ہم میموریل پر حاضر ہونے والوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۱. مارچ ۲۲، ۲۰۰۸ کو کونسا پُرزور پیغام پیش کِیا جائیگا؟
۱ دُنیابھر میں لاکھوں لوگوں کیلئے مارچ ۲۲، ۲۰۰۸ کو منعقد ہونے والے میموریل پر ایک پُرزور پیغام پیش کِیا جائیگا۔ میموریل پر حاضر ہونے والے لوگ یہوواہ خدا کی اُس عظیم محبت کے بارے میں سنینگے جو خدا نے انسانوں کیلئے فدیے کے بندوبست سے ظاہر کی ہے۔ (یوح ۳:۱۶) وہ خدا کی بادشاہت کی بابت بھی سیکھینگے کہ جسے یہوواہ خدا زمین پر اپنی مرضی پوری کرنے کیلئے استعمال کریگا۔ (متی ۶:۹، ۱۰) وہ اپنے لئے خدا کے لوگوں کی محبت، اُنکے درمیان پائے جانے والے اتحاد اور اُنکی پُرتپاک مہماننوازی کو بھی دیکھنے کے قابل ہونگے۔—زبور ۱۳۳:۱۔
۲. ہم میموریل پر حاضر ہونے والے نئے بائبل طالبعلموں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۲ بائبل طالبعلم: میموریل پر حاضر ہونے والوں میں ہمارے نئے بائبل طالبعلم بھی شامل ہونگے۔ اُنہیں بہنبھائیوں سے ملوائیں۔ ہفتہوار اجلاسوں کے بارے میں بتانے کیساتھ ساتھ اُنہیں کنگڈم ہال بھی دکھائیں۔ تقریر کے دوران مقرر بائبل طالبعلموں کی حوصلہافزائی کریگا کہ وہ یہوواہ خدا کیساتھ ہمیشہ مضبوط رشتہ قائم رکھیں۔ آپ اپنے طالبعلموں کی حوصلہافزائی کرنے کیلئے مقرر کے بیانکردہ نکات کو استعمال کر سکتے ہیں۔
۳. میموریل پر حاضر ہونے والے اُن مبشروں کی حوصلہافزائی کیسے کی جا سکتی ہے جو سُست پڑ گئے ہیں؟
۳ سُست پڑ جانے والے مبشر: میموریل پر حاضر ہونے والوں میں بعض سُست پڑ جانے والے مبشر بھی شامل ہونگے۔ گرمجوشی سے اُنکا استقبال کریں اور اُنہیں پریشان یا شرمندہ کر دینے والے سوال پوچھنے سے گریز کریں۔ بزرگوں کو میموریل کے چند دن بعد سُست پڑ جانے والے مبشروں کے پاس جا کر میموریل پر حاضر ہونے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کیلئے شاباش دینی چاہئے۔ اِسکے علاوہ، بزرگوں کو اگلے اجلاس پر حاضر ہونے کیلئے اُنکی حوصلہافزائی کرنی چاہئے۔
۴. ہم سب میموریل پر پہلی مرتبہ حاضر ہونے والوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۴ پہلی مرتبہ آنے والے لوگ: میموریل پر حاضر ہونے والوں میں ہمارے دوستاحباب اور خاندانی افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں جنہیں ہم نے دعوت دی تھی۔ بعض کو شاید خاص مہم کے دوران دعوت ملی ہو۔ اگر آپ ایسے اشخاص دیکھتے ہیں جنہیں آپ نہیں جانتے تو اُن سے ملنے کیلئے پہل کریں اور اُنہیں خوشآمدید کہیں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ہمارے اجلاس پر پہلی مرتبہ حاضر ہوئے ہیں اِسلئے اُن سے باتچیت کریں تاکہ آپ یہ جاننے کے قابل ہوں کہ اُن سے کیسے دوبارہ رابطہ کِیا جا سکتا ہے۔ میموریل کے چند دن بعد آپ اُن سے ملاقات کرنے یا ٹیلیفون پر مختصر سی بات کرنے سے مزید سیکھنے کیلئے اُنکی دلچسپی کو بڑھا سکتے اور بائبل مطالعے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔
۵. بائبل مطالعہ شروع کرانے کیلئے ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟
۵ میموریل پر پیش کی جانے والی تقریر کے نکات کو واپسی ملاقات پر کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو متعارف کرانے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر میموریل کی تقریر پیش کرنے والا بھائی یسعیاہ ۶۵:۲۱-۲۳ کو پڑھیگا۔ واپسی ملاقات پر آپ میموریل کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کچھ یوں کہہ سکتے ہیں، ”مَیں آپکو فدیے کے ذریعے حاصل ہونے والی چند دیگر برکات کے بارے میں بتاتا ہوں۔“ اِسکے بعد کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے صفحہ ۴، ۵ پر توجہ دلائیں۔ یاپھر آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ ”ہم یسعیاہ کی پیشینگوئی کو کب پورا ہوتے دیکھینگے؟“ اِسکے بعد باب ۹ کے پیراگراف ۱-۳ پر باتچیت کریں۔ ایک اَور سادہ طریقہ یہ ہے کہ میموریل کی تقریر کے نکات بیان کرتے ہوئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں اور مطالعے کا مظاہرہ کریں۔
۶. جب ہم یسوع مسیح کی موت کی یادگار کو مناتے ہیں تو ہمارے پاس کیا کرنے کا موقع ہوگا؟
۶ دُعا ہے کہ ہم سب نئے بائبل طالبعلموں، سُست پڑ جانے والے مبشروں اور پہلی مرتبہ آنے والے لوگوں کی مدد کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے تیار رہیں۔ (لو ۲۲:۱۹) یقیناً یہوواہ خدا خدمتگزاری کو بڑھانے کیلئے کی جانے والی ہماری تمام کوششوں کو ضرور برکت دیگا۔