یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏08 ص.‏ 1
  • ‏”‏تُم شکرگذار رہو“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏تُم شکرگذار رہو“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏تم شکرگزار رہو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ‏”‏تُم شکرگزار رہو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • کیا آپ خود کو احسانمند ظاہر کرتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • دوسروں کے لیے قدر کیوں ظاہر کریں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 4/‏08 ص.‏ 1

‏”‏تُم شکرگذار رہو“‏

۱ جب یسوع مسیح نے دس کوڑھیوں کو شفا دی تو اُن میں سے صرف ایک اُس کا شکریہ ادا کرنے کے لئے واپس آیا۔ یسوع نے اُس سے پوچھا:‏ ”‏کیا دسوں پاک صاف نہ ہوئے؟ پھر وہ نو کہاں ہیں؟“‏ (‏لو ۱۷:‏۱۱-‏۱۹‏)‏ پس یہ کس قدر ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے مہربان اور پُرمحبت آسمانی باپ، یہوواہ کی دی ہوئی ہر اچھی بخشش اور ہر کامل انعام کے لئے قدردانی اور شکرگزاری ظاہر کریں۔—‏کل ۳:‏۱۵؛‏ یعقو ۱:‏۱۷‏۔‏

۲ ہمیں کن چیزوں کے لئے خدا کا شکرگزار ہونا چاہئے؟ ہم فدیے کے لئے یہوواہ خدا کے شکرگزار ہیں کیونکہ یہ اُس کی طرف سے انسانوں کے لئے ایک بیش‌قیمت تحفہ ہے۔ (‏یوح ۳:‏۱۶‏)‏ ہم اِس لئے بھی یہوواہ کے شکرگزار ہیں کیونکہ اُس نے ہمیں اپنی قربت میں آنے کا شرف عطا کِیا ہے۔ (‏یوح ۶:‏۴۴‏)‏ شکرگزار ہونے کی ایک اَور وجہ پوری دُنیا میں ہمارے بہن‌بھائیوں کے درمیان پایا جانے والا اتحاد ہے۔ (‏زبور ۱۳۳:‏۱-‏۳‏)‏ بِلاشُبہ، آپ یہوواہ کی دیگر بہت سی بخششوں کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ ہم کبھی بھی اُن اسرائیلیوں کی مانند نہیں بننا چاہیں گے جو یہوواہ کے اُن کاموں کو بھول گئے جو اُس نے اُن کی خاطر کئے تھے۔—‏زبور ۱۰۶:‏۱۲، ۱۳‏۔‏

۳ شکرگزاری ظاہر کریں:‏ جن دس کوڑھیوں کو یسوع نے شفا دی تھی وہ سب اُس کا شکریہ ادا کر سکتے تھے مگر اُن میں سے صرف ایک نے شکرگزاری کا مظاہرہ کِیا۔ (‏لو ۱۷:‏۱۵‏)‏ سرگرمی کے ساتھ منادی کے کام میں شرکت کرنے سے ہم بھی شکرگزاری ظاہر کرتے ہیں۔ اگر ہم واقعی اُن تمام کاموں کے لئے اپنے آسمانی باپ کے شکرگزار ہیں جو اُس نے ہماری خاطر کئے ہیں تو ہمارا دل ہمیں دوسروں کو اُس کی محبت اور مہربانی کے بارے میں بتانے کی تحریک دے گا۔ (‏لو ۶:‏۴۵‏)‏ اِس کے علاوہ، دوسروں کو یہوواہ کے ’‏عجیب کاموں اور ہمارے لئے اُس کے خیالوں‘‏ کے بارے میں بتانے سے خدا کے لئے ہماری محبت اور قدردانی بڑھے گی۔—‏زبور ۴۰:‏۵‏۔‏

۴ شکرگزاری ظاہر کرنے کے لئے دوسروں کی حوصلہ‌افزائی کریں:‏ ہمیں اپنے بچوں اور بائبل طالبعلموں کی شکرگزاری ظاہر کرنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کرنی چاہئے۔ مثال کے طور پر، والدین اپنے بچوں کے ساتھ خدا کے تخلیقی کاموں کے بارے میں بات‌چیت کرتے وقت اُنہیں اِن چیزوں کے لئے شکرگزاری ظاہر کرنا سکھا سکتے ہیں۔ (‏روم ۱:‏۲۰‏)‏ بائبل کا مطالعہ کراتے وقت ہم اپنے طالبعلموں سے پوچھ سکتے ہیں:‏ ”‏اِس بیان سے ہم یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟“‏ جوں جوں طالبعلم شکرگزاری کرنا سیکھتا ہے، خدا کے لئے اُس کی محبت بڑھے گی۔ اِس کے ساتھ ساتھ یہوواہ کی مرضی پوری کرنے کے لئے اُس کا عزم بھی پُختہ ہوتا جائے گا۔‏

۵ اِن آخری دنوں میں بہتیرے لوگ ناشکرے ہیں۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱، ۲‏)‏ یقیناً یہوواہ خدا اِس بات سے بہت خوش ہوتا ہے کہ اُس کے خادم سرگرمی سے خدمتگزاری میں حصہ لینے سے اُس کے لئے شکرگزاری ظاہر کرتے ہیں!‏—‏یعقو ۱:‏۲۲-‏۲۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں