رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اپریل-جون
”آپ کے خیال میں کیا آج بہت سی مشکلات کے باوجود حقیقی سکون حاصل کرنا ممکن ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل میں پائی جانے والی مستقبل کی اُمید پر غور کرنے سے بہتیروں کی مدد ہوئی ہے۔ [صفحہ ۸، ۹ پر دئے گئے کسی ایک صحیفے کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بائبل کی مدد سے اِن باتوں کی وضاحت کرتا ہے کہ کیا ہمارا کوئی خالق ہے، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اور مستقبل ہمارے لئے کیا تھامے ہوئے ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”جیساکہ ۲-تیمتھیس ۳:۱-۴ میں بیان کِیا گیا ہے آپ کے خیال میں کیا ہم واقعی اخیر زمانہ میں رہ رہے ہیں؟ [پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] اخیر زمانہ کی نشاندہی کرنے والے واقعات پر غور کرنا بالکل معقول ہے کیونکہ اِن کا رُونما ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بہت جلد زمین کی حالتیں اچھی ہو جائیں گی۔ یہ رسالہ اِسی موضوع پر باتچیت کرتا ہے۔“
مینارِنگہبانی اپریل-جون
”بہتیری عورتوں کو اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملازمت کرنی پڑتی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اِس وجہ سے اُن کے لئے بطور ایک ماں اپنی ذمہداریوں کو پورا کرنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] برائےمہربانی غور کریں کہ وہ کونسا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ [امثال ۱:۸ کو پڑھیں۔] اِس مضمون میں ماؤں کے لئے عملی مشورے دئے گئے ہیں۔“ صفحہ ۲۰ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
جاگو! جولائی-ستمبر
”جب آپ مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں گے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۳۷:۱۱ کو پڑھیں۔] یہ بائبل کی اُن پیشینگوئیوں میں سے ایک ہے جو مستقبل کی بابت خدا کے وعدوں کے بارے میں بیان کرتی ہیں۔“ صفحہ ۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔