کیا آپ غیررسمی گواہی دیـنے کے لئے تیار ہیں؟
۱. کونسی مثال ظاہر کرتی ہے کہ غیررسمی گواہی دینا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے؟
۱ غیررسمی گواہی دینا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ بائبل میں بےشمار ایسی مثالیں ہیں جہاں غیررسمی گواہی دینے کے اچھے نتائج نکلے تھے۔ (یوح ۴:۷-۱۵) ہم غیررسمی گواہی دینے کی تیاری کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
۲. ہمارا لباس اور بناؤسنگھار ہر موقع پر گواہی دینے کے لئے تیار رہنے میں کیسے مدد دے سکتا ہے؟
۲ لباس اور بناؤسنگھار: اگر ہم اپنے لباس اور بناؤسنگھار کے سلسلے میں محتاط رہتے ہیں تو ہمارے لئے دوسروں کو اپنے ایمان کے بارے میں بتانا آسان ہوگا۔ (۱-تیم ۲:۹، ۱۰) اگر ہمارا لباس مناسب نہیں ہے تو شاید ہم دوسروں کو گواہی دینے سے ہچکچائیں۔ اِس کے برعکس، ہمارا صافستھرا اور مناسب لباس دوسروں کو ہمارے ساتھ بات کرنے کی تحریک دے سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک مرتبہ سفر کے دوران خوش لباس یہوواہ کے گواہ جوڑے کے ساتھ ایک مسلمان شخص بیٹھا ہوا تھا۔ اُن کے پہناوے کو دیکھ کر اُس نے پوچھا کہ کیا آپ مسیحی ہیں؟ اِس طرح اُس جوڑے کو تین گھنٹے تک اُس شخص کے ساتھ بائبل سے باتچیت کرنے کا موقع مل گیا۔
۳. یسوع مسیح کے عمدہ نمونے کی نقل کرتے ہوئے آپ کیسے گفتگو شروع کرنے کے قابل ہوئے ہیں؟
۳ گفتگو شروع کرنا: جب یسوع یعقوب کے کنویں پر ایک سامری عورت سے ملا تو اُس نے محض پانی مانگ کر اپنی گفتگو کا آغاز کِیا۔ اِسی طرح ہم بھی لوگوں کے ساتھ گفتگو کا آغاز کسی چھوٹی سی بات یاپھر کوئی سوال پوچھنے سے کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات، شاید ایسا کرنا ہمارے لئے مشکل ہو مگر یہوواہ خدا کی مدد سے ہم ”دلیری“ سے باتچیت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔—۱-تھس ۲:۲۔
۴. ہم غیررسمی گواہی دینے کے لئے کیسے تیار رہ سکتے ہیں؟
۴ غیررسمی گواہی دینے کے مواقع تلاش کرنا: بہت سے مبشروں نے غیررسمی گواہی دینے کے مختلف طریقے تلاش کر لئے ہیں۔ پس آپ بھی اپنے حالات کا جائزہ لینے کے ساتھساتھ اُن لوگوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جن سے آپ کی ملاقات ہوگی۔ اگر ممکن ہو تو اپنے بیگ میں بائبل اور کچھ لٹریچر ضرور رکھیں۔ ہوشیار رہیں اور اپنے اردگرد کے لوگوں میں دلچسپی دکھائیں۔ جب آپ پہلے سے اِس بات کا اندازہ لگا لیتے ہیں کہ دن کے دوران آپ کے پاس کنکن لوگوں کو گواہی دینے کا موقع ہوگا تو یقیناً آپ اِس کام کے لئے تیار ہوں گے۔—فل ۱:۱۲-۱۴؛ ۱-پطر ۳:۱۵۔
۵. غیررسمی گواہی دینے کے لئے منصوبہسازی کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
۵ ہمارے پاس غیررسمی گواہی دینے کے مواقع تلاش کرنے کی جو دو وجوہات ہیں اُن میں سے ایک یہوواہ خدا کے لئے محبت اور دوسری پڑوسی کے لئے محبت ہے۔ (متی ۲۲:۳۷-۳۹) مُنادی کے کام کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں غیررسمی گواہی دینے کے لئے منصوبہسازی کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہمارے پاس وقت ہے ہمیں دوسرے لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے کے ہر موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔—روم ۱۰:۱۳، ۱۴؛ ۲-تیم ۴:۲۔