۲۱ مارچ سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۱ مارچ سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۴۷ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت ص. ۲۱۹-۲۲۱ (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: ایوب ۶-۱۰ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: ایوب ۸:۱-۲۲ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: کیا نجات کے لئے یسوع مسیح پر ایمان لانا کافی ہے؟ —آرایس ص. ۲۱۶ پ. ۳ (۵ منٹ)
نمبر ۳: ہم متی ۱۰:۱۶ میں درج مشورت پر عمل کیسے کر سکتے ہیں؟ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۵ منٹ: جواب دینے کے لئے بائبل کو استعمال کریں۔ مینارِنگہبانی ۱۵ نومبر ۲۰۰۳ء کے مضمون ’حق کے کلام کو درستی سے کام میں لائیں،‘ صفحہ ۱۱-۱۲ پیراگراف ۱۳-۲۰ پر مبنی سامعین سے بات چیت۔ دو مظاہرے کرائیں جن میں مبشر سے کوئی ایسا سوال پوچھا جاتا ہے جو آپ کے علاقے میں لوگ اکثر پوچھتے ہیں۔ پہلے مظاہرے میں مبشر جواب دینے کے لئے بائبل استعمال نہیں کرتا۔ دوسرے میں وہ بائبل سے جواب دیتا ہے۔ سامعین سے پوچھیں کہ دوسرے مظاہرے میں استعمال ہونے والا طریقہ کیوں بہتر ہے۔
۱۵ منٹ: ”یادگاری کے دعوتناموں کی تقسیم: ۲-۱۷ اپریل۔“ سوال اور جواب۔ ہر مبشر کو ایک دعوتنامہ دے دیں اور اِس پر باتچیت کریں۔ بتائیں کہ کلیسیا کے علاقے میں اِن دعوتناموں کو تقسیم کرنے کے لئے کونسے بندوبست بنائے گئے ہیں۔ ایک مظاہرہ کرائیں۔
گیت نمبر ۵ اور دُعا