ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
جب یہوواہ خدا نے ابرہام اور یرمیاہ کو اہم باتیں بتائیں تو اُس نے صرف بول کر نہیں بلکہ اُن کو مختلف چیزیں دِکھا کر یہ باتیں سمجھائیں۔ (پید ۱۵:۵؛ یرم ۱۸:۱-۶) ہم بھی بائبل کا مطالعہ کرنے والے لوگوں کو ہماری ویڈیوز دِکھا سکتے ہیں تاکہ وہ بائبل کی سچائیوں کو سمجھیں اور اُن کی قدر کریں۔ نیچے چند مشورے دئے گئے ہیں کہ ہم اِن ویڈیوز کو کب دِکھا سکتے ہیں۔ مگر یاد رکھیں کہ یہ بس مشورے ہیں۔ بائبل کا مطالعہ کرنے والے ہر شخص کی صورتحال فرق ہوتی ہے۔
پاک صحائف کی تعلیم
◻ باب نمبر ۱: پیراگراف ۱۷ کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: The Wonders of Creation Reveal God’s Glory
◻ باب نمبر ۲: باب کو ختم کرنے کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: Mankind’s Oldest Modern Book—The Bible
◻ باب نمبر ۹: پیراگراف ۱۴ کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: Organized to Share the Good News Jehovah’s Witnesses—
◻ باب نمبر ۱۴: باب کو ختم کرنے کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: Its Power in Your Life—The Bible
◻ باب نمبر ۱۵: پیراگراف ۱۰ کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: Our Whole Association of Brothers
خدا کی محبت
◻ باب نمبر ۳: پیراگراف ۱۵ کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: ?How Can I Make Real Friends—Young People Ask
◻ باب نمبر ۴: باب کو ختم کرنے کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: Respect Jehovah’s Authority
◻ باب نمبر ۷: پیراگراف ۱۲ کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: Medicine Meets the Challenge—No Blood
◻ باب نمبر ۹: پیراگراف ۶ کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: Warning Examples for Our Day
◻ باب نمبر ۱۷: باب کو ختم کرنے کے بعد اِس ویڈیو کو دیکھیں: ’Walk by Faith, Not by Sight‘
کیا آپ کے ذہن میں ہماری کوئی اَور ویڈیو ہے جسے دیکھ کر بائبل کا مطالعہ کرنے والے شخص کو فائدہ ہو سکتا ہے؟ مثال کے طور پر اگر ایک شخص کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو ویڈیو Jehovah’s Witnesses in the Soviet Union Faithful Under Trials— یا پھر Jehovah’s Witnesses Stand Firm Against Nazi Assault دیکھ کر اُسے حوصلہ مل سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ نوجوان، ویڈیو ?My Life What Will I Do With—Young People Ask اور Pursue Goals That Honor God کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ کتاب پاک صحائف کی تعلیم اور کتاب خدا کی محبت میں لکھ لیں کہ آپ کب بائبل کا مطالعہ کرنے والے شخص کو ایک ویڈیو دِکھا سکتے ہیں یا اُسے یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے دے سکتے ہیں۔ جب کوئی نئی ویڈیو آتی ہے تو سوچیں کہ آپ اُس شخص کے دل کو چُھونے کے لئے اُسے یہ ویڈیو کب دِکھا سکتے ہیں۔—لو ۲۴:۳۲۔