رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی جنوری-مارچ
”کیا آپ یعقوب ۳:۲ کے الفاظ سے متفق ہیں؟ [پڑھیں۔] اِس مضمون میں بائبل سے کچھ ایسے عملی مشورے دئے گئے ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی باتچیت سے خاندان کے افراد کو دُکھ پہنچانے سے گریز کر سکتے ہیں۔“ صفحہ ۱۰ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
جاگو! جنوری-مارچ
”آپ کے خیال میں کیا ہمارے وفات پا جانے والے عزیز دوبارہ زندہ ہوں گے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل بیان کرتی ہے کہ موت سے چھٹکارا ممکن ہے۔ [زبور ۶۸:۲۰ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہمیں موت کو زندگی کا خاتمہ سمجھ کر خوفزدہ کیوں نہیں ہونا چاہئے۔“
مینارِنگہبانی اپریل-جون
”آپ کے خیال میں کیا آج بہت سی مشکلات کے باوجود حقیقی سکون حاصل کرنا ممکن ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل میں پائی جانے والی مستقبل کی اُمید پر غور کرنے سے بہتیروں کی مدد ہوئی ہے۔ [صفحہ ۸، ۹ پر دئے گئے کسی ایک صحیفے کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بائبل کی مدد سے اِن باتوں کی وضاحت کرتا ہے کہ آیا ہمارا کوئی خالق ہے، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اور مستقبل ہمارے لئے کیا تھامے ہوئے ہے۔“
جاگو! اپریل-جون
”دُنیا کے شروع ہی سے عورتوں کو ظلموتشدد اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل شوہروں کو بیویوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔ [۱-پطرس ۳:۷ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ بائبل کی مدد سے بتاتا ہے کہ خدا اور مسیح کی نظر میں عورتوں کی کیا اہمیت ہے۔“