”آپ بھی تو پائنیر بن سکتے ہیں“
۱. ایک بہن نے پائنیر خدمت کے بارے میں کیا کہا؟
۱ بہن کیتھی پام نے جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ۴۶ سال تک پائنیر کے طور پر خدمت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ”کوئی اَور کام اتنا اطمینانبخش نہیں ہے جتنا کہ پائنیر خدمت۔ مجھے اِس کام میں بہت سی برکتیں ملی ہیں۔“ پائنیروں کی خوشی کو دیکھ کر شاید کسی نے آپ سے کہا ہو کہ ”آپ بھی تو پائنیر بن سکتے ہیں۔“
۲. یہوواہ خدا کی خدمت کرنے سے ہمیں حقیقی خوشی کیوں حاصل ہوتی ہے؟
۲ ایک اطمینانبخش کام: یسوع مسیح اپنے آسمانی باپ کی مرضی پر عمل کرنے سے تازہدم ہو جاتا تھا۔ (یوح ۴:۳۴) اُس نے اپنے شاگردوں کو یہ تعلیم دی کہ یہوواہ خدا کی خدمت کرنے سے ہی حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ جب ہم ایسے کاموں میں مصروف رہتے ہیں جن سے یہوواہ خدا خوش ہوتا ہے تو ہم مطمئن رہتے ہیں۔ اِس کے علاوہ جب ہم اپنا وقت، اپنی توانائی اور اپنے مال کو دوسروں کی مدد کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں تو ہم سچی خوشی پاتے ہیں۔—اعما ۲۰:۳۱، ۳۵۔
۳. پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کے کونسے فائدے ہیں؟
۳ جب آپ پائنیر کے طور پر مُنادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کریں گے تو آپ کو لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے زیادہ موقعے ملیں گے۔ پائنیر خدمت کے ذریعے آپ خوشخبری سنانے کے کام میں مہارت حاصل کریں گے۔ اِس طرح آپ شاید ایسے لوگوں کے دل میں بھی دلچسپی پیدا کر سکیں گے جو پہلے ہمارے پیغام میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔ تقریباً ایک سال تک پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کے بعد آپ کو پائنیر سکول میں تعلیم حاصل کرنے کا شرف ملے گا۔ بِلاشُبہ یہ آپ کے لئے بہت فائدہمند رہے گا۔ (۲-تیم ۲:۱۵) اگر آپ کئی سال تک پائنیر خدمت جاری رکھیں گے تو شاید آپ کو یہ خوشی حاصل ہوگی کہ جو بیج آپ بو رہے ہیں وہ پھل لائیں گے۔—واعظ ۱۱:۶۔
۴. تعلیم سے فارغ ہونے سے پہلے نوجوانوں کو کس بات پر غور کرنا چاہئے؟
۴ نوجوانی میں: اگر آپ تعلیم سے فارغ ہونے والے ہیں تو اِس کے بارے میں سوچیں کہ آپ مستقبل میں کیا کریں گے۔ ابھی تو آپ اپنا زیادہتر وقت پڑھائی پر صرف کر رہے ہیں۔ لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ کیا کریں گے؟ دُعا کر کے اِس بات پر غور کریں کہ آیا آپ پائنیر کے طور پر خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ پائنیر کے طور پر خدمت کرنے سے آپ ہر طرح کے لوگوں کو گواہی دینا، مشکلات سے نپٹنا اور محنت سے کام کرنا سیکھیں گے۔ اِس کے علاوہ آپ خود میں ضبطِنفس پیدا کریں گے اور تعلیم دینے میں مہارت بھی حاصل کریں گے۔ یہ ایسی باتیں ہیں جو زندگیبھر آپ کے کام آئیں گی۔
۵. والدین اور کلیسیا کے تمام افراد پائنیر خدمت کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں؟
۵ اگر آپ والدین ہیں تو کیا آپ اپنے بچوں کی حوصلہافزائی کر رہے ہیں کہ وہ پڑھائی سے فارغ ہو کر پائنیر کے طور پر خدمت کریں؟ آپ اپنی باتوں اور اپنے اعمال سے بچوں کو یہ سکھا سکتے ہیں کہ وہ زندگی میں بادشاہت کو پہلا درجہ دیں۔ (متی ۶:۳۳) رے نامی ایک بھائی نے پڑھائی مکمل کرتے ہی پائنیر خدمت شروع کی۔ وہ کہتا ہے: ”میری امی ہمیشہ کہتی تھیں کہ پائنیر خدمت ہی زندگی میں خوشیاں پانے کا بہترین طریقہ ہے۔“ کلیسیا کے تمام بہنبھائی نوجوانوں کی حوصلہافزائی اور مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ پائنیر خدمت انجام دے سکیں۔ سپین میں رہنے والا خوسے کہتا ہے: ”میری کلیسیا کے بہنبھائی نوجوانوں کی اکثر حوصلہافزائی کرتے ہیں کہ وہ پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کا سوچیں۔ وہ پائنیروں کی دلی قدر کرتے ہیں اور عملی طور پر اُن کی مدد بھی کرتے ہیں۔ اِس وجہ سے میرے لئے پائنیر خدمت شروع کرنا قدراً آسان تھا۔“
۶. اگر ہمارے دل میں پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کی خواہش نہیں ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
۶ خود کو قائل کریں: شاید آپ کے دل میں پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کی خواہش نہیں ہے۔ اِس صورت میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟ سب سے پہلے تو یہوواہ خدا کو دُعا میں پائنیر خدمت کے بارے میں اپنے احساسات بتائیں۔ اُسے یہ بھی بتائیں کہ آپ اُسے خوش کرنا چاہتے ہیں۔ (زبور ۶۲:۸؛ امثا ۲۳:۲۶) پھر بائبل سے اور خدا کی تنظیم سے راہنمائی حاصل کریں۔ بہت سے بہنبھائیوں نے پہلے تو کچھ عرصے تک امدادی پائنیروں کے طور پر خدمت انجام دے کر پائنیر خدمت کو آزمایا۔ اِس عرصے کے دوران اُنہیں جو خوشیاں ملیں اِن کی بدولت اُنہوں نے پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا۔—زبور ۳۴:۸۔
۷. اگر ہمیں خدشہ ہے کہ ہم مُنادی کے کام میں ہر مہینے ۷۰ گھنٹے صرف نہیں کر پائیں گے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
۷ شاید آپ کو یہ خدشہ ہے کہ آپ ہر مہینے ۷۰ گھنٹے مُنادی کے کام میں صرف کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ ایسی صورت میں اُن پائنیروں سے بات کریں جن کی صورتحال آپ سے ملتیجلتی ہے۔ (امثا ۱۵:۲۲) پھر مختلف شیڈول تیار کریں اور دیکھیں کہ کس شیڈول پر عمل کرنے سے آپ مہینے میں ۷۰ گھنٹے مُنادی کے کام میں صرف کر سکیں گے۔ اگر آپ غیرضروری کاموں اور مشغلوں پر کم وقت صرف کریں گے تو شاید پائنیر کے طور پر خدمت کرنا آپ کے لئے بھی ممکن ہو جائے۔—افس ۵:۱۵، ۱۶۔
۸. ہمیں وقتاًفوقتاً اپنے حالات کا جائزہ کیوں لینا چاہئے؟
۸ اپنے حالات کا جائزہ لیں: ہمارے حالات میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اِس وجہ سے آپ کو وقتاًفوقتاً اپنے حالات کا جائزہ لینا چاہئے۔ مثال کے طور پر کیا آپ ریٹائر ہونے والے ہیں؟ رینڈی نامی ایک بھائی نے قبلازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کِیا۔ اُنہوں نے کہا: ”اِس فیصلے کی وجہ سے مَیں اپنی بیوی کے ساتھ مل کر پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو گیا۔ اِس کے علاوہ ہمیں ایک ایسے علاقے میں جا کر خدمت کرنے کا موقع بھی ملا جہاں مبشروں کی ضرورت تھی۔ اِس فیصلے کے نتیجے میں مجھے بہت سی برکتیں ملی ہیں۔ لیکن سب سے بڑی برکت یہ ہے کہ مَیں جانتا ہوں کہ ہم یہوواہ خدا کو خوش کر رہے ہیں۔“
۹. شادیشُدہ جوڑوں کو کس بات پر سوچبچار کرنی چاہئے؟
۹ کئی شادیشُدہ جوڑوں نے خوب سوچبچار کرنے کے بعد دیکھا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ دونوں کُلوقتی طور پر ملازمت کریں۔ اگر آپ ایسا فیصلہ کرتے ہیں تو شاید آپ کو سادہ طرزِزندگی اپنانا پڑے۔ لیکن اِس کے بدلے میں آپ کو بہت سی برکتیں ملیں گی۔ جان نامی ایک بھائی کی بیوی نے حال ہی میں کُلوقتی ملازمت چھوڑ دی ہے تاکہ وہ مُنادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کر سکے۔ جان بتاتے ہیں کہ ”مجھے اِس بات پر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ اب میری بیوی سارا دن یہوواہ خدا کی خدمت میں گزار رہی ہے۔“
۱۰. مسیحیوں کے دل میں پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کی خواہش کیوں پیدا ہوتی ہے؟
۱۰ محبت اور ایمان کا ثبوت: یہوواہ خدا نے مُنادی کے کام کو سب سے اہم کام قرار دیا ہے۔ شیطان کی بُری دُنیا کو جلد تباہ کر دیا جائے گا اور صرف ایسے لوگ جو یہوواہ کا نام لیں گے نجات پائیں گے۔ (روم ۱۰:۱۳) اگر ہم یہوواہ خدا سے دلی محبت رکھتے ہیں اور اُس کے شکرگزار ہیں تو ہم اُس کے بیٹے کے حکم پر عمل کرکے جوش سے خوشخبری سنائیں گے۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰؛ ۱-یوح ۵:۳) اِس کے علاوہ اگر ہم اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ہم آخری دنوں میں رہ رہے ہیں تو ہم دُنیاوی مصروفیات کی بجائے مُنادی کے کام میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرنے کی کوشش کریں گے۔—۱-کر ۷:۲۹-۳۱۔
۱۱ ہم صرف اِس لئے پائنیر کے طور پر خدمت انجام نہیں دیتے ہیں کیونکہ خدا کی تنظیم ہمیں ایسا کرنے کو کہتی ہے بلکہ ہم اِس کے ذریعے یہوواہ خدا کے لئے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ سے کوئی کہے کہ ”آپ بھی تو پائنیر بن سکتے ہیں“ تو خوش ہوں اور دُعا کرکے اِس بات پر غور کریں کہ آیا آپ بھی اِس اطمینانبخش خدمت کو انجام دے سکتے ہیں۔
۱۱. اگر آپ سے کوئی کہے کہ ”آپ بھی تو پائنیر بن سکتے ہیں“ تو آپ کا ردِعمل کیا ہونا چاہئے؟
[صفحہ ۴ پر عبارت]
والدین، کیا آپ اپنے بچوں کی حوصلہافزائی کر رہے ہیں کہ وہ پائنیر کے طور پر خدمت کریں؟
[صفحہ ۵ پر عبارت]
یہوواہ خدا نے مُنادی کے کام کو سب سے اہم کام قرار دیا ہے۔