یادگاری کے دعوتناموں کی تقسیم: ۲-۱۷ اپریل
۱. (الف) اِس سال ہم یادگاری تقریب کے دعوتنامے کب تقسیم کریں گے؟ (ب) یہ مہم اِتنی فائدہمند کیوں ہے؟
۱ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری سال کی سب سے اہم تقریب ہے۔ اِس کے دعوتنامے ۲ اپریل سے ۱۷ اپریل تک تقسیم کئے جائیں گے۔ پچھلے سالوں میں بہت سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص نے اِن دعوتناموں کو قبول کِیا اور تقریب میں شریک ہوئے۔ مثال کے طور پر ایک ملک میں ایک عورت نے تقریب والے دن برانچ دفتر میں فون کِیا اور کہا: ”مَیں ابھیابھی اپنے گھر آئی ہوں اور مجھے ایک دعوتنامہ ملا ہے جسے کوئی میرے گھر پر چھوڑ گیا تھا۔ مَیں اِس تقریب میں شریک ہونا چاہتی ہوں لیکن مَیں نہیں جانتی کہ یہ تقریب کب شروع ہوگی۔“ بھائی نے اُسے بتایا کہ وہ یہ معلومات دعوتنامے پر کہاں دیکھ سکتی ہے۔ عورت نے وعدہ کِیا کہ وہ اِس تقریب میں ضرور شریک ہوگی۔
۲. ہم لوگوں کو دعوتنامہ دیتے وقت کیا کہہ سکتے ہیں؟
۲ دعوتنامے کیسے تقسیم کئے جائیں؟ ہم تمام دعوتنامے تقسیم کرنا چاہتے ہیں اِس لئے ہمیں اپنی پیشکش کو مختصر رکھنا چاہئے۔ ہم کچھ یوں کہہ سکتے ہیں: ”سلام۔ ہم آپ کے خاندان کو ایک خاص تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔ [صاحبِخانہ کو دعوتنامہ پکڑائیں۔] یہ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب ہے۔ اِسے اتوار ۱۷ اپریل کو منایا جائے گا۔ اِس تقریب میں پاک کلام سے ایک تقریر پیش کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ ہم یسوع مسیح کی جان کی قربانی سے فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ اِس دعوتنامے پر لکھا ہے کہ ہمارے علاقے میں یہ تقریب کس وقت اور کہاں ہوگی۔“
۳. ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت دینے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
۳ ہو سکتا ہے کہ آپ کی کلیسیا کا مُنادی کا علاقہ بہت بڑا ہے۔ اِس صورت میں شاید بزرگ آپ کو یہ ہدایت دیں کہ اگر لوگ گھر پر نہیں ہیں تو دعوتنامے مناسب طریقے سے دروازے پر چھوڑ دیں۔ اپنے رشتہداروں، واقفکاروں، ہمجماعتوں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو ضرور دعوت دیں۔ اُن لوگوں کو بھی دعوت دیں جن سے آپ مُنادی کے کام میں باقاعدگی سے ملتے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کو آپ دعوتنامے تقسیم کرنے کے ساتھساتھ رسالے بھی پیش کر سکتے ہیں۔ کیا آپ اپریل کے مہینے میں امدادی پائنیر کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں تاکہ آپ اِس مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں؟
۴. ہم یہ کیوں چاہتے ہیں کہ لوگ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں شریک ہوں؟
۴ اِس تقریب میں شریک ہونے والے تمام لوگوں کو شاندار گواہی دی جائے گی۔ وہ سیکھیں گے کہ فدیے کا بندوبست کرنے سے یہوواہ خدا نے انسانوں کے لئے کتنی زیادہ محبت کا اظہار کِیا ہے۔ (یوح ۳:۱۶) وہ یہ بھی جان جائیں گے کہ خدا کی بادشاہت انسانوں کو فائدہ کیسے پہنچائے گی۔ (یسع ۶۵:۲۱-۲۳) مقرر اِن لوگوں کی حوصلہافزائی کرے گا کہ اگر وہ بائبل کا اَور زیادہ علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو حاضرباشوں سے بات کریں۔ ہماری دُعا ہے کہ بہت سے خلوصدل لوگ یادگاری تقریب کے دعوتناموں کو قبول کریں اور اِس تقریب میں شریک ہوں۔