رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اکتوبر ۱
کسی حالیہ مقامی واقعے کا ذکر کریں جس کی بابت لوگ پریشان ہیں۔ پھر پوچھیں: ”آپ کے خیال میں کیا ۲-تیمتھیس ۳:۱ کا صحیفہ ہمارے زمانہ کی بابت بالکل دُرست بیان کرتا ہے؟ [پڑھیں اور جواب دینے دیں۔] اس مضمون میں ایسے ثبوت پیش کئے گئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ہم آخری زمانہ میں رہ رہے ہیں۔ نیز یہ واضح کرتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”بہتیرے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا سائنسی لحاظ سے یہ بات دُرست ہے کہ خدا نے ہی زمین کو خلق کِیا تھا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر عبرانیوں ۳:۴ پڑھیں۔] جاگو! کا یہ رسالہ ایسے ثبوت پیش کرتا ہے جو بعض سائنسدانوں کے خالق پر ایمان لانے کا باعث بن سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی نومبر ۱
”خدا آسمان پر رہتا ہے اِس لئے کچھ لوگوں کے خیال میں خدا کو جاننا ناممکن ہے۔ کیا آپ نے بھی کبھی ایسا محسوس کِیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیسے خدا کو جان سکتے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”ہم سب اچھی صحت چاہتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آجکل بہتیرے ڈاکٹر مریض کو خون لگانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اِس کی وجہ بیان کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ واضح کرتا ہے کہ بائبل کے مطابق خدا خون کو کیوں قیمتی خیال کرتا ہے۔“ پڑھیں احبار ۱۷:۱۱۔