مُنادی میں کیا کہیں؟
فروری کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جو کچھ بائبل میں مستقبل کے بارے میں بتایا گیا ہے، یہ ضرور پورا ہوگا جبکہ دوسروں کو لگتا ہے کہ بائبل کی پیشینگوئیاں طرحطرح سے سمجھی جا سکتی ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟“ جواب دینے دیں۔ اُس شخص کو یکم فروری کا مینارِنگہبانی پکڑا دیں اور پھر صفحہ ۱۱ پر دئے گئے پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کمازکم ایک حوالہ بھی ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم فروری
”انسانی تاریخ میں کئی بڑیبڑی شخصیتیں آئیں۔ آپ کے خیال میں کیا اُن کی مثال پر غور کرنے سے ہمیں کوئی فائدہ ہوگا؟ [جواب دینے دیں۔] اِس آیت میں خدا کے ایک وفادار بندے کا ذکر کِیا گیا ہے جسے خدا کا دوست کہا گیا ہے۔ [یعقوب ۲:۲۳ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے ابرہام کو اپنا دوست کیوں کہا اور ہم ابرہام کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”آجکل بہت سے لوگوں کو دوسروں کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ رکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اِس طریقے سے رابطہ رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] خدا کے کلام میں بہت سے ایسے اصول دئے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اِن خطروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ [جنوری-مارچ ۲۰۱۲ء کے جاگو! کے صفحہ ۱۲-۱۵ پر مضمون ”مجھے اُن ویبسائٹس کے متعلق کیا جاننا چاہئے جن پر دوستوں سے رابطہ کِیا جاتا ہے؟“ کو دِکھائیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر دوسروں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے کونسے خطرے ہیں اور آپ اِن خطروں سے کیسے بچ سکتے ہیں۔“