یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏04 ص.‏ 3-‏5
  • یہوواہ کے عجیب کاموں کا اعلان کرتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کے عجیب کاموں کا اعلان کرتے رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دیں‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ‏’‏خدا کے کلام کی پوری منادی کریں‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • یہوواہ کی خوبیوں کو بیان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار کیا آپ مارچ؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 2/‏04 ص.‏ 3-‏5

یہوواہ کے عجیب کاموں کا اعلان کرتے رہیں

۱.‏ آپ یہوواہ کے کونسے عجیب کاموں کی قدر کرتے ہیں؟‏

۱ کوئی بھی ہمارے عظیم خدا، یہوواہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا!‏ داؤد نے لکھا:‏ ”‏اَے [‏یہوواہ]‏ میرے خدا!‏ جو عجیب کام تُو نے کئے اور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بہت سے ہیں۔ مَیں اُنکو تیرے حضور ترتیب نہیں دے سکتا۔“‏ (‏زبور ۴۰:‏۵‏)‏ یہوواہ کے عجیب کاموں میں کائنات کی تخلیق، مسیحائی بادشاہت، اپنے لوگوں کیلئے شفقت کا اظہار اور عالمگیر منادی شامل ہے۔ (‏زبور ۱۷:‏۷، ۸؛‏ ۱۳۹:‏۱۴؛‏ دان ۲:‏۴۴؛‏ متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ یہوواہ کیلئے محبت اور ہماری خاطر کئے جانے والے اُسکے کاموں کیلئے قدردانی ہمیں دوسروں کو اُسکی بابت بتانے کی تحریک دیتی ہے۔ (‏زبور ۱۴۵:‏۵-‏۷‏)‏ مارچ، اپریل اور مئی کے دوران ہمارے پاس ایسے کام کرنے کا زیادہ موقع ہوگا۔‏

۲.‏ امدادی پائنیر خدمت کرنے سے ہم ذاتی طور پر کیسے مستفید ہوتے ہیں؟‏

۲ امدادی پائنیر کے طور پر:‏ کیا آپ اپنے شیڈول کو اس طرح ترتیب دے سکتے ہیں کہ کارگزاری کے اِن خاص مہینوں کے دوران ۵۰ گھنٹے صرف کر سکیں؟ یہ کارگزاری یقیناً آپکے معمول میں ردوبدل کی مستحق ہے۔ (‏افس ۵:‏۱۶‏)‏ بہتیروں نے محسوس کِیا ہے کہ امدادی پائنیر خدمت اُنکی خدمتگزاری میں بہتری کا سبب بنی ہے۔ وہ دروازے پر زیادہ مطمئن محسوس کرتے ہیں اور بائبل کا بھی زیادہ استعمال کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ خدمتگزاری میں زیادہ وقت صرف کرنا دکھائی جانے والی دلچسپی کی پیروی کرنے میں اُنکی معاونت کرتا ہے اور بعض جنہوں نے پہلے کبھی بائبل مطالعہ نہیں کروایا تھا وہ امدادی پائنیر خدمت کے دوران مطالعہ حاصل کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ چونکہ امدادی پائنیر خدمت خود کو دوسروں کیلئے وقف کرنے کا نام ہے، لہٰذا یہ ایک خوشگوار کارگزاری ہے۔—‏اعما ۲۰:‏۳۵‏۔‏

۳.‏ بعض چیلنج‌خیز حالات کے باوجود بھی امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل کیسے ہوئے ہیں؟‏

۳ یہ نتیجہ اخذ کرنے میں جلدی نہ کریں کہ آپکے حالات آپکو امدادی پائنیر خدمت کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ایک بزرگ جس نے گزشتہ سال امدادی پائنیر خدمت کی اُسکے دو بچے ہیں اور وہ پورے وقت کی ملازمت بھی کرتا ہے۔ یہ مصروف بھائی سب کچھ کیسے کرتا ہے؟ چونکہ وہ ہفتے کے دوران تو کام کرتا ہے، اسلئے اُس نے ہفتے کے آخر پر زیادہ وقت کیلئے خدمت کرنے کا منصوبہ بنایا اور وہ سنیچر کے دن صبح سات بجے ہی گواہی دینا شروع کر دیتا تھا۔ کلیسیا میں ایسی ہی صورتحال سے دوچار دیگر لوگوں نے بھی پائنیر خدمت کی اور اُنہوں نے ایک دوسرے کی بہت زیادہ مدد اور حوصلہ‌افزائی بھی کی۔ ایک دوسری کلیسیا میں، ایک ۹۹ سالہ بہن نے مئی کے دوران پائنیر خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا اور اس کیلئے اُس نے اپنی بیٹی کو بھی اپنے پاس بلا لیا تاکہ وہ اُسکے ساتھ کام کرے۔ کلیسیا کے دیگر بہن‌بھائیوں نے بھی اس بہن کی ویل‌چیئر کو دھکیلنے سے گھرباگھر اور بائبل مطالعوں پر جانے کیلئے مدد کی۔ اُس نے ٹیلی‌فون پر، گلی‌کوچوں میں اور خط لکھنے سے بھی گواہی دی۔ اُسے پُختہ یقین ہے کہ یہ سب کچھ اُسکی اپنی طاقت سے نہیں بلکہ یہوواہ کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔—‏یسع ۴۰:‏۲۹-‏۳۱‏۔‏

۴.‏ امدادی پائنیر خدمت کرتے وقت ہم کن پہلوؤں پر غور کر سکتے ہیں؟‏

۴ ایسا شیڈول بنانے کی کوشش کریں جو آپ کے حالات کے مطابق ہے۔ اس شمارے میں درج شیڈول کے نمونے شاید مددگار ثابت ہوں۔ کیا آپ کُل‌وقتی ملازمت کرتے یا سکول جاتے ہیں؟ ایک شیڈول جس میں بنیادی طور پر صرف ہفتے کے آخر کو استعمال کِیا گیا ہے شاید آپ کیلئے مفید ثابت ہو۔ اگر آپکو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور آپکی صحت خدمتگزاری میں ہر دن زیادہ وقت صرف کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو ہر روز تھوڑا وقت منادی کرنے والے شیڈول کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے کی اپنی خواہش کی بابت دوسروں سے بات کریں۔ شاید وہ بھی ایسا کرنے کو اپنا نصب‌اُلعین بنائیں۔‏

۵.‏ نوجوان مارچ، اپریل اور مئی کیلئے کونسے نصب‌اُلعین بنا سکتے ہیں؟‏

۵ جن طریقوں سے نوجوان شرکت کر سکتے ہیں:‏ یہوواہ اُس وقت بہت خوش ہوتا ہے جب نوجوان اُسکے حیرت‌انگیز کاموں کی بابت بیان کرتے ہیں۔ (‏زبور ۷۱:‏۱۷؛‏ متی ۲۱:‏۱۶‏)‏ اگر آپ نوعمر بپتسمہ‌یافتہ ہیں تو شاید آپ سکول کی چھٹیوں کے دوران پائنیر خدمت کر سکتے ہیں۔ اگر آپ امدادی پائنیر خدمت نہیں کر سکتے تو کیا آپ خاص نشانے رکھ سکتے ہیں جس میں منادی میں اپنی شرکت میں اضافہ اور ان مہینوں کے دوران اپنی خدمتگزاری کو بہتر بنانا شامل ہے؟ اگر آپ اپنے والدین کیساتھ خدمتگزاری میں شریک ہوتے ہیں مگر آپ ابھی تک غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر نہیں تو آپ ایسا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم آپکو یہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں کہ آپکو بائبل سوالات کے جواب دینے میں ماہر یا آپکے پاس ایک بپتسمہ‌یافتہ بالغ جتنا علم ہونا چاہئے۔ کیا آپ بائبل کی بنیادی تعلیمات کو سمجھتے ہیں؟ کیا آپ بائبل کے اخلاقی معیاروں کی پیروی کرتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپکو یہوواہ کا گواہ سمجھا جائے؟ تو پھر اپنے والدین سے اسکی بابت بات کریں۔ وہ آپکے ساتھ بزرگوں سے ملاقات کا بندوبست بنا سکتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا آپ اسکے تقاضوں پر پورا اُترتے ہیں یا نہیں۔—‏آور منسٹری بُک کے صفحہ ۹۸، ۹۹ کو دیکھیں۔‏

۶.‏ ہم بائبل طالبعلموں کی خوشخبری کے مُناد بننے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟‏

۶ منادی کرنے میں دوسروں کی مدد کرنا:‏ کارگزاری کے آنے والے خاص مہینوں کے دوران ترقی‌پسند بائبل طالبعلم پبلشروں کے طور پر ہمارے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ اگر آپکا بائبل طالبعلم اچھی ترقی کر رہا ہے تو اپنے کتابی مطالعہ کے نگہبان یا خدمتی نگہبان کی مدد لیں۔ اُن میں سے ایک آپ کیساتھ مطالعے پر جا سکتا ہے تاکہ طالبعلم کی ترقی کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اگر طالبعلم لائق ثابت ہوتا ہے اور وہ پبلشر بننا چاہتا ہے تو صدارتی نگہبان اُس طالبعلم اور آپکے ساتھ ملاقات کیلئے دو بزرگوں کا بندوبست بنا سکتا ہے۔ (‏مینارِنگہبانی جون ۸۹، صفحہ ۱۷، پیرا ۸ کو دیکھیں۔)‏ جب طالبعلم کو اجازت مل جاتی ہے تو فوراً ہی خدمتگزاری کے سلسلے میں اُسکی تربیت کرنا شروع کر دیں۔‏

۷.‏ بے‌قاعدہ اور سست پڑ جانے والے پبلشروں کی مدد کیسے کی جا سکتی ہے؟‏

۷ کتابی مطالعہ کے نگہبان اپنے گروپ کے سست پڑ جانے یا بے‌قاعدہ ہو جانے والے اشخاص پر خصوصی توجہ دے سکتے ہیں۔ اُنہیں اپنے ساتھ خدمتگزاری میں کام کرنے کی دعوت دیں۔ اگر وہ کافی عرصے سے سست ہیں تو یہ اچھا ہوگا کہ پہلے دو بزرگ اُن کیساتھ بات کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا وہ اس لائق بھی ہیں یا نہیں۔ (‏نومبر ۲۰۰۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کو دیکھیں۔)‏ کارگزاری کے اِن خاص مہینوں کے دوران کلیسیا کا عمدہ جذبہ اُنہیں ایک بار پھر خدمتگزاری کو اپنی زندگی کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تحریک دے سکتا ہے۔‏

۸، ۹.‏ اس خاص کارگزاری کیلئے گرمجوشی پیدا کرنے کیلئے بزرگ کیا کر سکتے ہیں؟‏

۸ اضافی کارگزاری کیلئے ابھی سے تیاری کریں:‏ بزرگوں کو چاہئے کہ ابھی سے کلیسیا کے اندر امدادی پائنیر خدمت کرنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ آپ اپنے مثبت جوابات اور اچھے نمونے سے بھی بہت کچھ انجام دے سکتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۵:‏۳‏)‏ امدادی پائنیروں کے سلسلے میں کلیسیا کی گزشتہ رپورٹ کیسی تھی؟ کیا اس سال اس میں اضافہ کِیا جا سکتا ہے؟ کتابی مطالعہ کے نگہبان اور اُنکے معاون اشخاص کو اپنے گروپ کے تمام لوگوں کی اپنی کارگزاری میں اضافہ کرنے کی حوصلہ‌افزائی کرنی چاہئے۔ خدمتی نگہبان میدانی خدمت کیلئے اضافی اجلاس ترتیب دے سکتے ہیں۔ کلیسیا کو قبل‌ازوقت بتائیں کہ اس سلسلے میں کیا بندوبست کِیا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لائق پبلشر پیشوائی کریں اور یہ کہ اجلاس برائے میدانی خدمت وقت پر شروع اور ختم ہوں۔ (‏ستمبر ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کو دیکھیں۔)‏ خدمتی نگہبان کو کافی علاقے، رسالوں اور لٹریچر کا بھی انتظام کرنا چاہئے۔‏

۹ گزشتہ سال ایک کلیسیا کے بزرگوں نے بڑی گرمجوشی کیساتھ قبل‌ازوقت امدادی پائنیر خدمت کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کی جسکی وجہ سے کافی زیادہ لوگوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ اُنہوں نے میدانی خدمت کے اضافی اجلاس منعقد کئے جن میں سے ایک صبح ساڑھے پانچ بجے گلی‌کوچوں میں گواہی دینے کیلئے تھا جبکہ دوسرا تین بجے سہ‌پہر سکول سے آنے والوں کیلئے اور تیسرا شام چھ بجے کام سے واپس آنے والوں کیلئے تھا۔ اسکے علاوہ، ہفتے کے دن میدانی خدمت کے تین اجلاسوں کا بندوبست کِیا گیا تھا۔ اسکے نتیجے میں اپریل کے دوران کلیسیا کے ۶۶ پبلشروں نے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیا!‏

۱۰.‏ خاندان اپنی کارگزاری میں اضافے کیلئے کیسے تیاری کر سکتے ہیں؟‏

۱۰ کیوں نہ اپنے اگلے خاندانی مطالعے کے دوران آنے ولے مہینوں کیلئے چند عملی نصب‌اُلعین قائم کرنے کی بابت بات‌چیت کیلئے کچھ وقت صرف کریں؟ اچھے تعاون اور منصوبہ‌سازی کیساتھ، خاندان کے تمام یا کچھ افراد امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو اپنی کارگزاری میں اضافہ کرنے کی غرض سے اپنے معمول کے وقت سے زیادہ گھنٹے صرف کرنے یا دیگر مواقع پر گواہی دینے کی کوشش کریں۔ خاندان کے طور پر اسے اپنی دُعا کا موضوع بنائیں۔ آپ یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ آپکی کاوشوں کو برکت دیگا۔—‏۱-‏یوحنا ۳:‏۲۲‏۔‏

۱۱.‏ (‏ا)‏مسیح کی قربانی نے کونسے شاندار کام انجام دیئے؟ (‏ب)‏ مقامی طور پر میموریل منانے کا وقت اور مقام کونسا ہے؟‏

۱۱ خدا کے عظیم اور عجیب کام:‏ یہوواہ کی محبت کا سب سے بڑا اظہار اُسکا ہماری خاطر اپنے بیٹے کو قربان کر دینا ہے۔ (‏۱-‏یوحنا ۴:‏۹، ۱۰‏)‏ فدیہ کی قربانی انسانوں کو گُناہ اور موت سے چھڑانے کی معقول بنیاد فراہم کرتی ہے۔ (‏روم ۳:‏۲۳، ۲۴‏)‏ یسوع کے بہائے گئے خون نے نئے عہد کی بنیاد ڈالی جس سے ناکامل انسانوں کیلئے خدا کے بیٹے بننا اور یسوع مسیح کیساتھ آسمانی بادشاہت میں شریک ہونا ممکن بنا دیا تھا۔ (‏یرم ۳۱:‏۳۱-‏۳۴؛‏ مر ۱۴:‏۲۴‏)‏ سب سے بڑھ کر، یسوع کی کامل فرمانبرداری نے یہوواہ کے نام کی تقدیس کی تھی۔ (‏است ۳۲:‏۴؛‏ امثا ۲۷:‏۱۱‏)‏ اپریل ۴، بروز اتوار غروبِ‌آفتاب کے بعد، پوری دُنیا میں مسیح کی موت کی یادگار منائی جائیگی۔‏

۱۲.‏ خداوند کے عشائیے پر حاضر ہونا دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو کیسے فائدہ پہنچا سکتا ہے؟‏

۱۲ خداوند کے عشائیے کی یادگار منانا یہوواہ کے عجیب کاموں کو نمایاں کرتا ہے۔ تقریر ہماری مدد کرتی ہے کہ یہوواہ نے یہ فدیہ مہیا کرنے کیلئے جوکچھ کِیا ہے اُس کیلئے اپنی قدردانی ظاہر کریں۔ دلچسپی رکھنے والے حاضرین خدا کے دیگر عجیب کاموں کو بھی دیکھنے کے قابل ہونگے۔ وہ اُس اتحاد اور یگانگت کو دیکھنے کے قابل ہونگے جسکی تعلیم یہوواہ نے اپنے لوگوں کو دی ہے۔ (‏افس ۴:‏۱۶،‏ ۲۲-‏۲۴؛‏ یعقو ۳:‏۱۷، ۱۸‏)‏ اس اہم تقریب پر حاضری ایک شخص کی سوچ کو بہت متاثر کر سکتی ہے، اسلئے ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس موقع پر حاضر ہوں۔—‏۲-‏کر ۵:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

۱۳، ۱۴.‏ ہمیں کن کو میموریل پر آنے کی دعوت دینی چاہئے اور کیسے؟‏

۱۳ دوسروں کو حاضر ہونے کی دعوت دینا:‏ ابھی سے اُن لوگوں کی فہرست بنانا شروع کر دیں جنہیں آپ مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ آپکی فہرست میں خاندان کے بے‌ایمان اشخاص، پڑوسی، ساتھی کارکُن یا سکول کے دوست‌احباب، بائبل مطالعے اور آپکی تمام واپسی ملاقاتیں شامل ہیں۔ کتابی مطالعے کے نگہبان کو اپنی فہرست میں سست پڑ جانے والے پبلشروں کو بھی شامل کرنا چاہئے۔‏

۱۴ میموریل کے اشتہار استعمال کریں اور اُن پر میموریل کا وقت اور جگہ ٹائپ کر دیں یا ہاتھ سے لکھ دیں۔ یا پھر آپ مارچ ۱۵، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی یا مارچ ۲۲، ۲۰۰۴ کے اویک!‏ کے آخری صفحے کے دعوت‌نامے کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جب اپریل ۴ قریب آتا ہے تو اپنی فہرست پر موجود اشخاص کو ذاتی طور پر جاکر یا ٹیلیفون پر یاددہانی کرائیں۔‏

۱۵.‏ میموریل کی شام ہم کیسے مہمانوازی دکھا سکتے ہیں؟‏

۱۵ میموریل پر:‏ میموریل کی شام وقت سے پہلے پہنچنے کی کوشش کریں۔ نئے اشخاص کا پُرتپاک خیرمقدم کرنے سے مہمانوازی کا مظاہرہ کریں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۳‏)‏ جن مہمانوں کو آپ نے مدعو کِیا ہیں اُنکے سلسلے میں آپکی خاص ذمہ‌داری ہے۔ اُنہیں خوش‌آمدید کہیں اور کلیسیا کے دیگر ارکان سے متعارف کرائیں۔ شاید آپ اُنہیں اپنے قریب بٹھا سکتے ہیں۔ نیز اگر کسی کے پاس بائبل یا گیت کی کتاب نہیں تو اُنہیں اپنے یا کسی دوسرے کیساتھ دیکھنے کیلئے کہیں۔ تقریب ختم ہو جانے کے بعد اُنکے سوالات کے جواب دینے کیلئے تیار رہیں۔ اگر بعض پہلی مرتبہ آئے ہیں تو اُن سے پوچھیں کہ کیا وہ خدا کے کلام اور اُسکے مقاصد کی بابت مزید جاننا پسند کرینگے۔ گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔‏

۱۶.‏ جو لوگ روحانی طور پر ترقی کرنے کے خواہاں ہیں اور میموریل پر حاضر ہوئے ہیں اُنکی مدد کرنے کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

۱۶ حاضرین کی مدد کرتے رہیں:‏ میموریل کے بعد کے ہفتوں میں میموریل پر حاضر ہونے والوں کو مزید مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ان میں وہ اشخاص شامل ہو سکتے ہیں جو کبھی اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہوتے تھے مگر اب کلیسیا کیساتھ بہت کم رفاقت رکھتے ہیں۔ بزرگ اس بات کیلئے چوکس رہینگے کہ ایسے لوگوں کو نظرانداز نہ کِیا جائے اور وہ یہ جاننے کی کوشش کرینگے کہ اُنہوں نے روحانی طور پر ترقی کرنا کیوں چھوڑ دیا ہے۔ اُنہیں وقت کی اہمیت سمجھائیں۔ (‏۱-‏پطر ۴:‏۷‏)‏ سب کی مدد کریں کہ خدا کے لوگوں کیساتھ باقاعدگی سے جمع ہونے کی نصیحت کی تعمیل کرنے سے استفادہ کریں۔—‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

۱۷.‏ ہمیں کیوں یہوواہ کے عجیب کاموں کا اعلان کرتے رہنا چاہئے؟‏

۱۷ اگر ہم ہمیشہ تک بھی زندہ رہیں توبھی یہوواہ کے عجیب کاموں کو مکمل طور پر سمجھنا ہمارے لئے مشکل ہے۔ (‏ایو ۴۲:‏۲، ۳؛‏ واعظ ۳:‏۱۱‏)‏ اسلئے، ہمارے پاس ایسی چیزوں کی کبھی کمی نہیں ہوگی جس کیلئے اُسکی ستائش کرنا ضروری ہے۔ میموریل کے دنوں میں ہم خدمتگزاری میں اپنی کارگزاری کو وسیع کرنے سے خدا کے عجیب کاموں کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ 5 پر چارٹ]‏

کیا آپ ذیل میں درج شیڈولز کو استعمال کرتے ہوئے امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟‏

مارچ اتوار سوموار* منگل* بدھ* جمعرات جمعہ ہفتہ مہینہ کُل

ہر روز ۲ ۱ ۱ ۱ ۱ ۱ ۵ ۵۱

دوسرے دن ۰ ۵ ۰ ۵ ۰ ۰ ۰ ۵۰

صرف ہفتے کے آخر پر ۵ ۰ ۰ ۰ ۰ ۰ ۸ ۵۲

ہفتے کا آخر اور ہفتے ۲ ۰ ۰ ۲ ۰ ۲ ۶ ۵۰

کے دوران دو دن

اپریل اتوار سوموار منگل بدھ جمعرات* جمعہ* ہفتہ مہینہ کُل

ہر روز ۲ ۱ ۱ ۱ ۱ ۱ ۵ ۵۰

دو دن ۰ ۰ ۰ ۰ ۵ ۵ ۰ ۵۰

صرف ہفتے کے آخر پر ۵ ۰ ۰ ۰ ۰ ۰ ۸ ۵۲

ہفتے کا آخر اور دو دن ۲ ۰ ۰ ۲ ۰ ۲ ۶ ۵۰

مئی اتوار* سوموار* منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ*‏ مہینہ کُل

ہر روز ۲ ۱ ۱ ۱ ۱ ۱ ۴ ۵۱

دو دن ۰ ۵ ۰ ۰ ۰ ۰ ۵ ۵۰

صرف ہفتے کے آخر پر ۳ ۰ ۰ ۰ ۰ ۰ ۷ ۵۰

ہفتے کا آخر اور دو دن ۲ ۰ ۰ ۲ ۰ ۲ ۵ ۵۱

‏* مہینے میں پانچ ہفتے

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں