یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏95 ص.‏ 4
  • گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ کیوں رکھیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ کیوں رکھیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • جب لوگ گھر پر نہیں ملتے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • اکتوبر ۱۶ سے نومبر ۱۲ تک ایک خاص مہم!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • کیا آپ کی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 5/‏95 ص.‏ 4

گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ کیوں رکھیں؟‏

۱ ایک گواہ جوڑا صبح‌سویرے میدانی خدمت کیلئے پہنچ گیا۔ اُسی دن بعد میں، وہ اس علاقے میں اپنے گھر پر نہ ملنے والوں کے پاس ملاقات کے لئے واپس گئے۔ ایک آدمی نے انہیں اندر آنے کی دعوت دی اور بڑے غور سے سنا۔ اس نے ایک لِو فارایور کتاب لی اور پوچھا کہ آیا گواہ دوبارہ آئیں گے۔ اس سے پہلے اس نے یہوؔواہ کے گواہوں سے کبھی گفتگو نہیں کی تھی اور اسکے پاس بہت سے سوال تھے جنکا وہ جواب چاہتا تھا؛ ایک بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔ یہ جوڑا ایسے بھیڑخصلت شخص کے ملنے پر بہت زیادہ خوش تھا۔ کیا آپ بھی اسی طرح کا تجربہ حاصل کرنا پسند کرینگے؟ گھر پر نہ ملنے والوں کا اچھا ریکارڈ رکھنا اور فوری طور پر واپسی ملاقات کرنا آپ کیلئے ایسا کرنا ممکن بنا سکتا ہے۔‏

۲ ہمیں بار بار تاکید کی گئی ہے کہ گھر پر نہ ملنے والوں کا صحیح ریکارڈ رکھیں اور جلد دوبارہ ملاقات کریں۔ جیسے کہ مذکورہ‌بالا تجربہ ظاہر کرتا ہے، اُسی دن پر ایک دوسری ملاقات شاندار نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم تفویض‌شُدہ علاقے کو پوری طرح کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں، لیکن شاید ہم انکا جو گھر پر نہیں ملتے ریکارڈ رکھنے میں اتنے مستعد نہ ہوں۔ بعض کہتے ہیں:‏ ’‏ہم ہر دوسرے یا تیسرے ہفتے اپنے علاقے میں کام کرتے ہیں؛ اس لئے ایسا ریکارڈ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ بہرصورت ہم جلد ہی واپس اُن کے پاس جائیں گے۔‘‏ لیکن یہ ہمیں گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ رکھنے کی اور بھی وجہ فراہم کرتا ہے۔ جہاں علاقے میں بار بار کام کِیا جاتا ہے، وہاں گھر پر نہ ملنے والوں کے پاس جانا ہمیں مستحق لوگوں کو اور زیادہ پوری طرح تلاش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ وہ کیسے؟‏

۳ بہت سے علاقوں میں، وہاں کے باشندوں کا ۵۰ فیصد یا اس سے بھی زیادہ دن کے دوران گھر پر نہیں ملتا۔ لہٰذا، درحقیقت گھر پر نہ ملنے والوں پر زیادہ توجہ دینے سے ہم دستیاب علاقے کو اَور زیادہ وسیع بنا دیتے ہیں۔ اگر علاقے میں شاذونادر ہی کام کِیا گیا ہے تو بھی جب ہم علاقے کے پوری طرح مکمل کئے جانے کی نشاندہی کر دینے سے پہلے ہی ہر ایک کے پاس پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تو نتائج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‏

۴ عام طور پر گھر پر نہ ملنے والوں کے ساتھ ملاقات کا بندوبست کسی دوسرے دن کیلئے بنایا جا سکتا ہے، زیادہ موزوں طور پر اسی ہفتے کے اندر اندر۔ بہتیرے اس دن کے اور اس وقت سے جب پہلی ملاقات کی گئی تھی مختلف دن اور وقت پر واپس جانے کو بہتر پاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ جمعہ کے دن کسی بھی وقت پر ہفتے کے دوران نوٹ کئے گئے گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے پاس جانے کیلئے کچھ وقت صرف کرنے کا انتخاب کریں۔ ایک دیگر صورت یہ ہے کہ بہت سی کلیسیاؤں نے یہ دیکھا ہے کہ شام کے اوائلی گھنٹوں کے دوران ایسی ملاقاتیں کرنا پھلدار ثابت ہوا ہے۔ شاید علاقے کے نصف سے بھی زیادہ لوگوں کو گھر پر پائیں۔‏

۵ آپکو واپسی ملاقاتوں کی فہرست اپنے ذاتی ریکارڈ میں رکھنی چاہئے۔ اگر آپ ایسی جگہ واپس جانے کے قابل نہیں ہیں جہاں کوئی گھر پر نہیں تھا تو آپ کا گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ اس بھائی کو دیا جانا چاہئے جو گروپ کی پیشوائی کرتا ہے تاکہ اس علاقے میں جانے والے اگلے گروپ کے استعمال میں آ سکے۔‏

۶ اپنی خدمتگزاری کے اس پہلو پر بغور توجہ دینا ہماری ترقی میں اور اسکے ساتھ ساتھ ہماری خوشی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ یہ ہمیں وہ اطمینان بخش سکتا ہے جو یہ جاننے سے حاصل ہوتا ہے کہ ہم بھیڑخصلت لوگوں کی تلاش اور نگہداشت پوری طرح کر رہے ہیں۔—‏حزقی‌ایل ۳۴:‏۱۱-‏۱۴۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں