ہماری باضابطہ ویبسائٹ—کوئی دوسری زبان بولنے والے شخص کی مدد کرنے کے لئے
اُس شخص کو ہماری ویبسائٹ دِکھائیں: اُسے دِکھائیں کہ وہ اپنی زبان میں ویبسائٹ کو دیکھنے کے لئے ویبسائٹ کی زبان کا انتخاب کیسے کر سکتا ہے۔ (بعض زبانوں میں ویبسائٹ کے صرف کچھ حصے دستیاب ہیں۔)
اُس شخص کو اُس کی زبان میں ویب پیج دِکھائیں: اُس کو ہماری مطبوعات میں سے کسی کتاب یا رسالے کا ایک ویب پیج دِکھائیں جیسے کہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم یا پرچہ سچائی جاننے کی خواہش۔ پھر اُس کی زبان میں اِس کو کھولنے کے لئے ویبسائٹ پر دی گئی زبانوں کی فہرست کو دِکھائیں۔
اُس شخص کو کوئی مضمون سنائیں: ایسا مضمون تلاش کریں جس کی آڈیو ریکارڈنگ اُس شخص کی زبان میں موجود ہے اور پھر اُسے چلائیں۔ اگر آپ کوئی دوسری زبان سیکھ رہے ہیں تو اُس زبان میں ایک مضمون پڑھتے وقت ساتھساتھ اُس کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سنیں۔ اِس طرح اُس زبان میں آپ کی مہارت بڑھے گی۔—اِس کے لئے Publications/Books and Brochures یا Publications/Magazines کو دیکھیں۔
بہرے لوگوں کو گواہی دیں: اگر آپ کو کوئی بہرہ شخص ملتا ہے تو اُس کو اشاروں کی زبان میں بائبل یا کسی کتاب کا ایک باب یا ایک پرچے کی ویڈیو دِکھائیں۔—اِس کے لئے Publications/Sign Language کو دیکھیں۔
[صفحہ ۶ پر ڈائیگرام]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
کیوں نہ اِسے دیکھیں!
۱ آڈیو ریکارڈنگ کو چلانے کے لئے ▸ پر کلک کریں (اگر یہ آپ کی زبان میں موجود ہے) یا اِسے ڈاؤنلوڈ کریں۔
۲ جو صفحہ سکرین پر نظر آ رہا ہے، اُسے کسی اَور زبان میں دیکھنے کے لئے زبانوں کی فہرست پر کلک کریں۔
۳ اگلے باب یا مضمون کو پڑھنے کے لئے Next بٹن یا مضامین کی فہرست پر کلک کریں۔