یادگاری تقریب کے دعوتنامے تقسیم کرنے کی مہم ۱۷ مارچ کو شروع ہوگی
۱. ہفتہ ۱۷ مارچ سے کس خاص مہم کا آغاز ہوگا؟
۱ ہر سال یسوع مسیح کی یادگاری تقریب پر ”خداوند کی موت کا اِظہار“ کِیا جاتا ہے۔ (۱-کر ۱۱:۲۶) اِس لئے ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی اِس تقریب پر آئیں اور یوں فدیے کے بارے میں جانیں جس کے ذریعے یہوواہ خدا نے انسانوں کے لئے اپنی محبت کا اِظہار کِیا ہے۔ (یوح ۳:۱۶) اِس سال ہفتہ ۱۷ مارچ سے اُس خاص مہم کا آغاز ہوگا جس میں ہم لوگوں کو یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ کیا آپ بھی اِس مہم میں بڑھچڑھ کر حصہ لیں گے؟
۲. ہم دعوتنامے پیش کرتے وقت کیا کہہ سکتے ہیں؟
۲ ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ پیشکش کو مختصر رکھیں۔ آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں: ”سلام۔ ہم آپ اور آپ کے گھر والوں کو ایک خاص تقریب پر آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔ یہ تقریب ۵ اپریل کو پوری دُنیا میں منائی جائے گی۔ اِس تقریب پر ایک تقریر پیش کی جائے گی جس میں بائبل سے بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی اور وہ اب کیا کر رہے ہیں۔ تقریب کا وقت اور جگہ اِس دعوتنامے پر لکھے ہیں۔“ جب آپ ہفتے اور اتوار کے دن دعوتنامے پیش کرتے ہیں تو جہاں مناسب ہو، رسالے بھی پیش کریں۔
۳. ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت دینے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
۳ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت دیں: ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یسوع مسیح کی یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔ اِس لئے اُن لوگوں کو دعوتنامے دیں جن کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں یا جنہوں نے پہلے ہمارے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اپنے رشتہداروں، اپنے ساتھ کام کرنے والوں، اپنے ہمجماعتوں، پڑوسیوں اور جان پہچان کے لوگوں کو بھی اِس تقریب پر آنے کی دعوت دیں۔ کلیسیا کے بزرگ آپ کو بتائیں گے کہ کلیسیا کے پورے علاقے میں دعوتنامے تقسیم کرنے کے لئے کونسے انتظامات کئے جائیں گے۔ بہت سے لوگ اِس لئے یادگاری تقریب پر آتے ہیں کیونکہ خاص مہم کے دوران اُنہیں دعوتنامے دئے گئے۔ مثال کے طور پر پچھلے سال ایک عورت یادگاری تقریب پر آئی۔ ایک بھائی نے اُن سے کہا: ”اگر آپ چاہیں تو مَیں اُس شخص کو بلاتا ہوں جس نے آپ کو دعوت دی تھی۔“ اِس پر عورت نے کہا: ”مَیں اُس شخص کا نام نہیں جانتی کیونکہ آج ہی کسی نے میرے گھر آکر مجھے یہ دعوتنامہ دیا ہے۔“
۴. ہمیں اِس مہم میں دلوجان سے کیوں حصہ لینا چاہئے؟
۴ یہ کتنی اچھی بات ہوگی اگر کوئی ایسا شخص یادگاری تقریب پر آئے جسے آپ نے دعوتنامہ دیا ہے۔ لیکن چاہے آپ کی کوششوں کی وجہ سے کوئی آئے یا نہ آئے، آپ کے علاقے میں لوگوں کو عمدہ گواہی ضرور ملے گی۔ جو دعوتنامے آپ تقسیم کریں گے، اُن سے لوگوں کو پتہ چلے گا کہ یسوع مسیح اب ایک عظیم بادشاہ کے طور پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ اگر آپ اِس مہم میں دلوجان سے حصہ لیں گے تو آپ کے علاقے میں رہنے والے لوگوں پر، آپ کی کلیسیا کے بہنبھائیوں پر اور سب سے بڑھ کر یہوواہ خدا پر ظاہر ہوگا کہ آپ فدیے کے لئے شکرگزار ہیں۔—کل ۳:۱۵۔