۲۷ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۷ مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۶ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۱۰، پ. ۱-۸ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: یوحنا ۱۲-۱۶ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: یوحنا ۱۲:۲۰-۳۶ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: سچی خوشی کا راز—عظیم اُستاد، باب ۱۷ (۵ منٹ)
نمبر ۳: یہوواہ خدا کو ”امن کا بانی“ کیوں کہا گیا ہے؟ —۱-کر ۱۴:۳۳ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: مہینے کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کا مطالعہ شروع کریں۔ تقریر۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کے لئے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۶ پر دئے گئے مضمون کو کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ بائبل کے مطالعے کی پیشکش کریں۔
۱۵ منٹ: بیج کو پانی دینا نہ بھولیں۔ (۱-کر ۳:۶-۹) اِن سوالوں پر سامعین سے باتچیت کریں: (۱) لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنے کے سلسلے میں آپ کو کونسی بات اچھی لگتی ہے؟ (۲) کئی مبشروں کو لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنے کے سلسلے میں کونسی باتیں مشکل لگتی ہیں؟ (۳) اِن مشکلات کو کیسے حل کِیا جا سکتا ہے؟ (۴) اگر لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنا ہمیں مشکل لگتا ہے تو ہم مدد کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ (۵) جب صاحبِخانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو آپ کیا کرتے ہیں تاکہ آپ اُس کے پاس واپس جانا نہ بھولیں اور آپ کو یاد رہے کہ آپ نے کس موضوع پر بات کی تھی اور کونسی کتابیں یا رسالے وغیرہ چھوڑ دئے تھے؟ (۶) آپ کسی سے دوبارہ ملاقات کرنے کے لئے تیاری کیسے کرتے ہیں؟ (۷) ہمیں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے پاس واپس جانے کے لئے ہر ہفتے کیوں وقت نکالنا چاہئے؟
۱۰ منٹ: ”ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں۔“ سامعین سے باتچیت۔ بہنبھائیوں سے پوچھیں کہ یہوواہ کے گواہ بننے سے پہلے اُنہیں ہماری ویڈیوز کو دیکھنے سے کیا فائدہ ہوا تھا۔
گیت نمبر ۱۰ اور دُعا