رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی جنوری ۱
”یقیناً آپ یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں لیکن یسوع مسیح کی شخصیت آپ کی زندگی پر کیسا اثر ڈالتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل ہماری حوصلہافزائی کرتی ہے کہ یسوع کے نمونے کی نقل کریں۔ [۱-پطرس ۲:۲۱ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ایسا کرنا ہمیں ایک خوشمزاج اور اچھا انسان بننے میں مدد دے سکتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”اکثر لوگ کامیابی کو دولت، شہرت اور اختیار سے منسوب کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کامیابی کیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل کے مطابق کیا چیز کامیابی کا باعث بنتی ہے۔ [زبور ۱:۱-۳ کو پڑھیں۔] اِس مضمون میں چھ مختلف اُصولوں پر بات کی گئی ہے جو کامیابی حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔“ صفحہ ۶ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی فروری ۱
”آجکل پوری دُنیا میں لوگ یسوع کی ماں، مریم کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] خدا کا کلام واضح کرتا ہے کہ مریم تاریخ کی ایک اہم شخصیت تھی۔ [لوقا ۱:۳۰-۳۲ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم اُس کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”آجکل لوگ دُعا کرتے وقت بہت سے آلات استعمال کرتے ہیں جیسےکہ مالا یا روزری وغیرہ۔ آپ کے خیال میں کیا اِن آلات کو استعمال کرنے سے خدا ہماری دُعائیں سنتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] آئیں دیکھیں کہ یسوع مسیح نے دُعا کے بارے میں کیا کہا۔ [متی ۶:۷ کو پڑھیں۔] یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ ہم دُعا کے ذریعے خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔“ صفحہ ۱۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔