مینارِنگہبانی میں شائع ہونے والے مضامین کا نیا سلسلہ
ہر مہینے کے پہلے ہفتے والے دن ہم بائبل کے مطالعوں کی پیشکش کرتے ہیں۔ اِس کے لئے ہم مینارِنگہبانی میں شائع ہونے والے مضامین ”پاک صحیفوں کی تعلیم“ استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن جنوری ۲۰۱۳ء سے ہم اِن کی جگہ مضامین ”پاک کلام سے متعلق سوالوجواب“ استعمال کریں گے۔ یہ مضامین عوامی شمارے کے آخری صفحے پر شائع ہوں گے۔ مضامین ”پاک کلام سے متعلق سوالوجواب“ کو استعمال کرنے کا طریقہ وہی ہوگا جو ہم مضامین ”پاک صحیفوں کی تعلیم“ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ (بادشاہتی خدمتگزاری ۱۲/۱۰ ص. ۲) پہلے کی طرح اب بھی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کے لئے ایک تجویز شامل ہوگی جسے مہینے کے پہلے ہفتے والے دن استعمال کِیا جا سکتا ہے۔