یادگاری تقریب کے دعوتناموں کو تقسیم کرنے کی مہم یکم مارچ سے شروع ہوگی۔
۱. (الف) ہم یادگاری کے دعوتناموں کو تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کب کریں گے؟ (ب) اِس سال ہمارے پاس مہم کے لئے زیادہ دن کیوں ہوں گے؟
۱ اِس سال ہم جمعہ یکم مارچ سے لوگوں کو یادگاری تقریب کے دعوتنامے دیں گے۔ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ۲۶ مارچ کو منائی جائے گی۔ لہٰذا پچھلے سالوں کی نسبت اِس سال ہمارے پاس دعوتنامے تقسیم کرنے کے لئے زیادہ دن ہوں گے۔ یوں ہمیں زیادہ لوگوں کو دعوتنامے دینے کا موقع ملے گا۔ یہ خاص طور پر اُن کلیسیاؤں کے لئے بہت فائدہمند ہوگا جن کے پاس مُنادی کرنے کے لئے علاقہ بڑا ہے۔
۲. یادگاری تقریب کے دعوتنامے حاصل کرنے اور اِن کو تقسیم کرنے کے سلسلے میں کونسے بندوبست کئے جائیں گے؟
۲ مہم کے لئے بندوبست: کلیسیا کے بزرگ علاقے میں دعوتنامے تقسیم کر نے کے سلسلے میں ہدایات دیں گے۔ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ جو لوگ گھر پر نہیں ملتے، اُن کے دروازوں پر دعوتنامے چھوڑنے چاہئیں یا نہیں۔ سب علاقوں میں دعوتنامے تقسیم کرنے کے بعد اگر ہمارے پاس کچھ دعوتنامے بچ جاتے ہیں تو پھر ہم اِنہیں دوسری جگہوں پر گواہی دیتے وقت تقسیم کر سکتے ہیں۔ خدمتی نگہبان اِس بات کا بندوبست کرے گا کہ دعوتناموں پر تقریب کا وقت اور پتہ لکھا ہو اور یہ رسالوں کے کاؤنٹر پر مبشروں کے لئے دستیاب ہوں۔ لیکن سارے دعوتنامے ایک ہی دفعہ کاؤنٹر پر نہ رکھے جائیں۔ ہمیں صرف اُتنے ہی دعوتنامے لینے چاہئیں جتنے ہم ایک ہفتے میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
۳. ہمیں لوگوں کو دعوتنامہ دیتے وقت کن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے؟
۳ ہم کیا کہیں گے؟ اچھا ہے کہ ہم اپنی پیشکش کو مختصر رکھیں۔ اِس طرح ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوتنامے دے سکیں گے۔ صفحہ ۴ پر دعوتنامے کو پیش کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے جسے ہم علاقے کے لوگوں کے حساب سے ڈھال سکتے ہیں۔ بلا شُبہ اگر صاحب خانہ خوشاخلاق ہے یا ہم سے کوئی سوال پوچھتا ہے تو ہم اُس سے مزید بات کر سکتے ہیں۔ جب ہم ہفتے اور اتوار والے دن مہم میں حصہ لیتے ہیں تو ہمیں دلچسپی دِکھانے والے شخص کو رسالے بھی پیش کرنے چاہئیں۔ ہم ۲ مارچ کو بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کی بجائے دعوتنامے تقسیم کریں گے۔
۴. ہمیں مہم میں بڑھچڑھ کر حصہ کیوں لینا چاہئے؟
۴ ہمیں اُمید ہے کہ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب پر ہمارے ساتھ بہت سے لوگ شریک ہوں گے۔ تقریب پر جو تقریر پیش کی جائے گی، اُس میں بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کون ہیں۔ (۱-کر ۱۱:۲۶) اِس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کی موت سے ہمیں کیا فائدہ پہنچتا ہے۔ (روم ۶:۲۳) تقریر میں اِس بات کو بھی اُجاگر کِیا جائے کہ ہمیں یسوع مسیح کو کیوں یاد رکھنا چاہئے۔ (یوح ۱۷:۳) آئیں، ہم سب اِس مہم میں بڑھچڑھ کر حصہ لیں۔