یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏12 ص.‏ 7
  • مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 12/‏12 ص.‏ 7

مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی

مسیحی خدمتی سکول میں ۳۱ دسمبر ۲۰۱۲ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دئے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔ قوسین میں درج تاریخ اُس ہفتے کو ظاہر کرتی ہے جس میں اُس مواد پر بات کی جائے گی جس سے سوال لیا گیا ہے۔‏

۱.‏ یوایل ۲:‏۱-‏۱۰،‏ ۲۸ میں درج ٹڈیوں کے حملے کے بارے میں پیشین‌گوئی کیسے پوری ہوئی؟ [‏۵ نومبر،‏ م۰۷ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۵، پ.‏ ۱‏]‏

۲.‏ عاموس ۸:‏۱۱ میں درج پیشین‌گوئی کس پر پوری ہوئی ہے؟ آج جبکہ ہمیں بہت زیادہ روحانی خوراک مل رہی ہے، ہمیں خود سے کیا پوچھنا چاہئے؟ [‏۱۲ نومبر،‏ م۰۴ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۲۵؛‏ ملا ۳:‏۱۰]‏

۳.‏ ادومیوں کے دل میں کس وجہ سے غرور آ گیا اور ہمیں کس حقیقت کو یاد رکھنا چاہئے؟ (‏عبد ۳، ۴‏)‏ [‏۱۹ نومبر،‏ م۰۷ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۱۸، پ.‏ ۶‏]‏

۴.‏ یہوواہ خدا نے کیسے ظاہر کِیا کہ اُسے اِس بات کا افسوس تھا کہ اُس نے نینوہ کے لوگوں کو سزا دینے کا فیصلہ کِیا تھا؟ (‏یوناہ ۳:‏۸،‏ ۱۰‏)‏ [‏۱۹ نومبر،‏ م۰۷ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۱۹، پ.‏ ۱۳‏]‏

۵.‏ ”‏آخری دنوں میں“‏ یہوواہ خدا کیسے ”‏بہت سی اُمتوں کے درمیان عدالت کرے گا اور دُور کی زورآور قوموں کو ڈانٹے گا؟“‏ [‏۲۶ نومبر،‏ م۰۷ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۲۰، پ.‏ ۵‏]‏

۶.‏ ناحوم ۲:‏۶-‏۱۰ سے ہمارا اِس بات پر یقین کیوں مضبوط ہو جاتا ہے کہ کوئی بھی قوم یہوواہ خدا کی بات کو پورا ہونے سے نہیں روک سکتی؟ [‏۳ دسمبر،‏ م۰۷ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۹، پ.‏ ۳؛‏ ڈبلیو۸۸ ۱۵/‏۲ ص.‏ ۲۸، پ.‏ ۷‏]‏

۷.‏ حجی ۱:‏۶ میں درج بات کا کیا مطلب ہے اور اِس سے ہمیں کون‌سا سبق سیکھنا چاہئے؟ [‏۱۰ دسمبر،‏ م۰۶ ۱/‏۵ ص.‏ ۱۰، ۱۱، پ.‏ ۱۲-‏۱۵‏]‏

۸.‏ جب ہمیں لگتا ہے کہ کسی بہن یا بھائی نے ہمیں ٹھیس پہنچائی ہے یا پھر ہمارے گھر کے کسی فرد کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کِیا ہے تو ہم زکریاہ ۷:‏۱۰ میں درج ہدایت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ [‏۱۷ دسمبر،‏ م۰۷ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۱۴، پ.‏ ۹‏]‏

۹.‏ زکریاہ ۴:‏۶، ۷میں درج الفاظ یہوواہ خدا کے خادموں کے لئے تسلی‌بخش کیوں ہیں؟ [‏۱۷ دسمبر،‏ م۰۷ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۱۴، پ.‏ ۷‏]‏

۱۰.‏ ملاکی ۳:‏۱۶ میں لکھی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں راستی کی راہ پر قائم رہنے کا عزم کیوں کرنا چاہئے؟ [‏۳۱ دسمبر،‏ م۰۷ ۱۵/‏۱۲ ص.‏ ۳۱، پ.‏ ۳‏]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں