یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏08 ص.‏ 1
  • ہم قلعوں جیسے جھوٹے عقائد کو کیسے ڈھا سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم قلعوں جیسے جھوٹے عقائد کو کیسے ڈھا سکتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • آپکے اعتقاد کی بنیاد کیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ‏”‏رُوح کی تلوار“‏ کو مہارت سے استعمال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • بعدازموت زندگی—‏لوگ کیا ایمان رکھتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • اعتقاد—‏ایک ذاتی معاملہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 7/‏08 ص.‏ 1

ہم قلعوں جیسے جھوٹے عقائد کو کیسے ڈھا سکتے ہیں؟‏

۱ صدیوں سے شیطان نے مکاری اور جھوٹی تعلیم کے ذریعے بہت سے لوگوں کو گمراہ کِیا ہے۔ اُس نے ہر طرف تثلیث، دوزخ اور موت کے بعد انسانی جان کے زندہ رہنے کے بارے میں مختلف عقائد کو پھیلا دیا ہے۔ وہ خالق کے وجود اور بائبل کے خدا کا کلام ہونے کے بارے میں شکوک پیدا کرتا ہے۔ اِس کے علاوہ، شیطان نے نسل‌پرستی اور قوم‌پرستی جیسی رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کو پاک کلام کی سچائیوں سے دُور کر دیا ہے۔ (‏۲-‏کر ۴:‏۴‏)‏ ہم شیطان کے قلعوں جیسے جھوٹے عقائد کو کیسے ڈھا سکتے ہیں؟—‏۲-‏کر ۱۰:‏۴، ۵‏۔‏

۲ عقائد کے ساتھ جذباتی وابستگی:‏ جن مذہبی عقائد کو لوگ بچپن سے مانتے چلے آ رہے ہیں اِن کے ساتھ اُنہیں اکثر جذباتی وابستگی ہو جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہمیں اُن کے ساتھ اس طریقے سے بات‌چیت کرنی چاہئے جس سے یہ ظاہر نہ ہو کہ ہم اُن کے نظریات کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔—‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏۔‏

۳ لوگوں کے لئے احترام ظاہر کرنے کا ایک طریقہ اُنہیں یہ بتانے کا موقع دینا ہے کہ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں اور وہ کیوں یہ مانتے ہیں۔ (‏یعقو ۱:‏۱۹‏)‏ مثال کے طور پر، شاید وہ انسانی جان کے غیرفانی ہونے پر اس لئے یقین رکھتے ہیں کیونکہ اُن کا کوئی عزیز وفات پا گیا ہے اور وہ اُسے دوبارہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ یا ہو سکتا ہے کہ وہ اس لئے مختلف تہوار مناتے ہیں کیونکہ اِس طرح اُنہیں اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اُن کی بات کو توجہ سے سننا ہمیں اُن کے احساسات کو سمجھنے اور پھر مؤثر طور پر اُنہیں جواب دینے میں مدد دے گا۔—‏امثا ۱۶:‏۲۳‏۔‏

۴ یسوع کی نقل کریں:‏ جب یسوع مسیح نے ایک عالمِ‌شرع کے سوالوں کے جواب دئے تو اُس نے ہمارے لئے ایک عمدہ نمونہ قائم کِیا۔ یسوع نے اُسے دوٹوک جواب دینے سے گریز کِیا۔ کیونکہ اُس شخص کو اپنے عقائد سے بڑا لگاؤ تھا اور وہ یسوع کی بات کو رد کر سکتا تھا۔ یسوع نے شرع کے عالم کو توریت کا حوالہ دیا اور پھر اُسے اپنا نظریہ بیان کرنے کی دعوت دی۔ علاوہ‌ازیں، یسوع نے اُسے بات کو پوری طرح سمجھنے میں مدد دینے کے لئے ایک تمثیل بھی استعمال کی۔—‏لو ۱۰:‏۲۵-‏۳۷‏۔‏

۵ بِلاشُبہ غلط مذہبی عقائد کسی بھی طرح خدا کے کلام میں درج سچائیوں کی برابری نہیں کر سکتے۔ (‏عبر ۴:‏۱۲‏)‏ لہٰذا صبروتحمل کے ساتھ بائبل سچائیاں بیان کرنے سے ہم لوگوں کے دلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ اِس طرح ہم اُنہیں جھوٹے عقائد کو رد کرنے اور خدا کے کلام کی سچائی کو قبول کرنے میں مدد دینے کے قابل ہو سکتے ہیں کیونکہ سچائی ہی اُنہیں آزاد کر سکتی ہے۔—‏یوح ۸:‏۳۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں