یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏13 ص.‏ 4
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 1/‏13 ص.‏ 4

مُنادی میں کیا کہیں؟‏

فروری کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز

‏”‏آپ کے خیال میں خدا کا نام کیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ اِس رسالے میں کیا لکھا ہے۔“‏ پھر یکم جنوری کا مینارِنگہبانی صاحبِ‌خانہ کے ہاتھ میں دیں اور اُس کے ساتھ مل کر رسالے کے آخری صفحے پر دئے گئے پہلے سوال پر غور کریں اور کم‌ازکم ایک آیت ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

مینارِنگہبانی جنوری-‏مارچ

‏”‏بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ دُنیا ختم ہو جائے گی۔ آپ کے خیال میں کیا ہمیں دُنیا کے خاتمے سے ڈرنا چاہئے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ اِس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اُس وقت کچھ لوگ بچ جائیں گے۔ [‏۱-‏یوحنا ۲:‏۱۷ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں دُنیا کے خاتمے کے سلسلے میں چار سوالوں پر بات کی گئی ہے اور اِن کے جواب پاک کلام میں سے دئے گئے ہیں۔“‏

جاگو!‏ جنوری-‏مارچ

‏”‏ہم مختلف خاندانوں سے مل رہے ہیں اور اُن کو کچھ فائدہ‌مند معلومات دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں اگر گھر کے سب لوگ یسوع مسیح کی اِس بات پر عمل کریں تو اِس کا کیا فائدہ ہوگا؟ [‏اعمال ۲۰:‏۳۵ کو پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔]‏ اِس دُنیا میں زیادہ‌تر لوگ خودغرض ہیں۔ ایسے ماحول میں ماں‌باپ کے لئے اپنے بچوں کو یہ سکھانا مشکل ہو سکتا ہے کہ وہ دوسروں کا خیال رکھیں۔ اِس رسالے میں والدین کو کچھ ایسے مشورے دئے گئے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے بچوں کو دوسروں کا خیال کرنا سکھا سکتے ہیں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں