رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی نومبر ۱
”خدا آسمان پر رہتا ہے اِس لئے کچھ لوگوں کے خیال میں اُسے جاننا ناممکن ہے۔ کیا آپ نے بھی کبھی ایسا ہی محسوس کِیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیسے خدا کو جان سکتے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”ہم سب اچھی صحت چاہتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آجکل بہتیرے ڈاکٹر مریض کو خون لگانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اِس کی وجہ بیان کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ واضح کرتا ہے کہ بائبل کے مطابق خدا خون کو کیوں قیمتی خیال کرتا ہے۔“ پڑھیں احبار ۱۷:۱۱۔
مینارِنگہبانی دسمبر ۱
”دُنیا میں پائی جانے والی بددیانتی کی وجہ سے بعض لوگ سوچتے ہیں کہ ’مجھے نیک کام کیوں کرنے چاہئیں؟‘ کیا آپ نے بھی کبھی ایسا محسوس کِیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] ذرا امثال ۲:۲۱، ۲۲ کے ان حوصلہافزا الفاظ پر غور کریں۔ [پڑھیں۔] یہ رسالہ دیانتدار ہونے کی خاص وجہ بیان کرتا ہے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”بہتیرے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا سائنسی لحاظ سے یہ بات دُرست ہے کہ خدا نے ہی زمین کو خلق کِیا تھا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر عبرانیوں ۳:۴ پڑھیں۔] جاگو! کا یہ رسالہ ایسے ثبوت پیش کرتا ہے جو بعض سائنسدانوں کے خالق پر ایمان لانے کا باعث بن سکتے ہیں۔“