یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏08 ص.‏ 6
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • کیا آپ طبی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 1/‏08 ص.‏ 6

کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏

ہم یہاں کس دستاویز کو پُر کرنے کی بات کر رہے ہیں؟ ہم بپتسمہ‌یافتہ گواہوں کو فراہم کی جانے والی خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات کی دستاویز یا کارڈ کو پُر کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ کیونکہ ”‏آپ نہیں جانتے کہ کل آپ کے ساتھ کیا واقع ہوگا،“‏ اس لئے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ پہلے سے علاج‌معالجے کے طریقۂ‌کار کے بارے میں دوسروں کو اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کریں۔ (‏یعقو ۴:‏۱۴؛‏ اعما ۱۵:‏۲۸، ۲۹‏)‏ اِس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے ویڈیو ٹرانسفیوژن آلٹرنیٹو ہیلتھ کیئر—‏میٹنگ پیشنٹ نیڈز رائٹس فراہم کی گئی ہے۔ اِس ویڈیو کو دیکھیں اور پھر نیچے دئے گئے سوالات کے ذریعے دُعائیہ غوروفکر کریں کہ آپ نے کیا کچھ سیکھا ہے۔—‏نوٹ:‏ اِس ویڈیو میں آپریشن کے کچھ مناظر شامل ہونے کی وجہ سے والدین کو چھوٹے بچوں کے ساتھ ویڈیو دیکھنے کے سلسلے میں دانشمندی سے کام لینا چاہئے۔‏

‏(‏ا)‏ کیوں بعض ڈاکٹر اور دیگر طبّی ماہرین طبّی انتقالِ‌خون کے بارے میں پھر سے سوچنے لگے ہیں؟ ‏(‏۲)‏ انتقالِ‌خون کے بغیر ہونے والی تین سرجریز کی مثال دیں۔ ‏(‏۳)‏ دُنیابھر میں کتنے ڈاکٹروں نے انتقالِ‌خون کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے؟ وہ ایسا کرنے کیلئے کیوں تیار ہیں؟ ‏(‏۴)‏ خون کے استعمال کی بابت ہسپتال کی حالیہ تحقیق نے کیا ثابت کِیا ہے؟ ‏(‏۵)‏ انتقالِ‌خون کیساتھ کونسے طبّی خطرات وابستہ ہیں؟ ‏(‏۶)‏ انتقالِ‌خون کے متبادل طریقۂ‌علاج کے فوائد کی بابت ماہرین کس نتیجے پر پہنچے ہیں؟ ‏(‏۷)‏ خون کی کمی کے اسباب کیا ہیں؟ انسانی جسم میں کس حد تک خون کی کمی کے باوجود انسان زندہ رہ سکتا ہے؟ خون کی کمی کو کیسے پورا کِیا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۸)‏ مریض کے جسم میں سُرخ خلیوں کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۹)‏ کونسے جدید طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں تاکہ آپریشن کے دوران کم سے کم خون ضائع ہو؟ ‏(‏۱۰)‏ کیا انتقالِ‌خون کا متبادل طریقۂ‌علاج بچوں یا ایمرجنسی کی حالت کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لئے بھی مفید ہے؟ ‏(‏۱۱)‏ اچھی طبّی نگہداشت کے بنیادی اخلاقی اصولوں میں سے ایک کیا ہے؟ ‏(‏۱۲)‏ مسیحیوں کیلئے خون کے بغیر علاج کے سلسلے میں پہلے ہی سے فیصلے کرنا کیوں اہم ہے؟ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو میں دکھائے جانے والے کسی بھی طریقۂ‌علاج کو قبول کرنا ہر شخص کے بائبل سے تربیت‌یافتہ ضمیر پر منحصر ہے۔‏ کیا آپ نے اِس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کے لئے انتقالِ‌خون کا کونسا متبادل طریقۂ‌علاج قبول کریں گے؟ اِن معاملات پر تفصیلی بات‌چیت کے لئے جون ۱۵، ۲۰۰۴ ”‏سوالات از قارئین“‏ اور اکتوبر ۱۵، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی اور نومبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے ”‏مجھے خون کے اجزا سے تیارشُدہ دوائیوں اور اُس علاج کے بارے میں کیا فیصلہ کرنا چاہئے جس میں میرا اپنا ہی خون استعمال کِیا جائے گا؟“‏ کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں