مُنادی میں کیا کہیں؟
اگست کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”بہت سے لوگ دُعا کرتے وقت یہ الفاظ دہراتے ہیں کہ ”تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔“ آپ کے خیال میں یہ بادشاہی کیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل کی اِس آیت سے ہمیں اِس بادشاہی کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔“ دانیایل ۲:۴۴ کو پڑھیں۔ پھر صاحبِخانہ کو یکم اگست کا مینارِنگہبانی پکڑائیں اور مضمون ”پاک صحیفوں کی تعلیم—خدا کی بادشاہت کیا ہے؟“ کے پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ رسالے پیش کریں اور اِس مضمون کے اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم اگست
”انسان کی زندگی بہت مختصر ہے اور مشکلات سے بھری ہے۔ اِس لئے بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ زندگی کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ نے کبھی اِس کے بارے میں سوچا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب ہر انسان کی زندگی بامقصد اور خوشگوار ہوگی۔ [مکاشفہ ۲۱:۴ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے زمین کو کس لئے بنایا ہے اور ہم آج بھی اپنی زندگی کو بامقصد کیسے بنا سکتے ہیں۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”آجکل ساری دُنیا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ آپ کے خیال میں لوگ دہشتگردی کرنے پر کیوں اُتر آتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] زبور میں درج یہ بات سُن کر آپ کو ضرور خوشی ہوگی۔ [زبور ۷۲:۷، ۱۴ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں دہشتگردی کی وجوہات پر بات کی گئی ہے اور اِس میں پاک صحیفوں سے دکھایا گیا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کب اور کیسے ہوگا۔“