یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏08 ص.‏ 1
  • مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے تیاری کی اہمیت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے تیاری کی اہمیت
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • سچائی کی طرف مائل اشخاص کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • زیادہ بائبل مطالعوں کی ضرورت ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 7/‏08 ص.‏ 1

مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے تیاری کی اہمیت

۱.‏ مسیحی خدمتگزاری نے کیسے پھیلنا تھا؟‏

۱ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ”‏بادشاہی کی خوشخبری“‏ کے منادوں کے طور پر اچھی طرح تربیت دی تھی۔ (‏متی ۴:‏۲۳؛‏ ۹:‏۳۵‏)‏ جب یسوع نے اُنہیں تربیت دی تو وہ صرف فلستین کے علاقے میں منادی کرتے تھے۔ تاہم، آسمان پر جانے سے پہلے یسوع نے یہ بات واضح کر دی کہ ”‏سب قوموں کو شاگرد“‏ بنانے کیلئے منادی کا کام وسیع پیمانے پر کِیا جائیگا۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۲.‏ یسوع مسیح کے ’‏شاگرد بنانے‘‏ کے حکم پر عمل کرنے کیلئے کیا کرنا ضروری ہے؟‏

۲ شاگرد بنانے کے کام میں خدا کی بادشاہی کی خوشخبری میں دلچسپی ظاہر کرنے والے اشخاص کے پاس واپس جانا اور اُنہیں یسوع مسیح کے حکموں کی تعلیم دینا بھی شامل تھا۔ لیکن مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے ہمیں اچھی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔‏

۳.‏ آپ پہلی ملاقات کے دوران ہی کیسے واپسی ملاقات کی راہ ہموار کر سکتے ہیں؟‏

۳ پہلے سے منصوبہ بنائیں:‏ بعض مبشر پہلی ملاقات کے آخر پر صاحبِ‌خانہ سے سوال پوچھتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ وہ اِس سوال کا جواب دینے کیلئے دوبارہ اُنکے پاس آئینگے۔ بعض نے یہ محسوس کِیا ہے کہ جب وہ واپسی ملاقات پر صاحبِ‌خانہ کے سوال کا جواب دینے کیلئے پاک صحائف کی تعلیم کتاب استعمال کرتے ہیں تو اِس سے اُنہیں بائبل کا مطالعہ شروع کرانے میں مدد ملتی ہے۔‏

۴.‏ ہمیں واپسی ملاقات کرنے کیلئے نئے رسالوں کے آنے کا انتظار کیوں نہیں کرنا چاہئے؟‏

۴ واپسی ملاقات کرنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ ہم نئے رسالوں کے آنے کا انتظار کرتے رہیں۔ آپ نے جو رسالہ پچھلی ملاقات پر صاحبِ‌خانہ کے پاس چھوڑا تھا آپ اُس میں سے بھی کسی مضمون پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏

۵.‏ کسی مقصد کو ذہن میں رکھ کر واپسی ملاقات کرنا کیسے فائدہ‌مند ہے؟‏

۵ مقصد کو ذہن میں رکھیں:‏ واپسی ملاقات کیلئے جانے سے پہلے کچھ وقت اپنے گھربہ‌گھر مُنادی کے ریکارڈ کو دیکھنے اور اِس بات کا تعیّن کرنے میں صرف کریں کہ آپ کس مقصد کیلئے واپس جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اُس اشاعت میں سے کسی نکتے پر بات کر سکتے ہیں جو آپ نے پچھلی مرتبہ پیش کی تھی۔ یا آپ مزید کوئی کتاب یا رسالہ پیش کر سکتے ہیں جو آپکی پہلی ملاقات کے دوران ہونے والی بات‌چیت سے تعلق رکھتا ہے۔ اگر آپ نے پہلی ملاقات پر کوئی سوال اُٹھایا تھا تو آپکے واپس جانے کا مقصد یقیناً اُس سوال کا جواب دینا ہوگا۔ جب آپ اپنے نکتے کی وضاحت کیلئے کوئی آیت پیش کرتے ہیں تو اُسے براہِ‌راست بائبل سے پڑھیں۔‏

۶.‏ واپسی ملاقات کرنے کا ہمارا مقصد کیا ہے؟‏

۶ ہمارا مقصد:‏ بِلاشُبہ واپسی ملاقات کرنے کا ہمارا مقصد بائبل کا مطالعہ شروع کرانا ہے۔ ایک بھائی نے واپسی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ کرانے کی پیشکش کی مگر صاحبِ‌خانہ نے انکار کر دیا۔ اگلی مرتبہ جب بھائی نئے شماروں کیساتھ اُسکے پاس گیا تو بھائی نے اُس سے کہا:‏ ”‏آج ہم سب لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ بائبل سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں اور ہم آپکو اُسکا جواب دینے کی کوشش کرینگے۔“‏ اُس شخص کے تبصرہ کرنے کے بعد بھائی نے بائبل سے ایک آیت پڑھی اور اُسکا اطلاق واضح کرنے کیلئے بائبل کے مطالعے کیلئے استعمال ہونے والی مددگار کتاب سے ایک پیراگراف پڑھا۔ یوں بائبل کا باقاعدہ مطالعہ شروع ہو گیا۔‏

۷.‏ اچھی تیاری نے بائبل کا مطالعہ شروع کرانے میں کیسے آپکی مدد کی ہے؟‏

۷ واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے تیاری میں وقت صرف کرنا بیکار نہیں جاتا۔ جب ہم ’‏لائق‘‏ اشخاص کی زندگی کی راہ پر چلنے میں مدد کرتے ہیں تو اِس سے ہمیں بے حد خوشی حاصل ہوتی ہے۔—‏اعما ۱۳:‏۴۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں