کم پڑھےلکھے لوگوں کو بائبل سے تعلیم دیں
۱. خدمتگزاری میں ہمیں کبھیکبھار کس مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے؟
۱ مسیحی خدمت گزاری کے دوران ہمیں کبھیکبھار کم پڑھےلکھے لوگوں کو بائبل سے تعلیم دیتے وقت مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم کیا کر سکتے ہیں؟
۲. ہم کم پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ عزت سے کیسے پیش آ سکتے ہیں، اور ہمیں کیوں ایسا کرنا چاہئے؟
۲ اُن کے لئے عزتواحترام دکھائیں: یہوواہ خدا کسی شخص کی تعلیمی قابلیت کی بجائے اُس کے دل کو دیکھتا ہے۔ (۱-سمو ۱۶:۷؛ امثا ۲۱:۲) لہٰذا، ہمیں بھی کم پڑھے لکھے لوگوں کو حقیر خیال نہیں کرنا چاہئے۔ ایسے اشخاص صرف اُسی صورت میں ہماری مدد کو قابل کرنے کے لئے تیار ہوں گے اگر ہم صبر سے کام لیتے اور اُن کے ساتھ عزت سے پیش آتے ہیں۔ (۱-پطر ۳:۱۵) کسی کم پڑھے لکھے شخص کے لئے عزت دکھانے میں یہ شامل ہے کہ ہم اُسے بائبل کی آیات یا کتاب کا پیراگراف پڑھنے کے لئے مجبور نہ کریں۔ جوںجوں ایک شخص بائبل کی پیش قیمت تعلیمات سیکھتا ہے تو اُس کے اندر پڑھنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے کی خواہش پیدا ہو سکتی ہے۔ اِس طرح وہ ”دن رات“ یعنی زیادہ وقت کے لئے خدا کے کلام کو پڑھنے سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔—زبور ۱:۲، ۳۔
۳. کم پڑھے لکھے لوگوں کو بائبل کی تعلیم دینے کے لئے ہم کون سے طریقے استعمال کر سکتے ہیں؟
۳ بائبل سے مطالعے کرانے کے طریقے: تصویریں تعلیم دینے اور سکھائی گئیں باتوں کو یاد رکھنے میں بہت مدد دیتی ہیں۔ آپ بائبل طالبعلم کو کتاب یا بروشر میں دی گئی تصویر کے بارے میں اپنی رائے بیان کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ اِس کے بعد مختلف سوالات پوچھیں جن سے آپ اُسے یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ تصویر میں کیا بتایا گیا ہے۔ بائبل سے ایسی آیات بھی استعمال کریں جو تصویر کے مختلف نکات پر روشنی ڈالتی ہیں۔ اِس کے علاوہ، تصویر کی مدد سے سبق کی دہرائی بھی کرائی جا سکتی ہے۔ ایک وقت میں بہت زیادہ مواد پر بات نہ کریں۔ مطالعے کے دوران سبق کے موضوع اور اہم نکات پر زور دیں۔ نیز، کتاب یا بروشر کے علاوہ اضافی معلومات دینے سے گریز کریں۔ آیات کو بائبل سے پڑھیں اور اِس بات کا اندازہ لگانے کے لئے کہ طالبعلم آیت کو اچھی طرح سمجھ گیا ہے اُس سے سوالات پوچھیں۔ یوں طالبعلم کے اندر اپنے طور پر بائبل کی سچائیوں کو سیکھنے کی خواہش بڑھے گی اور وہ پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔
۴. ہم بائبل طالبعلم کو اپنی پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں کیسے مدد دے سکتے ہیں؟
۴ پڑھنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لئے مدد: بعضاوقات کم پڑھے لکھے لوگ یا ایسے لوگ جنہیں پڑھنے کا موقع نہیں مل سکا باتوں کو بڑی اچھی طرح سمجھنے اور یاد رکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔ آپ اُن کی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں کہ ہمارے ریکارڈ کئے ہوئے مواد کو سنیں۔ طالبعلم سے کہیں کہ ریکارڈنگ کو دھیان سے سننے کے ساتھ ساتھ کتاب یا بروشر میں بھی دیکھے اور پڑھنے کی کوشش کرے۔ اِس سے اُسے پڑھنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ بعض علاقوں میں بزرگ کلیسیا میں بھی پڑھانے کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ یہ عملی تجاویز ہمیں کم پڑھے لکھے لوگوں کی مدد کرنے کے قابل بناتی ہیں تاکہ وہ ”پاک نوشتوں“ کو بہتر طور پر سمجھ سکیں جو کہ نجات حاصل کرنے کے لئے دانائی بخش سکتے ہیں۔—۲-تیم ۳:۱۵۔