خدمتی اجلاس کا شیڈول
نوٹ: نومبر اور دسمبر کے دوران ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں ہر ہفتے کے لئے خدمتی اجلاس کا جو شیڈول دیا جائے گا کلیسیائیں ڈسٹرکٹ کنونشن ”خدا کی رُوح سے ہدایت پائیں“ پر حاضر ہونے کے لئے اِس میں ردوبدل کر سکتی ہیں۔ اگر ممکن ہو تو کنونشن سے پہلے آخری خدمتی اجلاس پر ۱۵ منٹ کے لئے کنونشن کے بارے میں دئے گئے ضمیمے سے اُس مشورت اور یاددہانیوں کی دہرائی کریں جن کا اطلاق مقامی طور پر ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ کنونشن کے ایک یا دو مہینے بعد، خدمتی اجلاس پر ۱۵ یا ۲۰ منٹ کے لئے (شاید مقامی ضروریات والے حصے میں) کنونشن کے اُن نکات کی دہرائی کریں جنہیں بہنبھائیوں نے منادی میں فائدہمند پایا ہے۔ نظرثانی کے اِس حصے کو خدمتی نگہبان پیش کرے گا۔ سامعین کو تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ وہ کنونشن سے حاصل ہونے والی معلومات کو منادی میں کیسے استعمال کر رہے ہیں یا کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
ہفتہ شروع از جولائی ۱۴
گیت ۱۸۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں دیگر پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اپریل-جون کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: گرمجوشی سے خوشخبری سنائیں۔ جولائی ۱، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۸-۱۳ پر مبنی تقریر۔ دلیری کے ساتھ منادی کرنے کی اہمیت پر زور دیں۔
۲۰ منٹ: سچے خدا کی عبادت کریں۔ اِس کتاب کے منفرد پہلوؤں کی نشاندہی کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہوں اور تبصرے کرنے میں بھرپور حصہ لیں۔ ایک یا دو ایسے مبشروں کا انٹرویو لیں جو اجلاسوں کی اچھی تیاری کرتے ہیں۔ اُن سے پوچھیں کہ کیا چیز اُنہیں ایسا کرنے کی تحریک دیتی ہے۔
گیت ۱۹۵
ہفتہ شروع از جولائی ۲۱
گیت ۱۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے تیاری کی اہمیت۔“a چار منٹ کا ایک مظاہرہ کرائیں جس میں مبشر واپسی ملاقات کی تیار کرتے وقت خودکلامی کرتا ہے۔ گھرگھر منادی کے اپنے ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد وہ ہفتے کے آخر پر دو اشخاص کے پاس واپسی ملاقات کے لئے جانے کا منصوبہ بناتا ہے۔ پھر وہ اِس بات پر غور کرتا ہے کہ پچھلی ملاقات پر اُس نے اِن دونوں کے ساتھ کیا باتچیت کی تھی۔ اِس کے بعد وہ سوچتا ہے کہ اِس مرتبہ اُس کی ملاقات کا مقصد کیا ہے اور وہ اِس مقصد کو انجام دینے کے لئے تیاری کرتا ہے۔ ایک شخص کو وہ بائبل کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کرنے کا منصوبہ بناتا ہے اور دوسرے شخص کی دلچسپی بڑھانے کے لئے وہ پیراگراف ۵ کی تجویز کو استعمال کرنے کا منصوبہ بناتا ہے۔
گیت ۱۶
ہفتہ شروع از جولائی ۲۸
گیت ۸۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو جولائی کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ اگست کے لئے لٹریچر پیشکش کے بارے میں بتائیں اور ایک مظاہرہ بھی کرائیں۔
۲۵ منٹ: ”روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع۔“b اِس حصے کو کلیسیا کا سیکرٹری پیش کرے گا۔ کلیسیا کو کنونشن کی جگہ کے بارے میں بتائیں۔ بکس ”ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں“ پر نظرثانی کریں۔
۱۰ منٹ: کسی روحانی کمزوری کو کیسے پہچانیں اور اُس پر قابو پائیں۔ اپریل ۱۵، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۸-۲۲ پر مبنی پُرجوش تقریر۔ صفحہ ۲۰ کے بکس کے سوالات پر نظرثانی کریں۔
گیت ۱۱۳
ہفتہ شروع از اگست ۴
گیت ۲۲۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: کیا آپ کے بچے سکول میں درپیش مشکلات سے نپٹنے کے لئے تیار ہیں؟ تقریر اور سامعین کے ساتھ باتچیت۔ مسیحی نوجوانوں کو سکول میں درپیش چند مشکلات کی نشاندہی کریں۔ بیان کریں کہ واچٹاور پبلیکیشنز انڈیکس کی مدد سے والدین اور بچے مفید معلومات کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ کچھ مثالیں دیں۔ (”سکولز“ کے تحت ذیلی عنوان ”تجربات“ کو دیکھیں۔) مسیحی خاندانوں میں پرورش پانے والے نوجوانوں کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ اُن کے والدین نے سکول میں پیش آنے والی مشکلات سے نپٹنے اور بائبل اُصولوں کا اطلاق کرنے میں کیسے اُن کی مدد کی تھی۔ وہ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اُنہوں نے سکول میں مختلف موضوعات پر حصے پیش کرنے کے لئے جاگو! رسالے کو استعمال کِیا تھا۔ اُنہیں یہ بتانے کی دعوت بھی دیں کہ سکول میں گواہی دینا کیسے اُن کے لئے تحفظ کا باعث بنا۔
۲۰ منٹ: ”ہم قلعوں جیسے جھوٹے عقائد کو کیسے ڈھا سکتے ہیں؟“c سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ کیسے اُنہیں بائبل کا مطالعہ کرانے والے نے بڑے صبر کے ساتھ اُنہیں ایسے جھوٹے مذہبی عقائد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد دی جن سے اُنہیں بڑا لگاؤ تھا۔
گیت ۵۵
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔