یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏07 ص.‏ 8
  • خدمت کے ”‏وسیع اور کارآمد“‏ دروازے سے داخل ہوں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمت کے ”‏وسیع اور کارآمد“‏ دروازے سے داخل ہوں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ دوبارہ سے پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • اِس وقت منادی کرنا ضروری ہے!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ‏”‏آپ بھی تو پائنیر بن سکتے ہیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • کیا آپ کیلئے پائینر خدمت کا دروازہ اب کھل گیا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 6/‏07 ص.‏ 8

خدمت کے ”‏وسیع اور کارآمد“‏ دروازے سے داخل ہوں

۱.‏ ہمارے لئے خدمت کا کونسا ”‏وسیع اور کارآمد دروازہ“‏ کُھلا ہے؟‏

۱ جب پولس رسول کے لئے خدمت کا ”‏ایک وسیع اور کارآمد دروازہ“‏ کھل گیا تو اُس نے مخالفت کے باوجود سرگرمی سے منادی کے کام کو جاری رکھا۔ (‏۱-‏کر ۱۶:‏۹‏)‏ آجکل پوری دُنیا میں تقریباً ۶،۴۲،۰۰۰ مبشر ریگولر پائنیر بننے سے اس وسیع دروازے سے داخل ہو چکے ہیں۔‏

۲.‏ اپنے حالات کا وقتاًفوقتاً جائزہ لینا دانشمندی کی بات کیوں ہے؟‏

۲ حالات بدلتے رہتے ہیں:‏ ہو سکتا ہے کہ ہمارے موجودہ حالات ہمیں اپنی خدمت کو وسیع کرنے کی اجازت نہ دیں مگر یاد رکھیں کہ حالات بدلتے رہتے ہیں۔ تاہم، دانشمندی کی بات یہ ہوگی کہ ہم وقتاًفوقتاً اپنے حالات کا جائزہ لیتے رہیں۔ لیکن ایسے وقت کا انتظار نہ کریں جب حالات آپ کی مرضی کے مطابق موزوں ہوں گے۔ (‏واعظ ۱۱:‏۴‏)‏ کیا آپ کی تعلیم مکمل ہونے والی ہے؟ کیا جلد ہی آپ کے بچے سکول جانے کے قابل ہو جائیں گے؟ کیا آپ ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ہیں؟ ایسی تبدیلیاں آپ کی مصروفیات کو قدرے کم کر سکتی اور آپ کو پائنیر خدمت انجام دینے کا موقع فراہم کر سکتی ہیں۔ اگرچہ ایک ۸۹ سالہ بہن کو کچھ عرصہ پہلے صحت کے مسائل کا سامنا تھا توبھی اُس نے پائنیر خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا۔ مگر کیوں؟ اسلئے‌کہ ایک سال سے اُس کی طبیعت خراب نہیں ہوئی تھی لہٰذا اُس نے محسوس کِیا کہ اب وہ پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہے۔‏

۳.‏ بعض نے ریگولر پائنیر بننے کے لئے اپنے حالات میں کیسے ردوبدل کِیا ہے؟‏

۳ پولس کی مثال لے لیجئے۔ وہ کرنتھس کے اپنے بھائیوں سے ملنے کی خواہش رکھتا تھا۔ اِس لئے خوشخبری کی خاطر اُس نے اپنے حالات میں ردوبدل کِیا۔ اسی طرح آجکل بھی پائنیر خدمت کرنے والوں کو اپنی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں۔ بعض نے اپنے اخراجات کو کم کرکے اپنے طرزِزندگی کو سادہ بنایا ہے تاکہ وہ ایسی ملازمت کر سکیں جو اُن کا زیادہ وقت نہ لیں۔ ایسا کرنے سے اُنہیں خدمت کرنے کے اپنے شرف سے خوشی حاصل ہوئی ہے۔ (‏۱-‏تیم ۶:‏۶-‏۸‏)‏ کچھ شادی‌شُدہ جوڑوں نے اپنے طرزِزندگی میں تبدیلیاں پیدا کی ہیں اور اس طرح وہ ایک ہی تنخواہ پر گزارا کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ ایسا کرنے سے اُن کی بیویوں کو پائنیر خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔‏

۴.‏ اگر ہم گھنٹوں کے تقاضے کو پورا کرنا مشکل سمجھتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

۴ اس خوف سے پائنیر خدمت کو ترک نہ کریں کہ آپ گھنٹوں کے تقاضے کو پورا نہیں کر پائیں گے۔ آپ کو ہر روز تقریباً دو گھنٹے منادی کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے تو ۷۰ گھنٹوں کا نشانہ رکھ کر ایک یا دو مہینے امدادی پائنیر خدمت کرکے دیکھیں۔ اس سے آپ پائنیر خدمت سے حاصل ہونے والی خوشی کا تجربہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ (‏زبور ۳۴:‏۸‏)‏ ایسے بہن‌بھائیوں سے بات‌چیت کریں جو اس وقت پائنیر خدمت کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اُنہوں نے بھی آپ ہی کی طرح کے مسائل پر قابو پایا ہو۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۲‏)‏ یہوواہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ خدمتگزاری کو بڑھانے کی آپ کی کوششوں کو برکت دے۔—‏۱-‏یوح ۵:‏۱۴‏۔‏

۵.‏ پائنیر خدمت کارآمد کیوں ہے؟‏

۵ ایک کارآمد خدمت:‏ پائنیر خدمت کرنا بہت سی برکات لاتا ہے۔ یہ آپ کو وہ خوشی بخشتی ہے جو دوسروں کو دینے سے حاصل ہوتی ہے۔ (‏اعما ۲۰:‏۳۵‏)‏ پائنیر خدمت حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لانے کی آپ کی قابلیت کو بہتر بنائے گی۔ (‏۲-‏تیم ۲:‏۱۵‏)‏ اس سے آپ کو کئی طریقوں سے یہوواہ کی حمایت کا تجربہ حاصل ہوگا۔ (‏اعما ۱۱:‏۲۱؛‏ فل ۴:‏۱۱-‏۱۳‏)‏ پائنیر خدمت آپ کو برداشت جیسی روحانی خوبیاں پیدا کرنے میں بھی مدد دے گی۔ اس کے علاوہ، یہ آپ کو یہوواہ خدا کے نزدیک جانے کے قابل بنائے گی۔ (‏یعقو ۴:‏۸‏)‏ کیا آپ خدمت کے وسیع اور کارآمد دروازے سے داخل ہوکر ریگولر پائنیر بن سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں