رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اپریل ۱
”اکثراوقات لوگ یسوع مسیح کی آمد یا آنے کی بابت باتچیت کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا ہمیں اُس وقت کے منتظر رہنا چاہئے یا اُس سے خوفزدہ ہونا چاہئے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں بائبل مصنف یوحنا نے اِس کی بابت کیسا محسوس کِیا تھا؟ [مکاشفہ ۲۲:۲۰ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ یسوع مسیح کی آمد کیا انجام دے گی۔“
جاگو! اپریل-جون
”آپکے خیال میں آجکل نوجوانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] امثال ۱۳:۲۰ اچھے دوست بنانے کے سلسلے میں ایک مسئلے کو اُجاگر کرتی ہے۔ [پڑھیں۔] یہ رسالہ انٹرنیٹ کے ذریعے دوست تلاش کرنے کے خطرات بیان کرنے کے علاوہ یہ بھی بتاتا ہے کہ نوجوانوں کو اِن سے کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔“
مینارِنگہبانی مئی ۱
”ایسا لگتا ہے کہ ظلموتشدد کے واقعات روزمرّہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ [کوئی مقامی واقعہ یا رسالے میں سے کوئی مثال پیش کریں۔] کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگ اتنے ظالم کیوں ہو گئے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل نے پہلے ہی سے ظلم میں اضافے کی بابت بتا دیا تھا۔ [۲-تیمتھیس ۳:۱-۵ پڑھیں۔] یہ رسالہ اس سوال کا جواب فراہم کرتا ہے کہ ’انسان کب تک ظلم کی چکی میں پستا رہے گا؟‘“
جاگو! اپریل-جون
”کیا آپ نے کبھی غور کِیا ہے کہ خود کو مسیحی کہنے والے بیشتر لوگ یسوع کی تعلیمات پر نہیں چلتے؟ [جواب دینے دیں۔] مثال کے طور پر، بہتیرے یوحنا ۱۳:۳۵ میں درج یسوع کے الفاظ پر عمل نہیں کرتے۔ [پڑھیں۔] یہ مضمون اُس فرق کا جائزہ لیتا ہے جو یسوع کی تعلیم اور مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے والے لوگوں کے نظریے کے درمیان پایا جاتا ہے۔“ صفحہ ۲۲ سے شروع ہونے والے مضمون کو نمایاں کریں۔