خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جنوری ۱۴
گیت ۴۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جنوری-مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: ”خدمتگزاری میں اپنے وقت کا دانشمندانہ استعمال کریں۔“a ایک ایسے بھائی کا انٹرویو لیں جو بڑی عمدگی کے ساتھ میدانی خدمت کیلئے گروپ کی پیشوائی کرتا ہے۔ وہ گروپ کی پیشوائی کرتے وقت اور خدمتگزاری میں صرف کئے جانے والے وقت کا دانشمندانہ استعمال کرنے کیلئے کن باتوں کی پہلے سے تیاری کرتا ہے؟
۲۰ منٹ: ’تمہارا کلام ہمیشہ پُرفضل اور نمکین ہو۔‘b پیراگراف ۲ پر باتچیت کرتے وقت یوحنا ۴:۷-۱۵، ۳۹ کو پڑھیں۔
گیت ۴۲
ہفتہ شروع از جنوری ۲۱
گیت ۱۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ فروری کیلئے لٹریچر پیشکش کے بارے میں بتائیں اور ایک پیشکش کا مظاہرہ بھی کرائیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ فروری ۴ کے ہفتہ میں خدمتی اجلاس کے دوران پیش کئے جانے والے حصے کی تیاری کے لئے ویڈیو ٹرانسفیوژن آلٹرنیٹو ہیلتھ کیئر—میٹنگ پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس کو دیکھیں۔
۱۰ منٹ: کیا آپ کتابچہ روزبروز کتابِمقدس کی تحقیق کرنا استعمال کرتے ہیں؟ کتابچہ روزبروز کتابِمقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۸ کے پیشلفظ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ ہر روز آیت اور تبصرے پر غوروخوض کرنے کے لئے چند منٹ نکالنے کی اہمیت پر زور دیں۔ سامعین سے سنیں کہ ہر روز آیت پر غور کرنے کے لئے اُن کا کیا معمول ہے اور ایسا کرنے سے اُنہیں کیا فائدہ ہوا ہے۔ اِس سلسلے میں پہلے سے ایک یا دو مبشروں سے تبصرہ کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ آخر میں ۲۰۰۸ کی سالانہ آیت پر مختصراً باتچیت کریں۔
۲۵ منٹ: ’خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دیں۔‘c (پیراگراف ۱-۱۰) اِس حصے کو خدمتی نگہبان پیش کرے گا۔ ایک یا دو ایسے مبشروں کے انٹرویوز لیں جنہوں نے پچھلے سال کے دوران اپنے مصروف شیڈول یا صحت کے مسائل کے باوجود امدادی پائنیر خدمت کی ہے۔ وہ امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل کیسے ہوئے؟ اُنہیں اِس کے بدلے میں کونسی برکات حاصل ہوئیں؟ پیراگراف ۷ پر باتچیت کرتے وقت مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں میدانی خدمتگزاری کیلئے ترتیب دئے گئے شیڈول کے بارے میں بتائیں۔
گیت ۱۵
ہفتہ شروع از جنوری ۲۸
گیت ۲۲۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو جنوری کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ جنوری-مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! پر مبنی سامعین کے ساتھ باتچیت۔ ہر شمارے پر مختصراً نظرثانی کرنے کے بعد سامعین سے پوچھیں کہ اُن کے علاقے کے لوگوں کے لئے کونسے مضامین دلچسپ ہو سکتے ہیں اور کیوں؟ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے اِن مضامین میں سے کن نکات کو نمایاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گفتگو شروع کرنے کے لئے کونسا سوال پوچھا جا سکتا ہے؟ اِس کے بعد مضمون میں سے کس صحیفے کو پڑھا جا سکتا ہے؟ اِس صحیفے کا مضمون کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے ہر شمارے کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۲۰ منٹ: ’خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دیں۔‘d (پیراگراف ۱۱-۱۷) اگر میموریل کے خاص دعوتنامے دستیاب ہیں تو پیراگراف ۱۴ پر باتچیت کرتے وقت تمام سامعین کو اِس کی ایک ایک کاپی دیں۔ اس کے علاوہ، علاقے میں اِس دعوتنامے کو تقسیم کرنے کے سلسلے میں کئے جانے والے مقامی انتظامات کے بارے میں بتائیں۔
۱۵ منٹ: ”بائبل طالبعلموں کی خدا کی بادشاہت کے مُناد بننے میں مدد دیں۔“e اگر وقت اجازت دیں تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۲۷
ہفتہ شروع از فروری ۴
گیت ۱۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سوالی بکس پر باتچیت کریں۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟“ ایک بزرگ اِس حصے کو پیش کرے گا۔ اِس مضمون میں دئے گئے سوالات کو استعمال کرتے ہوئے فوراً سے سامعین کے ساتھ ویڈیو پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس پر باتچیت کریں۔ آخری پیراگراف کی پڑھائی کے ساتھ اختتام کریں اور سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مینارِنگہبانی اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے حوالہشُدہ مضامین کی بغور دُہرائی کریں۔ واضح کریں کہ جنہوں نے ابھی تک ایسا نہیں کِیا وہ نومبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں دئے گئے سوالنامہ نمبر ۱ اور ۲ کو استعمال کرتے ہوئے خون کے اجزا کے استعمال اور علاجمعالجے کے سلسلے میں اپنے ذاتی انتخابات کو خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات کی دستاویز یا کارڈ پر درج کر سکتے ہیں۔ جنہوں نے اِس کارڈ کو پہلے ہی سے پُر کر لیا ہے وہ اپنے ماضی کے انتخابات پر نظرثانی کر سکتے اور اگر ضروری ہو تو نیا کارڈ پُر کر سکتے ہیں۔
گیت ۴
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔