۳۱ دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۳۱ دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۳ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۴، پ. ۱-۱۱ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: ملاکی ۱-۴ (۱۰ منٹ)
مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی (۲۰ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۰ منٹ: ”مینارِنگہبانی میں شائع ہونے والے مضامین کا نیا سلسلہ۔“ تقریر۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ جنوری کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کے لئے صفحہ ۸ پر دی گئی تجویز کو کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۱۰ منٹ: ہم اِن آیتوں سے کیا سیکھتے ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین میں سے کوئی لوقا ۱۰:۳۸-۴۲ کو پڑھے۔ اِس بات پر غور کریں کہ ہم مُنادی کے کام کے سلسلے میں اِن آیتوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
۱۰ منٹ: جنوری اور فروری کے مہینوں کی پیشکش۔ سامعین سے بات چیت۔ جنوری اور فروری میں ہم جو بروشر اور کتاب پیش کریں گے، اُن کی بعض خصوصیات پر بات کریں۔ اِس سلسلے میں دو منظر بھی دِکھائیں۔
گیت نمبر ۵۵ اور دُعا