یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏11 ص.‏ 5
  • کیا آپ دوبارہ سے پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ دوبارہ سے پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمت کے ”‏وسیع اور کارآمد“‏ دروازے سے داخل ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • کیا آپ صفوں میں دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ‏”‏آپ بھی تو پائنیر بن سکتے ہیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • پائنیر خدمت—‏کیا آپ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 3/‏11 ص.‏ 5

کیا آپ دوبارہ سے پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟‏

۱.‏ (‏الف)‏ بہت سے بہن‌بھائیوں نے کس خدمت سے خوشی حاصل کی ہے؟ (‏ب)‏ لیکن بعض کو کیا کرنا پڑا؟‏

۱ ہمارے بہت سے بہن‌بھائی ماضی میں کُل‌وقتی خادموں کے طور پر خدمت کِیا کرتے تھے۔ اِس دوران اُنہیں لوگوں کو ”‏تعلیم دینے اور .‏ .‏ .‏ خوشخبری سنانے سے“‏ بڑی خوشی حاصل ہوئی تھی۔ (‏اعمال ۵:‏۴۲‏)‏ لیکن بعض بہن‌بھائیوں کو مختلف وجوہات کی بِنا پر پائنیر خدمت کو چھوڑنا پڑا۔ کیا آپ بھی کبھی باقاعدہ پائنیر کے طور پر خدمت کرتے تھے؟ اگر آپ نے کسی وجہ سے اِس خدمت کو چھوڑ دیا تھا تو کیوں نہ اِس بات کا جائزہ لیں کہ آیا آپ پھر سے اِس خدمت کو شروع کر سکتے ہیں۔‏

۲.‏ ایسے بہن‌بھائیوں کو اپنے حالات کا جائزہ کیوں لینا چاہئے جو ماضی میں پائنیر خدمت کرتے تھے؟‏

۲ حالات بدلتے رہتے ہیں:‏ ہو سکتا ہے کہ جس وجہ سے آپ نے پائنیر خدمت چھوڑ دی تھی، اب وہ وجہ نہیں رہی۔ مثال کے طور پر شاید آپ کو ۹۰ گھنٹے پورے کرنا مشکل لگتا تھا۔ لیکن اب باقاعدہ پائنیر کو مہینے میں ۷۰ گھنٹے پورے کرنے پڑتے ہیں۔ کیا آپ کے لئے ۷۰ گھنٹے پورے کرنا ممکن ہے؟ شاید اب آپ کو ملازمت کی جگہ پر زیادہ دیر تک کام نہیں کرنا پڑتا اور آپ کی خاندانی ذمہ‌داریاں بھی پہلے کی نسبت کم ہو گئی ہیں۔ ایک بہن نے اپنی خراب صحت کی وجہ سے پائنیر خدمت کرنا چھوڑ دی تھی۔ لیکن پھر اُنہوں نے محسوس کِیا کہ اُن کی صحت پہلے سے بہتر ہو گئی ہے کیونکہ پچھلے ایک سال میں اُنہیں ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ اِس لئے اُنہوں نے ۸۹ سال کی عمر میں دوبارہ سے اِس خدمت کو شروع کر دیا۔‏

۳.‏ گھر کے افراد کیا کر سکتے ہیں تاکہ اُن میں سے ایک پائنیر کے طور پر خدمت کر سکے؟‏

۳ ہو سکتا ہے کہ آپ خود پائنیر خدمت نہیں کرتے تھے لیکن آپ کے گھر میں سے کوئی یہ خدمت کر رہا تھا۔ شاید اُس نے بوڑھے ماں‌باپ یا گھر کے کسی اَور فرد کی دیکھ‌بھال کرنے کی خاطر اِس خدمت کو چھوڑ دیا تھا۔ (‏۱-‏تیم ۵:‏۴،‏ ۸‏)‏ کیا آپ اور گھر کے دیگر افراد اُس کی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ دوبارہ سے پائنیر خدمت شروع کر سکے؟ کیوں نہ مل کر اِس معاملے پر بات‌چیت کریں۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۲‏)‏ جب خاندان کا ایک فرد پائنیر کے طور پر خدمت کرتا ہے اور گھر کے باقی لوگ اُس کی مدد کرتے ہیں تو اُنہیں لگتا ہے کہ وہ بھی اِس کام میں حصہ لے رہے ہیں۔‏

۴.‏ اگر آپ کے لئے پائنیر کے طور پر خدمت کرنا ابھی ممکن نہیں ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

۴ اگر ابھی آپ کے حالات اِس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ آپ پائنیر کے طور پر خدمت کر سکیں تو بے‌حوصلہ نہ ہوں۔ یہوواہ خدا کو یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ آپ کُل‌وقتی طور پر خدمت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ (‏۲-‏کر ۸:‏۱۲‏)‏ مُنادی کے کام کے دوران اُن مہارتوں کو استعمال کریں جو آپ نے پائنیر کے طور پر حاصل کی تھیں۔ وقتاًفوقتاً اپنے حالات کا جائزہ لیں۔ دُعا میں یہوواہ خدا کو بتائیں کہ آپ پائنیر کے طور پر اُس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ (‏۱-‏یوح ۵:‏۱۴‏)‏ شاید یہوواہ خدا آپ کے لئے ”‏ایک وسیع اور کارآمد دروازہ“‏ کھول دے اور آپ کو دوبارہ سے پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کا موقع ملے۔—‏۱-‏کر ۱۶:‏۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں