یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏14 ص.‏ 2-‏3
  • ‏”‏قوم کو میرے حضور جمع کر“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏قوم کو میرے حضور جمع کر“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • سنیں اور سیکھیں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ۱۹۹۸ ”‏زندگی کی خدائی راہ“‏ ڈسٹرکٹ اور انٹرنیشنل کنونشنز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ہمارے صوبائی اجتماعوں کے ذریعے سچائی کی روشنی چمکتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 7/‏14 ص.‏ 2-‏3

‏”‏قوم کو میرے حضور جمع کر“‏

1.‏ کس لحاظ سے ہمارے علاقائی اِجتماع بنی‌اِسرائیل کے اُس اِجتماع کی طرح ہیں جو اُنہوں نے مصر سے نکلنے کے بعد منعقد کِیا تھا؟‏

1 جب بنی‌اِسرائیل ملک مصر سے نکل کر آئے تو یہوواہ خدا نے موسیٰ کو ہدایت کی کہ وہ کوہِ‌سینا کے سامنے پوری ’‏قوم کو جمع کریں۔‘‏ یہوواہ خدا نے یہ اِس لیے کہا تاکہ لوگ اُس کی باتیں سنیں، اُس کا خوف مانیں اور اپنے بچوں کو اُس کے بارے میں تعلیم دیں۔ (‏است 4:‏10-‏13)‏ یہ واقعی ایک یادگار اور ایمان کو مضبوط کرنے والا اِجتماع تھا۔ اگلے چند مہینوں کے دوران یہوواہ کے گواہ اُس سے تعلیم پانے کے لیے علاقائی اِجتماعوں پر جائیں گے۔ ہمیں اِن اِجتماعوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟‏

2.‏ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم علاقائی اِجتماع کے لیے ”‏تیار رہیں“‏؟‏

2 ‏”‏تیار رہیں“‏:‏ یہوواہ خدا نے بنی‌اِسرائیل کو حکم دیا کہ وہ کوہِ‌سینا کے سامنے ہونے والے اِجتماع کے لیے ”‏تیار رہیں۔“‏ (‏خر 19:‏10، 11)‏ اِسی طرح ہمیں بھی علاقائی اِجتماع کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات صرف اُن پر لاگو نہیں ہوتی جو پروگرام میں حصہ لیں گے بلکہ ہم سب پر لاگو ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر بہت سے بہن‌بھائیوں کو اپنے کام سے چھٹی لینی پڑے گی۔ شاید آپ کی صورتحال نحمیاہ جیسی ہے۔ وہ بادشاہ ارتخششتا کے ساقی تھے۔ وہ اپنے کام سے رُخصت لے کر یروشلیم جانا چاہتے تھے تاکہ یروشلیم کی دیواریں بنانے میں مدد کر سکیں۔ لیکن اُنہیں خدشہ تھا کہ بادشاہ اِس پر راضی نہیں ہوگا۔ نحمیاہ نے دُعا کی اور ہمت جٹا کر بادشاہ سے بڑے ادب سے بات کی۔ بادشاہ نے نہ صرف اُنہیں جانے کی اِجازت دی بلکہ اُن کے تحفظ کا اِنتظام کِیا اور تعمیر کے لیے کچھ سامان بھی دیا۔ (‏نحم 2:‏1-‏9‏)‏ کیا آپ نے چھٹی لینے کے علاوہ اپنے سفر اور رہائش کا بندوبست کر لیا ہے؟ اگر آپ کو اِس سلسلے میں کچھ مدد چاہیے تو بزرگوں سے بات کریں۔ اِجتماع کے ہر دن پروگرام شروع ہونے سے پہلے پہنچنے کا منصوبہ بنائیں اور ہر حصے پر ”‏اَور بھی دل لگا کر غور“‏ کرنے کا عزم کریں۔—‏عبر 2:‏1‏۔‏

3.‏ ہمیں کیا کرنا چاہیے تاکہ ہمارا دل اِجتماع پر دھیان دینے کے لیے تیار ہو جائے؟‏

3 اِجتماع کی تیاریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم اپنے دل کو تیار کریں۔ یوں ہم معلومات کو دھیان سے سنیں گے اور اِس پر عمل کر سکیں گے۔ (‏عز 7:‏10‏)‏ اِجتماع کا پروگرام ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر پہلے سے ڈال دیا جائے گا۔ اِس میں تقریروں کے عنوان ہوں گے اور ہر عنوان کے ساتھ ایک یا دو آیتیں ہوں گی۔ آپ اِجتماع سے پہلے کے ہفتوں کے دوران اپنی خاندانی عبادت میں اِن پر بات کر سکتے ہیں۔ بعض مبشر پروگرام کو چھاپ لیتے ہیں تاکہ وہ اِجتماع کے دوران اِس پر کچھ خاص نکات لکھ سکیں۔‏

4.‏ والدین اِجتماعوں کے ذریعے اپنے بچوں کو کیسے سکھا سکتے ہیں؟‏

4 ‏’‏اپنے بال‌بچوں کو سکھائیں‘‏:‏ کوہِ‌سینا کے سامنے جو اِجتماع ہوا، اُس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ بنی‌اِسرائیل ”‏اپنے بال‌بچوں کو .‏ .‏ .‏ سکھائیں۔“‏ (‏است 4:‏10)‏ آج‌کل ہمارے اِجتماعوں پر بھی والدین کو اپنے بچوں کو سکھانے کا بہترین موقع ملتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ بٹھائیں اور تقریروں کو دھیان سے سننے میں اُن کی مدد کریں۔ ہر دن کے آخر پر اور آنے والے ہفتوں میں خاندانی عبادت کے دوران آپ اِجتماع پر پیش کی جانے والی معلومات پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏

5.‏ اپنے علاقائی اِجتماع پر حاضر ہونے سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟‏

5 کوہِ‌سینا کے دامن میں ہونے والے اِجتماع پر حاضر ہونے سے بنی‌اِسرائیل کے دل میں اِس بات کی قدر بڑھ گئی کہ وہ خدا کی چنی ہوئی قوم ہیں۔ (‏است 4:‏7، 8)‏ اپنے علاقائی اِجتماعوں پر حاضر ہونے سے ہمارے دلوں میں بھی اِس بات کی قدر بڑھے گی کہ ہم خدا کے بندے ہیں۔ تین دن تک ہم شیطان کی دُنیا کی تپش سے دُور ہو کر روحانی طور پر تازگی پائیں گے اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اُٹھائیں گے۔ (‏یسع 35:‏7-‏9‏)‏ یہوواہ کا دن جلد آنے والا ہے۔ اِس لیے ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے اِس موقعے کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔—‏عبر 10:‏24، 25‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں