نے کھانا بڑی محنت سے تیار کِیا ہے اور سارے اِنتظام پر آپ کا بہت پیسہ خرچ ہوا ہے۔ یقیناً آپ اِس دعوت کے لیے لوگوں کو بڑے شوق سے بلا‌ئیں گے۔ اِسی طرح 2015ء کے علاقائی اِجتماع پر پیش کی جانے والی روحانی خوراک کو بھی بڑی محنت سے تیار کِیا گیا ہے۔ یہوواہ خدا نے ہمیں اعزاز بخشا ہے کہ ہم لوگوں کو اِس ضیافت پر آنے کی دعوت دیں۔ اِجتماع سے تین ہفتے پہلے ہم لوگوں کو دعوت‌نامے دینے کی مہم شروع کریں گے۔ آئیں، کچھ ایسی باتوں پر غور کریں جن سے ہمیں اِس مہم میں خوشی اور جوش کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب ملے گی۔‏

2.‏ ہم مہم میں بھرپور حصہ کیوں لینا چاہتے ہیں؟‏

2 جب ہم اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ ہمارے اِجتماعوں پر پیش کی جانے والی روحانی خوراک سے ہمیں ذاتی طور پر کیا فائدے ہوتے ہیں تو یقیناً ہم اِس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیں گے۔ (‏یسع 65:‏13، 14‏)‏ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر سال اِس مہم کے بڑے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔ (‏بکس ”‏مہم کے اچھے نتیجے“‏ کو دیکھیں۔)‏ لیکن علاقائی اِجتماعوں پر حاضری کم ہو یا زیادہ، اِس مہم کے دوران ہم جو کوششیں کرتے ہیں، اُن سے یہوواہ کی بڑائی ہوتی ہے اور اُس کی فراخ‌دلی ظاہر ہوتی ہے۔—‏زبور 145:‏3،‏ 7؛‏ مکا 22:‏17‏۔‏

3.‏ دعوت‌نامے کیسے بانٹے جائیں گے؟‏

3 ہر کلیسیا میں بزرگوں کی جماعت کو اِس بات پر غور کرنا چاہیے کہ کلیسیا کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ دعوت‌نامے کیسے بانٹے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ یہ طے کر سکتے ہیں کہ کیا مبشر اُن گھروں میں دعوت‌نامے چھوڑیں گے جن میں اُن کی ملاقات صاحبِ‌خانہ سے نہیں ہوتی؟ اور کیا وہ اپنے علاقے میں عوامی جگہوں پر گواہی دیتے وقت دعوت‌نامے بانٹیں گے؟ ہفتے اور اِتوار کے دن اگر موقع ملے تو دعوت‌ناموں کے ساتھ رسالے بھی پیش کیے جانے چاہئیں۔ اِس مہم کے آخر میں ہمیں یقیناً اِس بات سے بڑی خوشی ہوگی کہ ہم نے اِس میں پوری لگن سے حصہ لیا اور اِس مہم کی وجہ سے بہت سے لوگ اُس روحانی ضیافت میں شریک ہوئے جو یہوواہ خدا نے تیار کی تھی۔‏

آپ کیا کہیں گے؟‏

سلام کرنے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏ہم پوری دُنیا میں لوگوں کو ایک خاص عبادت پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ اِس کی تاریخ، وقت اور پتہ دعوت‌نامے میں لکھا ہے۔“‏

مہم کے اچھے نتیجے

  • کئی سال پہلے ہماری ایک بہن نے دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم میں حصہ لیا۔ اُس نے سوچا کہ ”‏لوگوں کو دعوت‌نامے دینے میں ہم جتنی محنت کرتے ہیں، اُس کا کوئی فائدہ بھی ہے کہ نہیں؟“‏ اُس کے ذہن میں یہ بات بھی تھی کہ ”‏کیا لوگ واقعی دعوت‌نامے کی وجہ سے اِجتماع پر آتے ہیں؟“‏ ہفتے کے روز اِجتماع پر اُس بہن نے قریب ہی ایک سکھ آدمی کو بیٹھے دیکھا۔ وہ اُس سے ملنے کے لیے گئی۔ باتوں باتوں میں اُسے پتہ چلا کہ یہ آدمی دعوت‌نامے کی وجہ سے اِجتماع پر آیا ہے۔ اُس آدمی نے بہن سے بہت سے سوال پوچھے اور بہن نے اُسے اِطمینان‌بخش جواب دیے۔ اُس آدمی نے بتایا کہ وہ بہن بھائیوں کے پہناوے اور آداب‌واطوار کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہے اور اُسے تمام پروگرام سے بہت مزہ آ رہا ہے۔ اُسی دن بعد میں اُس بہن نے ایک شادی‌شُدہ جوڑے سے بھی بات کی جو اُس کے قریب ہی بیٹھا ہوا تھا۔ اِس جوڑے کو بھی ایک دعوت‌نامہ ملا تھا اور وہ بس میں سفر کر کے اِجتماع پر آیا تھا۔ اُنہیں اِجتماع کے پروگرام سے اِتنا مزہ آیا کہ اُنہوں نے اگلے دن بھی آنے کا فیصلہ کِیا۔ تب اُس بہن کو احساس ہوا کہ دعوت‌نامے بانٹنے کی مہم کتنی اہم ہے۔‏

  • ایک شادی‌شُدہ جوڑا جو پہل‌کار کے طور خدمت کر رہا ہے، حال ہی میں ایک علاقائی اِجتماع پر گیا۔ وہاں اُس کی ملاقات ایک عمررسیدہ میاں بیوی سے ہوئی۔ اِس عمررسیدہ جوڑے نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ہمارے کسی اِجتماع پر آیا ہے۔ پہل‌کار جوڑے نے اُس میاں بیوی سے پوچھا:‏ ”‏آپ کو اِس اِجتماع کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟“‏ عمررسیدہ میاں بیوی نے بتایا:‏ ”‏ایک دن جب ہم گھر لوٹے تو اندر ایک دعوت‌نامہ پڑا تھا۔“‏ اُنہوں نے دعوت‌نامے کو پڑھا اور اِس کے پیچھے دیے ہوئے کوپن کو بھی بھرا۔ اِجتماع پر موجود دوسرے بہن بھائیوں نے اِس عمررسیدہ میاں بیوی کو اپنے ساتھ کھانا کھانے کی دعوت دی۔ عمررسیدہ جوڑے کو اِجتماع کے پروگرام سے اِتنا مزہ آیا کہ اُنہوں نے اگلے دن بھی آنے کا فیصلہ کِیا۔ اُن سے دوبارہ ملنے کا بندوبست بنایا گیا تاکہ اُن کے ساتھ پاک کلام سے مزید بات‌چیت کی جائے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں