رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی یکم جنوری
”بہت سے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ ذہین اور طاقتور روحیں موجود ہیں جو ہماری زندگی پر اثر ڈالتی ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر مکاشفہ ۱۲:۷-۹ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بائبل سے اِن سوالوں کے جواب دیتا ہے کہ کیا واقعی روحیں موجود ہیں، یہ ہم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں اور کیا ہم اِن سے بات کر سکتے ہیں؟“
جاگو! جنوری-مارچ
”بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ خدا نے شیطان کو اب تک ختم کیوں نہیں کِیا؟ کیا آپ نے بھی کبھی ایسا سوچا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس رسالے کے صفحہ ۱۰ اور ۱۱ پر اِس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا شیطان کو ختم کرنے والا ہے۔ آئیں، دیکھیں کہ اِس کے بعد دُنیا کے حالات کیسے ہوں گے۔“ مکاشفہ ۲۱:۳، ۴ کو پڑھیں۔
مینارِنگہبانی یکم فروری
”بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ عدن کا باغ کوئی حقیقی جگہ نہیں تھی۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یسوع مسیح نے آدم اور حوا کا ذکر کِیا تھا جو اِس باغ میں رہتے تھے؟ [جواب دینے دیں اور پھر متی ۱۹:۴-۶ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بعض ایسے سوالوں کے جواب دئے گئے ہیں جو لوگ باغِعدن کے بارے میں پوچھتے ہیں۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”ہم اکثر ایسے لوگوں کے بارے میں سنتے ہیں جو اپنے جیونساتھی، سیاستدانوں اور دوسرے لوگوں کے ہاتھوں دھوکا کھاتے ہیں۔ آپ کے خیال سے کیا آجکل ایسے لوگ ہیں جن پر بھروسا کِیا جا سکے؟ [جواب دینے دیں۔] بہت سے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ ۲-تیمتھیس ۳:۱-۵ میں درج الفاظ پورے ہو رہے ہیں۔ [پڑھیں۔] یہ رسالہ بتاتا ہے کہ آج بھی معاشرے میں ایسے لوگ ہیں جن پر بھروسا کِیا جا سکتا ہے۔“