’خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دیں‘
۱. ہمارے پاس دوسروں کو سنانے کے لئے کونسی خوشخبری ہے؟
۱ ہمیں ایک ایسی دُنیا میں ”خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی“ دینے کا شرف حاصل ہے جہاں خوشی کی خبر کم ہی سننے کو ملتی ہے۔ (اعما ۲۰:۲۴) اِس خوشخبری میں لوگوں کو اِس بات سے آگاہ کرنا شامل ہے کہ ہم اِس دُنیا کے ”اخیر زمانہ“ میں رہ رہے ہیں جو بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ اِس کی جگہ یہوواہ کی راست نئی دُنیا لے لے گی جس میں ”پہلی چیزیں جاتی“ رہیں گی۔ (۲-تیم ۳:۱-۵؛ مکا ۲۱:۴) اُس وقت بیماری بھی باقی نہ رہے گی۔ (یسع ۳۳:۲۴) ہمارے وفات پا جانے والے عزیز قبروں سے باہر نکل آئیں گے اور اپنے خاندان اور دوستوں سے دوبارہ ملیں گے۔ (یوح ۵:۲۸، ۲۹) تمام زمین ایک خوبصورت فردوس میں تبدیل ہو جائے گی۔ (یسع ۶۵:۲۱-۲۳) یہ خوشخبری میں شامل چند ایسی باتیں ہیں جو ہم دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں!
۲. مارچ، اپریل اور مئی کے مہینے خوشخبری سنانے کے شاندار مواقع کیسے فراہم کرتے ہیں؟
۲ مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہمارے پاس خوشخبری سنانے کے کئی شاندار مواقع ہوں گے۔ اِن مہینوں کے دوران دُنیا کے مختلف حصوں میں موسم بدلنے اور دن لمبے ہو جانے کی وجہ سے منادی میں زیادہ وقت صرف کرنا ممکن ہوگا۔ اِس کے علاوہ، سال کی ایک اہمترین تقریب، مسیح کی موت کی یادگاری پوری دُنیا میں ۲۲ مارچ بروز ہفتہ غروبِآفتاب کے بعد منائی جائے گی۔ اب وقت ہے کہ اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
۳. کیا چیز خاندانوں کے طور پر اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے میں ہماری مدد کرے گی؟
۳ امدادی پائنیر خدمت کریں: کیا آپ ایک، دو یا اِن تینوں مہینوں کے دوران امدادی پائنیر خدمت انجام دینے کا شیڈول بنا سکتے ہیں؟ اپنے خاندانی مطالعے کے دوران اِس معاملے پر غوروخوض کرنے کے لئے کچھ وقت نکالیں۔ اچھے تعاون کی بدولت خاندان کا ایک فرد یا پھر ایک سے زیادہ افراد امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں۔ (امثا ۱۵:۲۲) اِس کے بارے میں دُعا کریں اور دیکھیں کہ یہوواہ آپ کی اِن کوششوں کو کیسے برکت دیتا ہے۔ (امثا ۱۶:۳) اگر خاندان کا کوئی بھی فرد امدادی پائنیر خدمت نہیں کر سکتا تو خاندان کے تمام افراد خاص نشانے قائم کرنے سے خدمتگزاری میں اپنی شرکت کو بڑھا سکتے اور امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کے ساتھ ملکر کام کر سکتے ہیں۔
۴. اگر ہم ملازمت کرتے ہیں تو امدادی پائنیر خدمت کرنے کے لئے اپنے شیڈول میں کیسے ردوبدل کر سکتے ہیں؟
۴ اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو ایک اچھا شیڈول امدادی پائنیر خدمت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ آپ کھانے کے وقفے کے دوران منادی کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے قریب یا ملازمت کی جگہ کے نزدیک ذاتی علاقہ لے سکتے ہیں جہاں آپ کام شروع کرنے سے پہلے یا بعد میں ایک گھنٹہ منادی کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے بعض کاموں کو اگلے مہینے میں کرنے کا منصوبہ بنانے سے بھی اپنے شیڈول سے منادی کے لئے کچھ وقت نکال سکتے ہیں۔ نیز، آپ ہفتے اور اتوار کو بھی پورا دن منادی کر سکتے ہیں۔ بعض بہنبھائی ایک یا دو دن ملازمت سے چھٹی لیکر میدانی خدمتگزاری میں زیادہ وقت صرف کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔
۵. آپ عمررسیدہ یا صحت کے مسائل سے دوچار بہنبھائیوں کی امدادی پائنیر خدمت کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
۵ آپ عمررسیدہ یا صحت کے مسائل سے دوچار ہونے کے باوجود بھی ہر روز منادی میں کچھ وقت صرف کرنے سے امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ یہوواہ سے درخواست کریں کہ وہ آپ کو ”حد سے زیادہ قدرت“ فراہم کرے۔ (۲-کر ۴:۷) ایک بہن ۱۰۶ سال کی عمر میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوئی! مسیحی رشتہداروں اور کلیسیا کے بہنبھائیوں کی مدد سے وہ گھرباگھر منادی کرنے، دوبارہ ملاقاتوں اور بائبل مطالعوں پر جانے، نیز خدمتگزاری کے دیگر حلقوں میں شرکت کرنے کے قابل ہوئی۔ اُس نے مبشروں کی دس لوگوں کے ساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے میں بھی مدد کی۔ بہن بیان کرتی ہے: ”جب مَیں امدادی پائنیر خدمت کے شاندار شرف کی بابت سوچتی ہوں تو میرا دل یہوواہ، اُس کے بیٹے اور فکر رکھنے والی تنظیم کے لئے محبت اور شکرگزاری سے معمور ہو جاتا ہے۔ مَیں واقعی ’یہوواہ کی بےحد شکرگزار‘ ہوں!“
۶. سکول جانے والے بپتسمہیافتہ نوجوانوں کیلئے امدادی پائنیر خدمت کرنا کیسے ممکن ہے؟
۶ اگر آپ سکول جانے والے بپتسمہیافتہ نوجوان ہیں توبھی آپ امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں۔ آپ ملازمت کرنے والے اشخاص کی طرح ہفتے اور اتوار کے دن منادی میں زیادہ وقت صرف کرنے کا شیڈول بنا سکتے ہیں۔ بعض دنوں پر آپ سکول کے بعد بھی تقریباً ایک گھنٹے کے لئے منادی کر سکتے ہیں۔ اگر اِس مہینے کے دوران کوئی چھٹی آ رہی ہے تو آپ اِس وقت کو بھی منادی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ امدادی پائنیر خدمت کرنا چاہتے ہیں تو اِس سلسلے میں اپنے والدین سے باتچیت کریں۔
۷. بزرگ خاص کارگزاری والے مہینوں کے دوران منادی میں جوشوخروش کو بڑھانے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
۷ جوشوخروش کو بڑھائیں: بزرگ اپنے نمونے سے کلیسیا کے جوشوخروش کو بڑھا سکتے ہیں۔ (۱-پطر ۵:۲، ۳) بزرگ صبح جلدی منادی میں شرکت کرنے والے بہنبھائیوں سکول اور ملازمت کے بعد منادی کرنے والوں کے لئے میدانی خدمت کے اضافی گروپوں کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔ خدمتی نگہبان کو میدانی خدمتگزاری کے اِن انتظامات کی پیشوائی کرنے کے لئے لائق بھائیوں کو مقرر کرنا چاہئے۔ اُسے اِس بات کا بھی یقین کر لینا چاہئے کہ خاص کارگزاری والے اِن مہینوں کے دوران سب کے پاس کافی زیادہ علاقہ اور لٹریچر موجود ہو۔
۸. ایک کلیسیا کے تجربے سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟
۸ ایک کلیسیا میں بزرگوں نے چند ماہ پہلے ہی بہنبھائیوں کی امدادی پائنیر خدمت کرنے کے لئے حوصلہافزائی کرنا شروع کر دی۔ وہ ہر ہفتے کلیسیا کو اِس بات سے آگاہ کرتے رہتے تھے کہ کتنے بہنبھائی امدادی پائنیر خدمت کر رہے ہیں۔ اِس طرح منادی کے کام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے والے بہنبھائیوں کو حوصلہ ملتا تھا کہ اگر وہ اِس کام میں شرکت کریں گے تو اُنہیں دوسرے بہنبھائیوں کی مدد حاصل ہوگی۔ اِس کے علاوہ، اُنہوں نے صبح اور شام کے وقت میدانی خدمت کے لئے اضافی گروپوں کا بھی بندوبست کِیا۔ نتیجتاً اپریل کے مہینے میں ۵۳ مبشر، تقریباً آدھی کلیسیا امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوئی!
۹. ایسے لوگ جو منادی شروع کرنے کے لائق ہیں اُن کے لئے کارگزاری کے یہ خاص مہینے ایک اچھا موقع کیوں ہو سکتے ہیں؟
۹ منادی کرنے میں دوسروں کی مدد کریں: جب نئے اشخاص یا نوجوان منادی کرنا شروع کرتے ہیں تو اُنہیں تجربہکار مبشروں کے ساتھ منادی کرنے کی دعوت دی جا سکتی ہے۔ جب کلیسیا کے کئی بہنبھائی خاص کارگزاری والے مہینوں کے دوران زیادہ وقت منادی میں صرف کرتے ہیں تو یہ نئے اشخاص یا نوجوان مبشروں کے لئے ایسا کرنے کا اچھا موقع ہو سکتا ہے۔ کیا آپ کے پاس ایسا بائبل مطالعہ ہے جس نے اپنی زندگی کو یہوواہ کے راست معیاروں کے مطابق ڈھال لیا ہے؟ کیا آپ کے بچے اچھی ترقی کر رہے ہیں مگر ابھی تک مبشر نہیں ہیں؟ اگر اُنہوں نے غیربپتسمہیافتہ مبشر بننے کی خواہش کا اظہار کِیا ہے اور آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اِس لائق ہیں تو کسی بزرگ سے بات کریں۔ صدارتی نگہبان دو بزرگوں کا بندوبست کرے گا تاکہ وہ اِس سلسلے میں آپ کے ساتھ اور آپ کے بچے یا بائبل طالبعلم کے ساتھ باتچیت کریں۔
۱۰. بزرگ سُست پڑ جانے والے اشخاص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۱۰ کارگزاری کے یہ خاص مہینے سُست پڑ جانے والے ایسے اشخاص کے لئے بھی موزوں وقت ثابت ہو سکتے ہیں جو کلیسیا کے ساتھ ملکر اپنی مسیحی خدمت کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ کلیسیائی کتابی مطالعے کے نگہبانوں اور دوسرے بزرگوں کو سُست پڑ جانے والے اشخاص پر خاص توجہ دینی اور اُنہیں اپنے ساتھ خدمتگزاری میں شریک ہونے کی دعوت دینی چاہئے۔ اگر وہ کافی عرصے سے سُست ہیں تو یہ اچھا ہوگا کہ پہلے دو بزرگ اُن کے ساتھ باتچیت کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا وہ اس لائق بھی ہیں یا نہیں۔—ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۰۰/۱۱ صفحہ ۳۔
۱۱. ”خدا کے فضل“ کا سب سے عظیمترین اظہار کیا ہے؟
۱۱ لوگوں کو میموریل پر آنے کی دعوت دیں: یسوع مسیح کی قربانی ”خدا کے فضل“ کا اہمترین اظہار ہے۔ (اعما ۲۰:۲۴) پوری دُنیا میں یہوواہ خدا کا شکر ادا کرنے والے لاکھوں لوگ مارچ ۲۲ بروز ہفتہ غروبِآفتاب کے بعد مسیح کی موت کی یادگاری منانے کے لئے جمع ہوں گے۔ انسانوں کے لئے خدا کے فضل کی گواہی دینے والی اِس اہم تقریب پر حاضر ہونے کے لئے ہم تمام خلوصدل اشخاص کو دعوت دینا اور اُن کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
۱۲. ہم کن لوگوں کو میموریل پر آنے کی دعوت دے سکتے ہیں؟
۱۲ جن لوگوں کو آپ دعوت دینا چاہتے ہیں اُن کی فہرست تیار کر لیں۔ اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ کی فہرست میں آپ کے رشتہدار، پڑوسی، ساتھی کارکن، سکول کے ساتھی، واقفکار، ماضی اور حال کے بائبل مطالعے اور ایسے لوگ شامل ہوں گے جن کے پاس آپ باقاعدہ جاتے ہیں۔ جن لوگوں کو آپ دعوت دیتے ہیں اگر وہ میموریل کے متعلق کچھ سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو اِس سلسلے میں کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے صفحہ ۲۰۶-۲۰۸ پر مزید معلومات کے تحت یسوع کی موت کی یادگاری سے متعلق مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اِس سے آپکو بائبل مطالعہ شروع کرانے کا موقع مل سکتا ہے کیونکہ آپ اُس کتاب کو متعارف کروا رہے ہوں گے جسے ہم بائبل مطالعے کرانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
۱۳. یہوواہ نے اُن دو مبشروں کی کوششوں کو کیسے برکت دی جنہوں نے دوسرے لوگوں کو میموریل پر آنے کی دعوت دی تھی؟
۱۳ ایک بہن نے ۴۸ خاندانوں کو دعوت دینے کی فہرست تیار کی۔ جب وہ اِنہیں دعوت دے دیتی تو وہ اُن کے ناموں پر نشان لگا دیتی اور ساتھ ہی تاریخ بھی لکھ دیتی تھی۔ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی کہ جن ۲۶ لوگوں کو اُس نے میموریل پر آنے کی دعوت دی تھی وہ سب کے سب حاضر ہوئے! ایک بھائی نے اپنے سٹور پر کام کرنے والے ایک پادری کو میموریل پر آنے کی دعوت دی۔ وہ پادری میموریل پر حاضر ہوا اور بعدازاں اُس نے کہا: ”مَیں نے ایک گھنٹے میں بائبل کے متعلق جتنا کچھ سیکھا ہے وہ کیتھولک چرچ کے ممبر کے طور پر مَیں نے ۳۰ سالوں میں بھی نہیں سیکھا تھا۔“ میموریل کے فوراً بعد اُس نے کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے بائبل مطالعہ شروع کر دیا۔
۱۴. پوری دُنیا میں یکم مارچ سے کونسی خاص مہم شروع ہوگی؟
۱۴ ایک خاص مہم: پوری دُنیا میں یکم مارچ بروز ہفتہ سے شروع کرکے مارچ ۲۲ تک میموریل کے خاص دعوتنامے تقسیم کئے جائیں گے۔ یقیناً تمام مبشر اِس خاص مہم میں بھرپور شرکت کرنا چاہیں گے۔ یہ اچھا ہوگا کہ دعوتنامے کو دروازے پر چھوڑنے کی بجائے صاحبِخانہ کے ہاتھ میں دیں۔ تاہم، اگر آپ کے پاس زیادہ علاقہ ہے تو بزرگ اِس بات کا تعیّن کر سکتے ہیں کہ آیا دعوتناموں کو گھروں پر نہ ملنے والے لوگوں کے لئے دروازے پر چھوڑا جائے یا نہیں۔ ہم ہفتے اور اتوار کے دن دعوتنامے کے ساتھ ساتھ تازہترین رسالے بھی پیش کریں گے۔
۱۵. ہم میموریل کے دعوتنامے کیسے پیش کر سکتے ہیں؟
۱۵ ہمارے پاس دعوتنامے پیش کرنے کے لئے چونکہ کم وقت ہوگا اِس لئے یہ اچھا ہے کہ ہم اپنے تعارف کو مختصر رکھیں۔ گرمجوشی سے اور دوستانہ انداز میں باتچیت کریں۔ آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں: ”ہم چاہتے ہیں کہ آپ، آپ کا خاندان اور آپ کے دوستاحباب مارچ ۲۲ کو منعقد ہونے والی ایک خاص تقریب پر ضرور حاضر ہوں۔ یہ رہا آپ کا دعوتنامہ۔ تمام تفصیلات اِس دعوتنامے پر درج ہیں۔“ صاحبِخانہ کے کچھ سوال ہو سکتے ہیں۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ دعوتنامہ قبول کرتے ہوئے تقریب پر آنے کی خواہش کا اظہار کرے۔ دلچسپی دکھانے والوں کا نامپتا اپنے پاس لکھ لیں اور اُن کے پاس دوبارہ جانے کا بندوبست بنائیں۔
۱۶. کونسا تجربہ اپنے علاقے میں لوگوں کو میموریل پر آنے کی دعوت دینے کی مہم کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے؟
۱۶ پچھلے سال ایک فوجی کو اپنے دروازہ پر میموریل کا ایک دعوتنامہ پڑا ہوا ملا۔ اُس نے وہاں حاضر ہونے کا فیصلہ کِیا مگر اِس کے لئے اُسے پہلے اپنے افسر سے اجازت لینے کی ضرورت تھی۔ جب اُس نے افسر کو دعوتنامہ دکھایا تو وہ خاموش ہو گیا اور پھر اُس نے بتایا کہ میرے والدین بھی یہوواہ کے گواہ ہیں۔ وہ اُن کے ساتھ کئی بار اجلاسوں پر بھی حاضر ہوا ہے۔ اُس کے افسر نے نہ صرف اُسے وہاں جانے کی اجازت دی بلکہ وہ خود بھی اُس کے ساتھ میموریل کی تقریب پر حاضر ہوا!
۱۷. ہم یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم نے خدا کے فضل کو بےفائدہ نہیں جانے دیا؟
۱۷ قدردانی ظاہر کریں: جوںجوں ۲۰۰۸ میں کارگزاری کے خاص مہینے قریب آتے ہیں تو دُعا ہے کہ ہم سب خدا کے فضل کے لئے اپنی قدردانی ظاہر کرنے کے قابل ہوں۔ پولس رسول نے لکھا: ’ہم یہ بھی التماس کرتے ہیں کہ خدا کا فضل جو تُم پر ہوا اُسے بیفائیدہ نہ جانے دو۔‘ (۲-کر ۶:۱) ہم یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم نے خدا کے فضل کو بےفائدہ نہیں جانے دیا؟ اِس کی بابت پولس نے لکھا: ”خدا کے خادموں کی طرح ہر بات سے اپنی خوبی ظاہر کرتے ہیں۔“ (۲-کر ۶:۴) لہٰذا، ہم اپنے اچھے چالچلن اور سرگرمی سے منادی میں شرکت کرنے سے خدا کی بخشش کے لئے قدردانی ظاہر کر سکتے ہیں۔ کارگزاری کے خاص مہینوں کے دوران ہمارے پاس خوشخبری کی گواہی کے ساتھ اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کا شاندار موقع ہوگا۔
[صفحہ ۳ پر بکس]
کون امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟
▪ خاندان
▪ ملازمتپیشہ اشخاص
▪ عمررسیدہ اور صحت کے مسائل سے دوچار بہنبھائی
▪ سکول جانے والے بچے
[صفحہ ۴ پر بکس]
میموریل کے دعوتنامے دیتے وقت:
▪ مختصراً مگر گرمجوشی سے باتچیت کریں
▪ دلچسپی رکھنے والوں کا نامپتا لکھیں اور اُن کے پاس دوبارہ جائیں
▪ ہفتے اور اتوار کے دن دعوتناموں کے ساتھ رسالے بھی پیش کریں