مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
مندرجہذیل سوالات ہفتہ شروع از اپریل ۳۰، ۲۰۰۷ کے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے تحت زیرِغور آئیں گے۔ سکول اوورسیئر مارچ ۵، ۲۰۰۷ تا اپریل ۳۰، ۲۰۰۷ کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [نوٹ: جن سوالوں کے ساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُن کے جواب تلاش کرنے کے لئے آپ کو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]
تقریری لیاقت
۱. صحائف کی پڑھائی کرتے وقت الفاظ پر زور دینے کے لئے کونسے طریقے استعمال کئے جا سکتے ہیں؟ [ایچٹی ص. ۳۱ پ. ۶-۱۲]
۲. اپنی تقریر میں صحائف کا واضح اطلاق کرنے کے لئے کس بات کو خاص طور پر یاد رکھنا ضروری ہے؟ [ایچٹی ص. ۳۲ پ. ۱۷]
۳. معلومات فراہم کرنے کیلئے دُہرائی فائدہمند کیوں ہے؟ [ایچٹی ص. ۳۴ پ. ۱]
۴. معلومات کا خلاصہ کن طریقوں سے پیش کِیا جا سکتا ہے؟ [ایچٹی ص. ۳۴ پ. ۷]
۵. تقریر کا موضوع کیا مقصد انجام دیتا ہے اور اسے آپ کی تقریر سے کیسے نمایاں ہونا چاہئے؟ [ایچٹی ص. ۳۷ پ. ۱]
تفویض نمبر ۱
۶. یسوع مسیح کا ایک سچا شاگرد یہ کیسے ظاہر کرتا ہے کہ وہ ”دو مالکوں“ کی خدمت نہیں کر رہا؟ (متی ۶:۲۴) [م۰۵ ۱۵/۳ ص. ۱۳ پ. ۱۳، ۱۶]
۷. یسوع مسیح کے فدیے سے حاصل ہونے والے فوائد سے بھی زیادہ اہم چیز کیا ہے؟ [م۰۵ ۱/۱۱ ص. ۱۴ پ. ۱]
۸. ہمارے مسیحی نوجوانوں کے خلاف کونسی جنگ لڑی جا رہی ہے اور وہ کیسے کامیابی کے ساتھ فاتح ہو سکتے ہیں؟ [م۰۵ ۱/۴ ص. ۱۴ پ. ۶، ۷]
۹. اس وقت اُمیدِقیامت پر غور کرنا کیسے ہماری مدد کر سکتا ہے؟ [م۰۵ ۱/۵ ص. ۲۰-۲۲ پ. ۱۵-۱۹]
۱۰. بائبل غریبوں کے لئے یہوواہ کی فکرمندی کو کن طریقوں سے ظاہر کرتی ہے؟ [م۰۵ ۱۵/۵ ص. ۶، ۷ کا بکس]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۱۱. ہم یرمیاہ ۶:۱۶ میں درج مشورت ”پُرانے راستوں کی بابت پوچھو کہ اچھی راہ کہاں ہے؟“ کا اطلاق کرنے کی کوشش کیسے کر سکتے ہیں؟
۱۲. یہوواہ خدا نے بیوفا یہودیوں کو سبق سکھانے کے لئے لقلق کی مثال کا انتخاب کیوں کِیا، اور ہم اس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یرم ۸:۷)
۱۳. عظیم کمہار یہوواہ خدا کے ہاتھ میں انسان مٹی کے برتن کی مانند کیسے ہیں؟ (یرم ۱۸:۵-۱۱)
۱۴. یرمیاہ ۲۵:۱۷-۲۶ میں درج قوموں کی فہرست ہمارے زمانے کیلئے کس اہمیت کی حامل ہے؟