مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کا موقع
۱. ہمیں مارچ، اپریل اور مئی میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کی کوشش کیوں کرنی چاہئے؟
۱ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری نزدیک ہے۔ کیا آپ مارچ، اپریل اور مئی میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کی کوشش کر سکتے ہیں؟ اِن مہینوں میں موسم خوشگوار اور دن لمبے ہوتے ہیں۔ بعض مبشروں کو شاید ملازمت یا سکول سے چھٹیاں ہوں گی جنہیں وہ مُنادی کرنے کے لئے استعمال کر سکیں گے۔ دو اپریل سے ایک خاص مہم کا آغاز ہوگا۔ اِس مہم میں ہم اُن لوگوں کو یادگاری تقریب پر آنے کی خاص دعوت دیں گے جو بادشاہت کے پیغام میں کچھ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ۱۷ اپریل کو اِس تقریب پر آنے والے لوگوں سے مزید باتچیت کریں اور اُنہیں خاص تقریر پر آنے کی دعوت دیں۔ یہ تقریر ۲۵ اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں پیش کی جائے گی۔ واقعی ہمیں بہت سا کام کرنا ہے۔ اِس لئے مارچ، اپریل اور مئی میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کی کوشش ضرور کریں۔
۲. مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کا ایک اچھا طریقہ کیا ہے؟
۲ امدادی پائنیر خدمت: مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم امدادی پائنیر خدمت کریں۔ اپنی مصروفیت کی وجہ سے شاید آپ کو اپنے روز کے کاموں میں کچھ تبدیلی کرنی پڑے۔ (امثا ۲۱:۵) مثال کے طور پر جو کام زیادہ اہم نہیں ہیں آپ اُنہیں کسی اَور وقت پر کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔ (فل ۱:۹-۱۱) کلیسیا میں دوسرے بہنبھائیوں کو بھی بتائیں کہ آپ پائنیر خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اِس طرح شاید وہ بھی آپ کے ساتھ مل کر امدادی پائنیر خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں۔
۳. مُنادی میں زیادہ حصہ لینے کے لئے گھر کے افراد کیا کر سکتے ہیں؟
۳ جب آپ خاندانی عبادت کے لئے جمع ہوں تو گھروالوں سے باتچیت کریں کہ اِن مہینوں کے دوران مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کے لئے کیا کِیا جا سکتا ہے۔ (امثا ۱۵:۲۲) گھر والوں کی مدد سے شاید کوئی فرد ایک یا زیادہ مہینوں کے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر بھی گھر کے افراد مُنادی میں زیادہ حصہ لینے کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔ شاید وہ شام کے وقت یا ہفتے اور اتوار کے روز مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔
۴. مارچ، اپریل اور مئی میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
۴ ہم یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کے لئے جو بھی کوشش کرتے ہیں وہ اُس کی بڑی قدر کرتا ہے۔ (عبر ۶:۱۰) یہوواہ خدا کی خدمت اور دوسروں کی مدد کرنے سے واقعی بہت خوشی ملتی ہے۔ (۱-توا ۲۹:۹؛ اعما ۲۰:۳۵) اگر آپ مارچ، اپریل اور مئی میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لیں گے تو آپ کو بھی بڑی خوشی اور برکت حاصل ہوگی۔