یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏07 ص.‏ 6
  • جب لوگ گھر پر نہیں ملتے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب لوگ گھر پر نہیں ملتے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ کیوں رکھیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • کیا آپ کی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • اکتوبر ۱۶ سے نومبر ۱۲ تک ایک خاص مہم!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 4/‏07 ص.‏ 6

جب لوگ گھر پر نہیں ملتے

۱.‏ گھرباگھر منادی کے دوران عموماً کس مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟‏

۱ بہتیرے علاقوں میں لوگوں سے گھر پر ملنا دن‌بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اِس ”‏اخیر زمانہ“‏ میں بیشتر لوگوں کو اپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے زیادہ دیر تک کام کرنا پڑتا ہے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ بعض شاید خریدوفروخت کرنے یا پھر سیروتفریح میں مصروف ہونے کی وجہ سے گھروں پر نہیں ملتے۔ ہم ایسے لوگوں تک خوشخبری کیسے لے جا سکتے ہیں؟‏

۲.‏ ہم اس بات کا یقین کیسے کر سکتے ہیں کہ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے پاس ضرور کوئی جائے گا؟‏

۲ مکمل ریکارڈ رکھیں:‏ سب سے پہلا قدم گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہے۔ یہ اُس وقت بہت ضروری ہے جب آپ اپنے علاقے میں اکثر کام کرتے ہیں۔ کیا آپ اپنے پاس گلی نمبر، ٹیرٹری یعنی علاقہ کا کارڈ نمبر، اپنا نام اور تاریخ وغیرہ لکھتے ہیں؟ آپ کو اِس فارم پر کچھ جگہ چھوڑ دینی چاہئے تاکہ جب آپ یا کوئی دوسرا مبشر گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے پاس واپس جائے تو اِس پر اضافی معلومات لکھی جا سکے۔ مقررہ‌مدّت میں گواہی دینے کے اختتام پر یہ تمام معلومات اُس شخص کو دے دیں جس کے پاس یہ علاقہ ہے بشرطیکہ وہ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے پاس جانے کے لئے راضی ہے۔ دوسرے فارم پر دلچسپی رکھنے والے ایسے لوگوں کا ریکارڈ رکھیں جن کے پاس آپ خود دوبارہ جانا چاہتے ہیں۔‏

۳.‏ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں تک پہنچنے کیلئے چند تجاویز کیا ہیں؟‏

۳ مختلف اوقات پر جانے کی کوشش کریں:‏ وہ لوگ جو ملازمت کے باعث گھر پر نہیں ملتے شاید اُن سے شام کے وقت یا پھر ہفتے اور اتوار کے دن ملاقات کی جا سکتی ہے۔ کیا آپ کسی مناسب وقت پر اُن سے ملنے کے لئے اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟ (‏۱-‏کر ۱۰:‏۲۴‏)‏ اگر یہ ممکن نہیں تو آپ اُن مبشروں کو ان لوگوں کے نام اور پتے دے سکتے ہیں جو گھر پر نہ ملنے والوں کے پاس مختلف اوقات پر جا سکتے ہیں۔ علاوہ‌ازیں، آپ ان لوگوں کے ساتھ خط‌وکتابت یا ٹیلی‌فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایسے مبشر جو صحت کے مسائل کی وجہ سے گھرباگھر منادی نہیں کر پاتے وہ اس سلسلے میں خوشی سے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

۴.‏ کونسا واقعہ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے پاس واپس جانے کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے؟‏

۴ یہ واقعہ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ کئی مبشروں نے ایک گھر میں تین سال تک صاحبِ‌خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور آخرکار ملاقات ہو گئی۔ بعدازاں پتہ چلا کہ اِس تمام عرصے کے دوران وہ عورت گواہوں کا انتظار کرتی رہی تاکہ اپنے بائبل مطالعہ کو دوبارہ شروع کر سکے جو گھر بدلنے کی وجہ سے روک گیا تھا۔‏

۵.‏ ایک علاقے کو کب مکمل خیال کِیا جاتا ہے؟‏

۵ علاقہ مکمل کریں:‏ ایک علاقے کو کب مکمل خیال کِیا جاتا ہے؟ علاقہ اُس وقت مکمل ہوتا ہے جب ہر گھر میں کسی نہ کسی شخص سے ملنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ بڑی ہوشیاری کے ساتھ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے لئے اشتہار یا پُرانا رسالہ چھوڑنا مناسب ہوگا خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں زیادہ کام نہیں کِیا جاتا۔ ذاتی علاقے کو چار مہینوں کے اندر اندر ختم کِیا جانا چاہئے۔ اس کے بعد ٹیرٹری کارڈ علاقے کی دیکھ‌بھال کرنے والے بھائی کو واپس کر دیا جانا چاہئے تاکہ وہ ریکارڈ پر نظرِثانی کر سکے۔‏

۶.‏ ہمیں اپنے علاقے میں خوشخبری کے ذریعے تمام لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کیوں کرنی چاہئے؟‏

۶ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خدا کے نام کی بابت جاننے اور اپنی زندگیاں بچانے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ (‏روم ۱۰:‏۱۳، ۱۴‏)‏ اِس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گھرباگھر منادی کے دوران نہیں ملتے۔ پس، پولس رسول کی طرح آپ بھی ”‏خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی“‏ دینے کے مشتاق رہیں۔—‏اعما ۲۰:‏۲۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں