یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏03 ص.‏ 8
  • واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنے کی ذمہ‌داری اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے سے دلچسپی کو ترقی دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • زیادہ بائبل مطالعوں کی ضرورت ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 4/‏03 ص.‏ 8

واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں

۱ یسوع نے اپنے پیروکاروں کو منادی کرنے کے علاوہ یہ تفویض بھی سونپی تھی کہ ”‏شاگرد بناؤ اور .‏ .‏ .‏ تعلیم دو۔“‏ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ ایک مُناد صرف منادی کرتا ہے جب کہ اُستاد اس سے زیادہ کچھ کرتا ہے۔ وہ ہدایات، وضاحتیں اور ثبوت فراہم کرتا ہے۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کی غرض سے واپسی ملاقاتیں کرنا دوسروں کو تعلیم دینے کا ایک طریقہ ہے۔‏

۲ آپ کو کن سے واپسی ملاقاتیں کرنی چاہئیں؟ لٹریچر قبول کرنے یا خوشخبری میں ذرا سی دلچسپی دکھانے والے تمام لوگوں کے پاس دوبارہ جائیں۔ اگر آپ کو گواہی دینے کے دوران کچھ دلچسپی نظر آتی ہے تو اُس شخص کا پتہ یا ٹیلیفون نمبر حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دلچسپی کو بڑھایا جا سکے۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کی اُمید رکھیں۔ ایسے لوگوں کی تلاش میں رہیں جو بائبل مطالعہ قبول کریں گے اور آپ کو ایسے لوگ ضرور ملیں گے۔—‏متی ۱۰:‏۱۱‏۔‏

۳ ذاتی دلچسپی دکھائیں:‏ اثرآفرین واپسی ملاقات کی تیاری پہلی ملاقات سے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ کامیاب مبشر اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ صاحبِ‌خانہ کی دلچسپی کس بات میں ہے اور وہ اسی کو مزید گفتگو کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ بعض ایک ملاقات کے اختتام پر کوئی ایسا سوال اُٹھانا مفید پاتے ہیں جس سے اگلی ملاقات کے لئے صاحبِ‌خانہ کی دلچسپی بڑھائی جا سکتی ہے۔ لوگوں میں ہماری ذاتی دلچسپی ہمیں اُن کے پاس سے جانے کے بعد بھی اُن کی بابت سوچنے پر اُکساتی ہے اور یوں ہمیں بِلاتاخیر دوبارہ جانے کی تحریک ملتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو دلچسپی کم ہونے سے پہلے یعنی ایک یا دو دن کے اندر اندر دوبارہ جائیں۔‏

۴ واپسی ملاقاتوں کے دوران گزشتہ گفتگو کو مزید گفتگو کی بنیاد کے طور پر استعمال کریں۔ ہر مرتبہ حوصلہ‌افزا صحیفائی نقطہ بیان کرنے کو اپنا نصب‌العین بنائیں اور پھر دوسرے شخص کی بات سننے کے لئے بھی تیار رہیں۔ صاحبِ‌خانہ کو اچھی طرح جاننے کی کوشش کریں۔ پھر اگلی ملاقاتوں پر اُس کی سوچ اور حالات پر براہِ‌راست عائد ہونے والی خدا کے کلام کی سچائیوں پر توجہ دلائیں۔‏

۵ بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش میں رہیں:‏ بائبل مطالعہ شروع کرنے کے مقصد کے ساتھ واپسی ملاقاتیں کریں۔ یہ کیسے کِیا جا سکتا ہے؟ یہ وضاحت کریں کہ آپ اُسے ایک دلچسپ بات بتانا چاہتے ہیں اور پھر علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے کوئی ایسا پیراگراف دکھائیں جو آپ کے خیال میں اُس شخص کو پسند آئے گا۔ پیراگراف پڑھیں، سوال پر غور کریں اور حوالہ‌شُدہ ایک یا دو صحائف پر گفتگو کریں۔ یہ دروازے پر کھڑےکھڑے پانچ سے دس منٹ میں ہو سکتا ہے۔ آخر میں اگلے سوال پر توجہ دلائیں اور کسی بعد کے وقت پر گفتگو جاری رکھنے کا بندوبست بنائیں۔‏

۶ تمام دلچسپی کو بڑھانا ہماری خدمتگزاری کا اہم پہلو ہے۔ لہٰذا، اپنے ہفتہ‌وار شیڈول میں واپسی ملاقاتیں کرنے کا وقت ضرور رکھیں۔ ایسا کرنے سے آپ کی خدمتگزاری مزید مؤثر ہو جائے گی اور آپ کو حقیقی خوشی بھی ملے گی۔‏

‎]سوالات[‎

۱.‏ واپسی ملاقاتیں کرنا اتنا اہم کیوں ہے؟‏

۲.‏ ہمیں کس کے پاس دوبارہ جانا چاہئے؟‏

۳، ۴.‏ مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

۵.‏ بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے کونسی سادہ رسائی استعمال کی جا سکتی ہے؟‏

۶.‏ ہم واپسی ملاقاتیں کرنے کی اہمیت کے‌لئے اپنی قدردانی کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں